Tuesday, May 12, 2020

نمازعیدین فضائے خالی میں پڑھنازیادت ثواب کاباعث ہے؛

*💎نمازعیدین فضائے خالی میں پڑھنازیادت ثواب کاباعث ہے؛💎*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 
ہمارا گھر گاؤں سے متصل ہے (یعنی ہمارے گاؤں میں جو جمعہ کی شرطیں ہیں وہ پائی جاتی ہیں مکمل طور پر)  عرض خدمت یہ ہیکہ اس لاکڈاؤن کی وجہ سے ہم لوگ اپنے کھیتوں میں پورا پریوار مل کر عید کی نماز ادا کرسکتے ہیں ؟؟؟
المستفتی اسلم مشتاق؛
ا_________(🔚)___________
*وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ؛*
الجواب بتوفیق اللہ التواب جن شراٸط کےساتھ جمعہ جاٸزہےانہیں شرطوں کےساتھ عیدین بھی جاٸزہیں 
لہذامذکورہ بالاصورت میں عیدالفطرکی نمازآبادی سےباہرجنگل ،وصحرااورکھیت میں پڑھنابلاشبہ جاٸزہےبلکہ مسنون بھی یہی ہےحتی کہ فضاٸےخالی میں پڑھناہی مطلوب ومشروع ہےاوراسی میں سنت کاکامل اتباع بھی ہےکہ اس سےشعاراسلام کااظہارزیادہ ہے،جوزیادتی ثواب کاباعث بھی ہے
*(📘فتاوی رضویہ میں)*
 اسی طرح کےایک سوال کےجواب میں شیخ الاسلام والمسلمین اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتےہیں”یہاں دوچیزیں ہیں ایک اصل سنت کہ نمازعیدین بیرون شہرجنگل میں ہوشارع علیہ الصلاة والسلام نےاس میں حکمت اظہارشعاراسلام وشوکت وکثرت مسلمین رکھی ہےیہ بات نفس خروج واجتماع سےحاصل اگرچہ صحرامیں کوٸی عمارت بنالیں“
اسی کےایک سطربعدہے”دوم سنت ،سنت کہ تکمیل وتاکیداصل سنت کےلیےہےیعنی فضاٸےخالی بےعمارت میں پڑھناکہ اس میں زیادت اظہارشعاروشوکت ہے“اھ ج٨ص٥٦٣رضافاٶنڈیشن لاہور،
*واللہ تعالی اعلم؛*
١٨رمضان المبارک ١٤٤١ھ
ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد عثمان غنی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞8578878441)*
*مورخہ؛11/5/2020)*
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
735

No comments:

Post a Comment