Saturday, May 23, 2020

شـــکرانہ کی نماز میں قرآت کا کـــیاحـــکم ہے؟

*❣شـــکرانہ کی نماز میں قرآت کا کـــیاحـــکم ہے؟❣*

الحلقة العلمية الهند ٹیلیگرام لنک : https://t.me/alhalqatulilmia


 السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
شکرانہ کی نماز میں قرآت کا کیا حکم ہے سری یاجہری؟ دن اور رات میں دونوں بات واضح ہو ــ
سائل :احسان عطاری

لاک ڈاؤن میں لوگ  گھروں میں  شکرانہ کی نماز ادا کریں گے اور کچھ لوگ تین لوگوں کے ساتھ جماعت سے ادا کرنا چاہتے ہیں کیا ایسی صورت میں زور سے قرآت کر سکتے ہیں ؟یا سری قرات کرنا ہے؟

ا________((🍅))__________
*الجواب بعون الملک الوہاب:*
شکرانہ کی نماز نفل ہے دن میں نفلی نماز پڑھنے والوں  پر آہستہ قرات کرنا واجب ہے ہاں اگر منفرد رات کی نفلی نماز پڑھنا چاہے تو اسے سری یا جہری قرات کا اختیار ہے 

لھذا لاک ڈاؤن میں چاشت کی نماز شکرانہ کے طور پر جماعت کےساتھ ادا کرے گا  تو اس پر آہستہ تلاوت کرنا واجب ہے 

*(📕بحر میں ہے:)*
*ان المتنفل بالنھار یجب علیہ الاخفاء مطلقا والمتنفل باللیل مخیر بین الجھرو الاخفاء ان کان منفردا اما ان کان اماما فالجھر واجب کما ذکرہ الشارح رحمہ اللہ،*
یعنی دن  میں نفلی نماز پڑھنے والے  پر مطلقا اخفاء واجب ہے اور رات میں نفلی نماز پڑھنے والے پر جہر یا  اخفاء کا اخیتار ہے اگر وہ تنہا پڑھتا ہو اگر امام ہو تو پھر جہر واجب ہے (586/1)

*واللہ اعلم بالصواب*
ا_________((🍅))_________ 
*کتبـــہ؛*
*محمد ھاشم رضا مصباحی خادم الافتاء والقضا دارالعلوم جامعہ رضویہ شاہ علیم دیوان شیموگہ کرناٹکا؛*
*مورخہ؛24/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7760517611)*
ا________(🍅)__________
*🖌المشتـــہر فضل کبیر 🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🍅)___________

No comments:

Post a Comment