Saturday, May 16, 2020

تحنیک کرناکیساہے ‏

*❣️تحنیک کرناکیسا❣️*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


 کیا نومولود کو تحنیک کرنا سنت ہے؟ کیا اس کا طریقہ وہی ہے جو حضور اکرم علیہ السلام نے جس طرح کیا تھا؟ یا یہ طریقہ حضور کے ساتھ خاص ہے؟
(ڈی آر ایم بی ساحل ملک)
ا________(💚)____________
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎؛-*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
 نومولود کی تحنیک  (گھٹی دینا)  سنّت ہے۔ 

*(📓شرح نووی کتاب الاداب باب استحباب تحنیک المولود الخ الجزٕالرابع عشر)*

حضرت سیِّدَتُنا اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے ہاں جب بیٹے کی وِلادت ہوئی تو انہوں نے اسے کچھ کِھلانے پِلانے سے روک دیا تاکہ سب سے پہلے اسے سرکارِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ میں پیش کر کے تحنیک کروائی جائے اور اسے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لُعَاب مُبَارَک سے برکتیں حاصِل ہوں
 تحنیک کا طریقہ یہ ہے کہ تحنیک کرنے والا کھجور لے کر چبائے حتی کہ جب اس قدر پتلی اور بہنے والی ہو جائے جسے بچہ نگل سکے تو اسے بچے کے منہ میں ڈال دے
پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے بیٹے حضرت عَبْدُ اللہ بن ابوطلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی تحنیک اسی طرح فرمائی
بچے کی تحنیک کے حوالے سے دو۲ مستحب عمل  (۱) مستحب یہ ہے کہ تحنیک کھجور کے ساتھ ہو لیکن اگر اس میں کوئی دشواری ہو تو کسی بھی میٹھی چیز  (مثلاً شہد)  کے ساتھ کی جا سکتی ہے
(۲) یہ بھی مستحب ہے کہ تحنیک کرنے والا نیک پرہیزگار شخص ہو جس سے لوگ فیض حاصِل کرتے ہیں خواہ وہ نیک شخص مرد ہو یا عورت اور اگر وہ بچے کی وِلادت کے وَقْت پاس مَوْجُود نہ ہو تو بچے کو اس کے پاس لے جایا جائے
تاکہ بچے کے پیٹ میں سب سے پہلے کسی اللہ والے کا لُعَاب جائے جس سے اسے برکتیں حاصِل ہوں 

*(📘تفسیر رُوْحُ الْبَیَان میں ہے)*

 کہ بچے میں پہلی گھٹی دینے والے کا اثر آتا ہے اور اس کی سی عادات پیدا ہوتی ہیں
اسلامی زندگی پہلاباب بچہ کی پیداٸش 
*(📙اسلامی رسمیں ص 21)*

*(📗بحوالہ فیضان بی بی ام سلیم رضی اللہ تعالی عنھاص 07)*

*واللہ اعلم؛*

 ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازارگونڈہ یوپی الھند؛*
*مورخہ؛5/4/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
484

No comments:

Post a Comment