*🔸مرد و عورت کے لئے کفن کی مقدار کتنی ہونا چاہیے ؟🔸*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ
عورت کے لئے کتنا میٹر کفن کا کپڑا لگتا ہے برائے کرم رہنمائی فرمائیں
*🔸سائل محمد عالم قادری بمبئ🔸*
ا__________❣⚜❣___________
*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*📝الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
عورت کے لئے سنت پانچ کپڑے ہیں
① لفافہ ② ازار ③ قمیص ④ اوڑھنی ⑤ سینہ بند - لفافہ یعنی چادر کی مقدار یہ ہے کہ میت کے قد سے اس قدر زیادہ ہو کہ دونوں طرف باندھ سکیں اور ازار یعنی تہبند چوٹی سے قدم تک یعنی لفافہ سے اتنی چھوٹی جو بندش کے لئے زیادہ تھا اور قمیص جسکو کفنی کہتے ہیں گردن سے گھٹنوں کے نیچے تک اور یہ آگے اور پیچھے دونوں طرف برابر ہوں اور جاہلوں میں جو رواج ہیکہ پیچھے کم رکھتے ہیں یہ غلطی ہے چاک اور آستینیں اس میں نہ ہوں مرد اور عورت کی کفنی میں فرق ہے مرد کی کفنی مونڈھے پر چیرین اور عورت کے لئے سینہ کی طرف اوڑھنی تین ہاتھ کی ہونا چاہیے یعنی ڈیڑھ گز سینہ بند پستان سے ناف تک اور بہتر یہ ہیکہ ران تک ہو "
*(📚 اھ بہار شریعت ح:4/ص:817/818/ کفن کا بیان بحوالہ درمختار, ردالمحتار, عالمگیری )*
*🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۱۲ اکتوبر بروز سنیچر ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادرگنج ضلع کشن گنج بہار*
ا___________❣⚜❣__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________❣⚜❣___________
No comments:
Post a Comment