Monday, May 18, 2020

چمڑے کا بیلٹ لگاکر نماز پڑھنا کیسا ‏ہے

*🌹چمڑے کا بیلٹ لگاکر نماز پڑھنا کیسا🌹*


السلام علیکم ورحمتہ اللہ 
سوال ۔۔ چمڑےکا بیلٹ یاچمڑے کی گھڑی پہن کر نماز ہوگی یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں فقط والسلام 

ا__________❣⚜❣___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الوھاب ⇩*
صورت مسئولہ میں سب سے پہلے یہ جان لیں کہ 
ان جانوروں کے چمڑے جنہیں شرعی طور پر ذبح کیا گیا ہو اسی طرح وہ چمڑے جو مردار جانور کے ہوں لیکن انہیں دباغت دے دیا گیا ہو تو وہ چمڑا پاک ہے 
خنزیر کا چمڑا اس سے مستثنیٰ ہے کہ وہ بعد دباغت بھی پاک نہیں ہوتا ہے

📃جیسا کہ شرحِ وقایہ میں مذکور ہے
*" وکل اھاب دبغ فقد طھر "*
یعنی ہر وہ چمڑا جسکو دباغت دے دیا گیا وہ پاک ہے
*" الا جلد الخنزیر والادمی "*
مگر خنزیر اور آدمی کا چمڑا 
خنزیر نجس العین ہونے کی وجہ سے اور آدمی مکرم یعنی اشرف المخلوقات ہونے کی وجہ سے
دباغت کا مطلب یہ ہے کہ چمڑے کی بدبو اور گندگی کو دور کردیا جائے دوائی یا دھوپ وغیرہ کے ذریعے
*" ان الدباغۃ ہی ازالۃ النتن والرطوبآت النجسۃ من الجلد فان کانت بالادویۃ کالقرظ الخ "*
*( 📕جلد اول کتاب الطھارۃ )*

ان سے بنی ہوئی اشیاء کا استعمال جائز ہے 
لہٰذا ان سے بنائی گئی چیز مثلاً جیکٹ،، بیلٹ، وغیرہ پہننا اور پہن کر نماز پڑھنا درست ہے

*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻از قلم حضرت علامہ و مولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*

No comments:

Post a Comment