Friday, May 15, 2020

سامان زیادہ قیمت میں بیچنااور مجبوری کا فائدہ اٹھاناکیسا؟

*💚سامان زیادہ قیمت میں بیچنااور مجبوری کا فائدہ اٹھاناکیسا؟💚*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
قابل قدر علمائے کرام کی بارگاہ میں مجبوری کافاءیدہ اٹھانا کیسا ہے ؟ یعنی ابھی لوک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ پیسہ لینا کیسا ہے ؟
  سائل : جعفر صمدانی گجرات؛ 
ا________(💚)___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ؛* 
الجواب بعون الملک الوھاب تجارت کے سامان میں دام بڑھاکر بیچنا جائز ہے گناہ نہیں - فتاویٰ فیض الرسول میں ہے قیمت خرید سے بہت زیادہ دام بڑھا کر بیچنا کوئی گناہ نہیں کہ ہر شخص کو اختیار ہے چاہے تو ایک ‌روپیہ کی چیز ہزار روپے میں بیچے خریدار کو غرض ہو تو لے - 
*(📙ردالمحتار میں ہے)*
 *لو باع کاغذ بالف یجوز ولایکرہ اھ -)*
  اگر بہت زیادہ دام بڑھا کر بیچتا ہے تو اس میں خود اس کا نقصان ہے کہ لوگ اس کو چھوڑ کر ایسے شخص سے خریدیں گے جو کم نفع لیتا ہے -( ج : 2 ، ص : 396) 
*(📗قدیم فتاویٰ رضویہ میں ہے)*
 ایسی تجارت جاءز ہے اور ایسی نیت میں کوئی حرج نہیں اور اسے اپنے مال کا اختیار ہے  دفعتہً بیچے خواہ متفرق یا اس سے قبل خواہ بعد لان الملک مطلق للتصرف مالم ینہ الشرع  - (ج : 7 ، ص 23)  
لہذا لوک ڈاؤن میں زیادہ دام بڑھا کر بیچنا والا گنہگار نہیں ہے البتہ کم دام میں بیچے تو اسی کا زیادہ فائدہ ہوگا 
*واللہ تعالیٰ اعلم؛* 
- ١٠ رمضان المبارک ١٤٤١ھ
 ا_________(🖊)__________
*کتبہ؛*
*حضرت علامہ مفتی عبدالستاررضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی شعبئہ افتاء دارالعلوم ارشدالعلوم عالم بازار کلکتہ بنگال؛*
*مورخہ؛/3/5/2020)*
*رابطہ📞9007644990)*
ا_________(📍)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
696

No comments:

Post a Comment