*💚وضو بناتے وقت غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر گیاتو روزے کا کیاحکم ہے؟💚*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
1 وضو کرتے وقت غلطی سے ناک میں پانی چڑھ گیا یا حلق سے اتر گیا
یا پھر مسواک کرتے وقت
اس کا پانی نیچے اتر گیا
تو اس سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
2 اس کی کیا صورت ہے کہ وضو میں سنت بھی ادا ہو جائے
اور پانی جانے کا اندیشہ بھی نہ ہو؟
3 وضو کرتے وقت کان میں پانی چڑھ گیا مطلب داڑھی دھونے کے لئے نل کے قریب کیا چہرے کو تب پانی گیا تو روزہ ہوا؟
اور نہانے کے بعد کان صاف کرنے والے سے کان صاف کر سکتے ہیں؟
مدلل جواب عنایت فرمائے
ساٸل
عبداللہ صاحب؛
ا________(💚 )__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
صورت مسٶولہ میں
سوال اول کا جواب
کلی کر رہاتھا بلاقصد پانی حلق سے اتر گیا ناک میں پانی چڑھایا اور دماغ کو چڑھ گیا تو ایسی صورت میں روزہ ٹوٹ جاٸیگا
ہاں اگر روزہ دار ہونا بھول گیا ہو تو نہ ٹوٹے گا اگر چہ قصدا ہو
*(📔ھکذافی بہارشریعت)*
جلدپنجم صفحہ ٩٨٧
*(📙وکذالک فی فتاوی عالمگیری)*
جلد اول صفحہ ٣٠٢
سوال نمبر دو کا جواب
روزہ دار حالت روزہ میں کلی بھی کر سکتا ہے اور ناک میں پانی بھی ڈال سکتا ہے لیکن روزہ کی حالت پانی ڈالنے اور کلی کرنے میں مبالغہ کرنا مکروہ ہے
جبکہ عام حالت میں مبالغہ کرنے کا حکم ہے
کلی میں مبالغہ کرنے کا مطلب یہ ہیکہ منھ بھر کر پانی لیکر باربار غرغرہ کرے جس سے حلق میں پانی جانے کا اندیشہ ہو
اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ یہ ہیکہ جہاں تک ناک کی نرم ہڈی ہو وہاں تک پانی کا باربار ڈالنا کہ پانی ناک کی جڑتک چلے جاٸے
لیکن روزے کی حالت میں اس طرح مبالغہ کرنا درست نہیں ہے
جیسا کہ حدیث پاک میں ہے اسبغ الوضو وخلل بین الاصابع و بالغ فی الاستنشاق الا ان تکون صاٸما
کامل وضوکرو انگلیوں کا خلال کرو اور اگر روزہ نہ ہوتو ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرو
تو حدیث پاک سے پتہ چلا عام عام حالت مبالغہ کرنا سنت ہے اور روزے کی حالت میں مبالغہ نہ کرنا سنت ہے تاکہ روزہ برقرار رہے
حوالہ
*(📓شرح ترمذی شریف)*
*باب ٥٣٣ حدیث نمبر ٧٦٧)*
سوال نمبر تین کا جواب
اگر روزہ دار اپنے کان میں پانی ٹپکایا یا دونوں کانوں میں پانی خود داخل ہوگیا
تو اسکا روزہ فاسد نہ ہوگا کیونکہ نہ تو معنی افطار ہوا نہ ہی صورتا برخلاف اس صورت جب اس نے تیل داخل کیا ہو
جیسا کہ ھدایہ کی عبارت مندرجہ ذیل ہے
*(ولواقطر فی اذنہ الما ٕ أودخلھما لایفسد صومہ لانعدام المعنی والصورة بخلاف مااذا ادخلہ الدھن)*
حوالہ
*(📗ھدایہ)*
جلد اول صفحہ ۲۰۰)
*(📙ھکذا فی بہار شریعت)*
حصہ پنجم صفحہ ٩٨٢
صورت چہارم کا جواب
تنکا یا کان صاف کرنے والی سلاٸی سے کان کی صفاٸی کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا
البتہ دوا یا تیل کان کے اندر ڈالکر صفاٸی کرنے سے روزہ فاسد ہوجا تا ہے
جیسا کہ فتاوی شامی میں ہے
آو اقطر فی اذنہ دھنا افطر
*(📕ھکذا فی فتاوی شامی*
جلد دوم صفحہ ٤٠٢)
*(📘وکذالک فتاوی عالمگیری)*
جلداول صفحہ ١٠٤)
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم؛* ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مورخہ؛/8/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
*الجواب صحیح(صدر شعبئہ افتاء حضرت علامہ مفتی) محمد شہروزعالم رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم قادریہ حبیبیہ کلکتہ بنگال*
*الجواب صحیح والمجیب مثاب ومصیب(استاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی) محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کلکتہ بنگال؛)*
*الجواب صحیح والمجیب مصیب و مثاب (حضرت علامہ مفتی) مجاھد رضا قادری مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی)*
ا________(💚)____________
721
No comments:
Post a Comment