🌹 *کیا معتکف سحری میں جگانے کے لئے اعلان کرسکتاہے* 🌹
*کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ* !
*زیدمؤذن ہے اور وہ اعتکاف میں ہے توکیازید سحری میں جگانے کے لئے مائک میں اعلان کرسکتاہےجبکہ مائک مسجدسے باہر ہے* *۔۔۔۔* *جواب عنایت فرمائیں* *۔۔۔۔*
🌸 *عبدالرحمٰن* *راجستھان*🌸
*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*
✍ *الجواب*
*جی* *ہاں معتکف اذان وإعلان برائےصوم* *صلوۃکرسکتا ہے اگرچہ اذان وإعلان کے لیے اسے مسجد سے باہر ہی کیوں نا نکلنا پڑے* ، *اس سے اعتکاف نھیں ٹوٹے گا چاہے سنت اعتکاف ہو یا واجب۔*
📚 *کما فی الدر المختار*
*وحرم علیہ ای علی المعتکف اعتکافا واجبا الخروج الا لحاجۃ الانسان طبعیۃ او شرعیۃ کعید واذان لو مؤذنا*
*اس کے تحت علامہ شامی لکھتے ھیں* :
*قولہ لو مؤذنا ھذا قول ضعیف والصحیح انہ لا فرق بین المؤذن و غیرہ کما فی البحر و الامداد*
📚 *(در مختار جلد ۶ صفحہ نمبر ۲۲۴ تا ۶۲۴)*
*فنائے مسجد جوجگہ مسجد سے باہر اس سے ملحق ضروریاتِ مسجد کے لیے ہے، مثلا جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ وغیرہ ان میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔بلااجازتِ شرعیہ اگر نکل کر باہر چلاگیا تواعتکاف ٹوٹ جائے گا۔* *فنائے مسجد اس معاملہ میں حکمِ مسجد میں ہے۔سحری کے اعلان کے لیے فنائے مسجد میں جاسکتاہے۔*
📚 *(فتاوی امجدیہ ج۱ص۹۹۳)*
*اذان اعلان برائے جماعت ہےاس طرح اعلان سحری برائےصوم لھذاصورت مسئولہ میں اعلان ابتداءسحری و ختم سحری کےلئے مسجد میں لگےہوئےمائک سے کرسکتا ہے*
🌹 *واللہ تعالی اعلم* 🌹
✍ *کتبہ*
*منظور ملت حضرت علامہ مفتی منظور احمد یارعلوی مد ظلہ العالی والنورانی*
*دارالعلوم برکاتیہ*
*گلشن نگر*
*جوگیشوری*
*ممبئی*
🌹 *فیضان غوث و خواجہ گروپ* 🌹
*اہل علم کے لئے رابطہ*👇👇👇👇
*7800878771*
*المشتہــــــر محــــمد ایـــوب رضا خان بہرائچ شریف*
No comments:
Post a Comment