*🌹سری نمازوں میں ایک یا دو آیت جہر سے پڑھ دے تو کیا حکم ہے ؟🌹*
السلام عليكم ورحمةالله
کیافرماتےہیں علماءےکرام کہ اگرکسی امام نےبھول کرجہری نمازميں سورہ فاتحه کی ایک یا دو آیت آہستہ سےپڑھلیا پھر اسے یاد آیاتواب کیاوہ دوسری یا تیسری ہی آیت سے بالجہر پڑھناشروع کرے یا وہ سورہ فاتحه کوشروع سے پڑھےاور آخرمیں سجدہ سہو کرے
جوطریقہ ہو آگاہ فرمائیں کرم ہوگا
*ٹیلی گرام پے فــخــر ازھـــر چینل میں جوئن کے لئے ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🌹سائل محمد راشدالرحمن رضوى جهاركهند🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ* *📝الجـوابــــــــــــــــــــــــــــ!! ⇩*
صورت مسؤلہ میں یہ ہے کہ جہری نماز میں امام نے بھول کر ایک آیت کے مقدار جس سے قرأت کا فرض ادا ہو جائے پڑھا, سری نماز میں بلند آواز سے پڑھ دیا ,تو سجدہ سہو واجب ہے ,اور اگر ایک آدھ کلمہ آہستہ یا زور سے پڑھ دیا تو سجدہ سہو واجب نہیں
*(📚👈🏻فتاوی عالمگیری,ج1 ص65 )*
*(📚👈🏻,درمختار,شامی)*
🎯 جیسے الحم, یا الحمد سری میں آوازسے پڑھ دیا اور جہری میں آہستہ تو سجدہ سہو نہیں ,اور اگر الحمدللہ پڑھ دیا تو سجدہ سہو واجب ہے یونہی, قل پڑھا تو سجدہ سہو واجب نہیں مگر قل ھواللہ پڑھا تو سجدہ سہو واجب ہے
*♻لہذا جب امام نے ایک یا دو آیت پڑھ لیا ہے تو اب جہاں تک پڑھ چکا ہو وہی سے آگے تلاوت شروع کرے آخر میں سجدہ سہو کرے :*
*(📚👈🏻مسائل سجدہ سہو ص70)*
*🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*✍🏻شرف حضرت حافظ و قاری محمد انور رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی و النورانی پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الھند*
*🗓 ۲۷ مئی بروز سوموار ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+918355972177
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فـــخـــر ازھـــر گـروپ؛محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
ا__________💠⚜💠___________
No comments:
Post a Comment