Friday, May 29, 2020

کیا جو مسلک اعلیٰ حضرت کو نہیں مانتا اس کا نکاح پڑھانا جائز ہے ؟

*❣کیا جو مسلک اعلیٰ حضرت کو نہیں مانتا اس کا نکاح پڑھانا جائز ہے ؟❣*سلام مسنونسلام کےبعدعرض ہےکی جومسلک اعلیٰ حضرت کونہی مانتاہو اس کانکاح پڑھاناکیساہےپڑھاسکتےہیں کی نہی مکمل جواب حوالہ کےساتھ عنایت فرمائیں*فخر ازھر چینل لنک*https://t.me/fakhreazhar*🔸سائل علاؤ الدین رضا🔸*اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ*وعلیکم السلام ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ**الجواب بعون الملک الوھاب اللّٰھم ہدایة الحق والصواب* موجودہ دور میں سرکار اعلیٰ حضرت سے محبت اور مسلک اعلیٰ حضرت پر استقامت پختہ سنی کی علامت وپہچان ہے اس سے ہٹ کر بھٹکنا ہےجو شخص سرکار اعلیٰ حضرت کو جاننے پہچاننے کے بعد مانتا نہیں اس کی "  سنیت مشکوک "ہے ‏📄حضور فقیہہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جو لوگ سنی ہونے کے باوجود " مسلک اعلیٰ حضرت " کہنے پر اعتراض کرتے ہیں وہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدد دین و ملت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمتہ والرضوان کے حسد میں مبتلا ہیں اور حسد حرام و گناہ کبیرہ ہے جو حسد کرنے والے کی نیکیوں کواس طرح کھاجاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو جلاتی ہے📑 ‎جیساکہ حدیث شریف میں ہے*" الحسد یاکل الحسنات کما تاکل النار الحطب "**(📘ابوداؤد شریف جلد دوم صفحہ 316 )*اور یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ مسلک اہل سنت اور مسلک حنفی کہنا کافی ہے اس لئے کہ دیوبندی اور مودودی بھی مسلک اہل سنت کے دعویدار ہیں تو" دیوبندی مسلک"اور مودودی مسلک سے امتیاز کے لئے موجود زمانہ میں مسلک اعلیٰ حضرت بولنا ضروری ہے ایک سطر کے بعد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی اپنے کو مسلک اہل سنت اور مسلک حنفی کا ماننے والا بتائے اور یہ نہ کہے کہ میں مسلک اعلیٰ حضرت کا پابند ہوں تو ظاہر نہیں ہوگا کہ وہ سنی ہے یا بدمذہب لہذا مذہب حق اہل سنت وجماعت سے ہونے کوظاہر کرنے کے لئے اس زمانہ میں مسلک اعلیٰ حضرت سے ہونے کو بتانا ضروری ہوگیا ہے*(📚فتاویٰ برکاتیہ صفحہ 413 )*🔎لہذا فی زمانہ مسلک اعلیٰ حضرت سے انکار بدمذہبیت کی نشانی ہے اس لئے ایسے شخص کانکاح پڑھانا جائز نہیں حضرت علامہ شبنم کمالی لوام دربھنگہ فرماتے ہیں مسلک اصحاب حق ہے مسلک احمد رضااس سے ہٹ کر جو چلا وہ مستحق ہے نار کا*🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹*اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ**حضرت مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر**🗓 ‎۳ مارچ ٠٢٠٢؁ء مطابق ۷ رجب المرجب ۱۴۴۱؁ھ بروز منگل* ‏https://wa.me/+919838501782اــــــــــــــــــــــ❣♻❣*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی**✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ**✅الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآباد اترپردیش الھند*کسی سے بغض وحسد ہونے میں دو ہی علت ہو سکتی ہیں اول دینی رنجش دوم دنیاوی رنجشاور اعلٰیحضرت کے وصال فرمائے ایک صدی ایک سال ہوگئے لہٰذا دور حاضر کے حاسدین پر اول علت صادق نہیں آتی کیوں اسکے لئے اعلٰحضرت کا زمانہ پانا ضروری ہے اور یہ ناممکن ہےرہ گئی علت دوم یعنی دینی اعتبار سے رنجش کہ اعلٰیحضرت نے دین کا عظیم کام انجام دیا تو اگر کوئی علت دوم کی وجہ سے رنجش رکھتا ہے تو اسکے گمراہ ہونے میں کوئی شک نہیں اور اس دور میں اعلٰیحضرت سے کسی کی ذاتی رنجش نہیں ہوسکتی لہٰذا دور حاضر کے جتنے بھی حاسدین اعلٰیضرت ہیں وہ سب کے سب گمراہ ہیں بلکہ ایک صورت کفر کی بھی ہے*ہٰذا ما عندلی واللہ تعالٰی اعلم بالصواب*اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* ‏https://wa.me/+917800878771اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ*المشتـــہر؛**منجانب منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ**گروپ محمد ایوب خان یار علوی بہرائچ*اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

No comments:

Post a Comment