🔶کیا شوہر اپنی مرحومہ بیوی کا چہرا دیکھ سکتا ہے اور قبر میں اتار سکتا ہے🔶
[][][][][][][][][][[][][][][][][][][][][][]
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلے کے بارے میں کہ کیا شوہر اپنی مرحومہ بیوی کا چہرا دیکھ سکتا ہے کہ نہیں اور قبر میں اتار سکتا ہے کہ نہیں
🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
📚✍ الجواب بعون الملک الوھاب
شوہر اپنی مرحومہ بیوی کا چہرا بھی دیکھ سکتا ہے اور قبر میں اتار بھی سکتا ہے
جیساکہ حضور صدرالشریعة بدرالطریقة مفتی محمد امجد علی علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ
عورت مر جائے تو شوہر نہ اُسے نہلا سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے اور دیکھنے کی ممانعت نہیں ۔ (درمختار)
عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ شوہر عورت کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر میں اتار سکتا ہے نہ مونھ دیکھ سکتا ہے، یہ محض غلط ہے صرف نہلانے اور اسکے بدن کو بلاحائل ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے۔
عورت کا انتقال ہوا اور وہاں کوئی عورت نہیں کہ نہلا دے تو تیمم کرایا جائے پھر تیمم کرنے والا محرم ہو تو ہاتھ سے تیمم کرائے اور اجنبی ہو اگرچہ شوہر تو ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر جنس زمین پر ہاتھ مارے اور تیمم کرائے اورشوہر کے سوا کوئی اور اجنبی ہو تو کلائیوں کی طرف نظر نہ کرے اورشوہر کو اس کی حاجت نہیں اور اس مسئلہ میں جوان اور بڑھیا دونوں کا ایک حکم ہے۔ (درمختار، عالمگیری وغیرہما)
📚👈بہار شریعت(حصہ 4(ص نمبر 816(دعوت اسلامی کے موباٸل ایپ
🔘واللہ عزوجل اعلم ورسولہﷺ اعلم🔘
{}{}{}{}{}{}{}{}{}{}{}{}{}{}{}{}{}
✍کتبہ
حضرت مولانا محمد عمران نعمانی رضوی قادری صاحب قبلہ ماگورجان اتردیناجپور ویسٹ بنگال الھند: موباٸل نمبر {9773617995}
⏺️المشتھر⏺️
🟢فلاح دارین گروپ🟢
علماۓ اہلسنت والجماعت کیلۓ جواٸن ہونے کیلۓ رابطہ کریں👇
📲9773617995📱
No comments:
Post a Comment