Wednesday, May 27, 2020

شریعت مطہرہ میں کس قسم کا اعتبار ہے

*🌹شریعتِ مطہرہ میں کس قسم کا اعتبار ہے🌹*


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسٸلہ ذیل میں ۔ہندہ اپنے شوہر زید کو قسم دلاٸی کہ میری قسم کھاٶکہ مرنے کے بعد تم شادی نہں کروگے۔تو کیا زید ہندہ کہ مرنے کے بعد شادی کر سکتا ہے؟ کیا اس طرح کی قسم درست ہے؟
*🌹سائل نورالھدیٰ نوری۔ بلیا🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*📝الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب ⇩*
صورت مذکورہ میں
شریعت میں قسم صرف اللہ کی ذات وصفات پر ہوتی ہے یا کلام اللہ کی قسم ہوتی ہے غیر اللہ کی قسم کا شریعت میں کوئی اعتبار نہیں ہے نہ وہ قسم منقعد ہوتی ہے اور نہ اس کا کوئی کفار ہے .

📃حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا .اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے ابا واجداد (یعنی غیر اللہ) کی قسم کھانے سے منع فرمایا .تو جو قسم کھانا چاہے وہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھاے یا خاموش رہے ..
*( 📘تفہیم المسایل .جلد اول. صفحہ 343 )*
دوسرے کے قسم دلانے سے قسم نہیں ہوتی مثلا کہا تمہیں خدا کی قسم یہ کام کردو تو اس نے کہنے سے اس پر قسم نہ ہوتی یعنی نہ کرنے سے کفارہ لازم نہیں. ایک شخص کسی کے پاس گیا اس نے اٹھنا چاہا اس نے کہا خداکی قسم نہ اٹھنا اور وہ کھڑا ہو گیا تو اس قسم کھانے والے پر کفارہ نہیں..

📄اسی طرح عالمگیر میں ہے.
*( 📚بہار شریعت. حصہ نہم. ص. 303.قسم کابیان )*


*🌹واللہ تعالی ورسولہ اعلم🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*شرف قلم احمد ربانی سمنانی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کشن گنج بہار*
*🗓 ۲۴ اکتوبر بروز جمعرات  ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+918521063835
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمش الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اس طرح کہ قسم دے کر عورت پر ظلم کرنا اور شریعت کے حکم پر مداخلت کرنا ہوا کیونکہ شریعت تو بعد وصال عورت کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ دوسری شادی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے وہی مواخوہ و کوٸی گناہ  نہیں

اس طرح قسم کی کوٸی شرعی حیثیت نہیں
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری صاحب قبلہ جاجپور اڑیسہ*

ا___________❣⚜❣__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________❣⚜❣___________

No comments:

Post a Comment