*💚ھندہ کو ۶۵ سال کی عمر میں پھر حیض آناشروع یوگیاہے تو کیاھندہ روزہ رکھ سکتی ہے؟💚*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
ایک خاتون کو 55 سال عمر ہو جانے کے بعد حیض آنا بند ہو گیا
اب انکی عمر 65 سال ہے پھر سے حیض آنا شروع ہو گیا ہے
پوچھنا یہ ہے اب حیض والے دن میں روزہ رکھے نماز پڑھے یا نہیں
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
شاہ عالم؛
ا________(🕹️)__________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
یہ عمر ایاس کی ہے لہذا یہ خون استحاضہ کا ہے ، البتہ اگر خون خالص ہویا پہلےجیساآتاتھا اسی رنگ کا ہوتو حیض شمار ہوگا
*(🖋️امام اجل علامہ طاہربن عبدالرشید بخاری علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” الایاس مقدر بخمس وخمسین سنۃ ھوالمختار “*
*{📘خلاصۃالفتاوی ج١ ص٢٣١ ، مکتبہ رشیدیہ}*
*(📕فتاوی ہندیہ میں ہے)*
*” فما رات بعدھا لایکون حیضا فی ظاہرالمذہب ، والمختار ان ماراتہ ان کان دما قویا کان حیضا “*
*{📗ج١ ص ٣٦ ، مطبوعۃ بولاق مصر}*
حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں
*” نو برس کی عمرسے پیشتر جو خون آئے استحاضہ ہے یونہی پچپن سال کی عمرکےبعد جو خون آئے ، ہاں پچھلی صورت میں اگر خالص خون آئے یا جیساپہلےآتا تھا اسی رنگ کا آیا توحیض ہے “*
*{📕بہارشریعت ج١ ص ٣٧٣ ، دعوت اسلامی}*
اگر صورت ثانیہ ہے تو وہی احکام جاری ہونگے جو حیض کےہیں
*واللہ اعلم بالصواب؛*
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ14/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
*الجواب صحیح(حضرت علامہ مفتی) محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کلکتہ بنگال)*
ا________(💚)____________
743
No comments:
Post a Comment