مسلک اعلحضرت سلامت رہے اک پہچان دین نبی کیلۓ مسلک اعلحضرت پہ قاٸم رہو زندگی دی گٸ ہےاسی کیلۓ
Showing posts with label سھو کا بیان. Show all posts
Showing posts with label سھو کا بیان. Show all posts
Friday, May 15, 2020
تراویح کے سجدہ سے اٹھناچاہیئے تھا مگربھول کر بیٹھ گئے پھر اللہ اکبر کہ کر کھڑے ہوگئے تو کیاحکم ہے؟
*❣️تراویح کے سجدہ سے اٹھناچاہیئے تھا مگربھول کر بیٹھ گئے پھر اللہ اکبر کہ کر کھڑے ہوگئے تو کیاحکم ہے؟❣️* الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia السلام علیکم کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس کے بارے میں کہ زید سورہ تراویح پڑھا رہے تھے سجدہ سے اُٹھنا تھا لیکن بیٹھ رہے تھے اللہ بولکر پھر سے اللہ اکبر کہکر کھڑے ہو گئے پھر سجدہ سھو کیئے کیا سجدہ سہو کرنا صحیح تھا جواب دیکر شکریہ کا موقع دیںسائل محمد نوشاد نعیمی سورت گجرات؛ا________(📢)____________*وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته* *الجواب بعون الملک الوہاب*صورت مسئولہ میں سجدہ سہو کی حاجت نہیں تھی لیکن امام سجدہ کر لیا تو امام اور مدرک مقتدیوں کی نماز ہوگئی البتـــــــہ اگر کوئی مسبوق تھا تو اس کی نماز باطل ہوگئی ؛*(📗فتاوی فقیہ ملت میں ہے :)* اگر کوئی شخص تنہا نماز پڑھ رہا ہے اور اس پر سجدہ سہو واجب نہیں تھا لیکن اس نے پھر بھی سجدہ سہو کیا تو اس کی نماز ہوگئی اسی طرح امام نے بلا ضرورت سجدہ سہو کیا تو مدرک یعنی وہ مقتدی جو پہلی رکعت سے آخر تک شریک جماعت رہے اور امام سب کی نمازیں ہوجائیں گی اس لئے کہ جب سجدہ واجب نہ ہو تو اس کی نیت سے سلام پھیرتے ہی نماز تمام ہوجاتی ہے اور اگر وہ مسبوق ہے یعنی ایسا مقتدی ہے کہ جس کی کچھ رکعتیں چھوٹ گئیں اور امام نے بے جا سجدہ سہو کیا اور اس امام کی اتباع کی تو اس کی نماز باطل ہوگئی :ایسا ہی ملک العلماء حضرت علامہ امام علاء الدین کاسانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں اپنی *(📘کتاب بدائع الصنائع جلد اول صفحہ ۱۷۵)**(📗فتاوٰی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۲۱۷)**(📘فتاوی فیض الرسول میں ہے)* امام پر سجدہ سہو واجب نہیں تھا پھر جو مقتدی امام کے سلام پھیر نے کے بعد جماعت میں شامل ہوا تو اس کی نماز نہیں ہوئی اس لئے کہ جب سجدہ سہو واجب نہیں تھا تو دائیں جانب سلام پھیرتے ہی نماز ختم ہوگئی اور مسبوق کی بھی نماز فاسد ہوگئی اس لئے کہ محل انفراد میں اقتدا پائی گئی جو مفسد نماز ہے *(📔در مختار میں ہے: سلام من سجود سھو یخرجه من الصلوة خروجا موقوفا ان سجد عاد الیھا والالا)**(📙ردالمحتار جلد اول صفحہ ۵۲۷ میں ہے انه اذا سجد وقع لغوا فکانه لم یسجد فلم یعدا الی حرمة الصلوة)**(📗بحوالہ فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ۳۸۳ )**(📕طحطاوی میں ہے :)* امام پر سجدہ سہو واجب نہیں تھا پھر بھی امام نے سجدہ کرلیا تو تمام مدرک مقتدی کی نماز ہوگئ اور اس مسبوق مقتدی کی بھی نماز ہوگئ جنہوں نے امام کہ پیروی نہیں کہ اور اپنی رکعت پوری کرنے کے لیے کھڑے ہوگئے البتہ وہ مسبوق جس نے امام کہ ساتھ سلام پھیرا اس کی نماز نہیں ہوئ.*لوتابعہ المسبوق ثم تبین ان لا سھو علیہ ان علم ان لا سھو علی امامہ فسدت وان لم یعلم انہ لم یکن علیہ فلاتفسد وھو المختار**(📘کذا فی المحيط.)**(📙طحطاوی علی مراقی الفلاح ص ٢٥٣)**واللہ تعالی اعلم باالصواب؛* ا_______(📌)___________*کتبـــــــــــــــــــــــــہ؛* *حضرت علامہ محــــمد معصــوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقیم حال منگلور کرناٹک )**مورخہ؛4/5/2020)*🖌الحلقة العلميه گروپ🖌**رابطہ؛📞8052167976)*ا________(📌)__________*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌**منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیــل احمد قــادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*ا_________(📌)__________*الجواب صحیح(صدر شعبئہ افتاء حضرت علامہ مفتی) شہروزعالم رضوی اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کلکتہ بنگال؛)*ا________(💉)____________699
Tuesday, May 12, 2020
فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں
💧💧💧💧💧💧💧💧
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
🍂🍂🍂🍂💐🍂🍂🍂
🖊مسئلہ یہ معلوم کرنا ھے کے فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو ایسا شخص کیا کرے
براۓ مہربانی جلد از جلد جواب دیں
++++++++++++++++++
🔹 ساٸل محمد زبیر نوری ۔اندور
🌷🌷🌷🌳🌷🌷🌷
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
🌹🌹🌹🌷🌹🌹🌹
📚الجواب العون الملک الوھاب
✍ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ
چار رکعتی فرض کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورت بھول گیا تو پچھلی رکعتوں میں پڑھنا واجب ہے اور ایک میں بھول گیا ہے، تو تیسری یا چوتھی میں پڑھے اور مغرب کی پہلی دونوں میں بھول گیا تو تیسری میں پڑھے اور ایک رکعت کی قراء ت سورت جاتی رہی اور ان سب صورتوں میں فاتحہ کے ساتھ پڑھے، جہری نماز ہو تو فاتحہ و سورت جہراً پڑھے، ورنہ آہستہ اور سب صورتوں میں سجدۂ سہو کرے اور قصداً چھوڑی تو اعادہ کرے۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
📚 بحوالہ۔۔درمختار، ردالمحتار)
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
📚بہار شریعت حصہ 3 مطبوعہ دعوت اسلامی 📚
🌿🌿🌿🌹🌿🌿🌿
✍ شرف قلم محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری
📲9773617995📱
=================
🌻 المشتھر۔اصلاح معاشرہ گروپ۔ایڈمین ۔محمد تعلیم رضا نوری۔احمد نگر۔ پونہ
📲9011608786📱
💐💐💐🌳💐💐💐
فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں
فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
🖊مسئلہ یہ معلوم کرنا ھے کے فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو ایسا شخص کیا کرے
براۓ مہربانی جلد از جلد جواب دیں
🔹 ساٸل محمد زبیر ۔اندور
📚الجواب بعون الملک الوھاب
حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ
چار رکعتی فرض کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورت بھول گیا تو پچھلی رکعتوں میں پڑھنا واجب ہے اور ایک میں بھول گیا ہے، تو تیسری یا چوتھی میں پڑھے اور مغرب کی پہلی دونوں میں بھول گیا تو تیسری میں پڑھے اور ایک رکعت کی قراء ت سورت جاتی رہی اور ان سب صورتوں میں فاتحہ کے ساتھ پڑھے، جہری نماز ہو تو فاتحہ و سورت جہراً پڑھے، ورنہ آہستہ اور سب صورتوں میں سجدۂ سہو کرے اور قصداً چھوڑی تو اعادہ کرے۔
واللہ اعلم باالصواب
📚 بحوالہ۔۔درمختار، ردالمحتار)
📚بہار شریعت حصہ 3 مطبوعہ دعوت اسلامی 📚
✍ شرف قلم محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب
9773617995
🌻 المشتھر۔اصلاح معاشرہ گروپ۔ایڈمین ۔محمد تعلیم رضا نوری۔احمد نگر۔ پونہ
📲9011608786📱
Monday, May 11, 2020
کسی نے ثناء کی جگہ تشہد پڑھ لیا تو کیا حکم ہے
*🔸کسی نے ثناء کی جگہ تشہد پڑھ لیا تو کیا حکم ہے🔸*
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
علماء کرام رہنمائی فرمائیں مسئلہ ذیل میں کہ نماز کے لئے نیت باندھا اور اب ثناء کے بجائے التحیات پڑھنے لگا تو کچھ پڑھنے کے بعد یاد آنے پر اسے چھوڑ کر ثناء پڑھا تو نماز کس طرح پوری کرے سجدہ سہو کرنا ہوگا یا ویسے ہی نماز مکمل کرلیں
علماء کرام تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں جزاک اللہ خیر
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل احمد علی سعودی عرب🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الوھاب*
اگر پہلی رکعت میں ثناء کی جگہ التحیات پڑھ لے تو سجدہ سہو واجب نہیں، اس لئے کہ یہاں تشہد ثناء کے قائم مقام سمجھا جائیگا۔
لیکن اگر ثناء اورتعوذ تسمیہ کے بعد سورہ فاتحہ کی جگہ التحیات کی اتنی مقدار پڑھ لی جو تین مرتبہ سبحان ربی الاعلی یا سبحان ربی العظيم کے بقدر ہوتو تاخیرِ واجب کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہوجائے گا
*''ولو قرأ التشهد مرتين في القعدة الأخيرة أو تشهد قائماً أو راكعاً أو ساجداً لا سهو عليه، منية المصلي۔ لكن إن قرأ في قيام الأولى قبل الفاتحة أو في الثانية بعد السورة أو في الأخيرتين مطلقاً لا سهو عليه، وإن قرأ في الأوليين بعد الفاتحة والسورة أو في الثانية قبل الفاتحة وجب عليه السجود؛ لأنه أخر واجباً''۔*
*( 📚حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 461)*
*🔸واللہ اعلم باالصواب🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*🗓 ۱۰ رمضان المبارک ۴۴۱ھ مطابق ۴ مئی ٠٢٠٢ء بروز سوموار*
*رابطه* https://wa.me/+918051028089
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
Subscribe to:
Posts (Atom)