Friday, May 29, 2020

اپنے مال سے ہر ماہ تھوڑا تھوڑا زکوٰۃ نکالنا عندالشرع کیسا ہے؟

*🕳اپنے مال سے ہر ماہ تھوڑا تھوڑا زکوٰۃ نکالنا عندالشرع کیسا ہے؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
کیافرماتےہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ زید ہر ماہ 30000 تیس ہزار روپئے کماتا ہے اور ہر مہینہ اس روپۓ کا حساب سے زکوٰة بھی نکال دیتا ہے تو اس حساب سے زید کا ایک سال میں 3.60000 تین لاکھ 60 ہزار روپئے آمدنی ہوئ جسکا زید زکوٰة نکال چکا ہے تو اس طرح ہر مہینہ زکاة ادا کرنا شریعت میں صحیح ہے اور زید کی رقم کی صحیح ادائیگی ہوگی یا نہیں ??جواب مع حوالہ عنایت فرمائیں کرم ہوگا -
*السائل--- محمدمعراج الدین مغربی بنگال*

*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*گوگل پرپڑھنے کےلئےاِس لنک پر کلک کریں👇*
*https://ajharigroup.blogspot.com*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں جیساکہ صاحب فتاوی امجدیہ اپنی کتاب میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر صاحب نصاب تھوڑا تھوڑا دیتا رہے پھر سال تمام پر حساب کرے تو اب اگر اس مال میں سے پوری زکوٰۃ ادا ہوگئی تو اس پر کچھ بھی نہیں ہے ۔ اور اگر کچھ باقی ہو تو فورًا اسے ادا کردے ۔ اور اگر کچھ زیادہ دے دیا ہو تو اسے سال آئندہ میں شامل کرلیں اس طرح زکوٰۃ کی ادائیگی کرنا جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔
*📓((فتاوی امجدیہ جلد اوّل صفحہ نمبر ۳۶۸))*

*لہٰذا*👈 مذکورہ بالا حوالہ سے یہ صاف روشن ہوگیا کہ اگر کوئی شخص تھوڑا تھوڑا یا ماہ ماہ کرکے اپنی زکوٰۃ کی ادائیگی کرنا چاہے تو وہ کرسکتا ہے لیکن شرط یہ ہیکہ وہ شخص سال تمام ہونے پر اپنے زکوٰۃ کا حساب کرے اور دیکھے کہ زکوٰۃ مکمل ادا ہوا ہے یا نہیں اگر ہوگیا ہے تو اس شخص پر کچھ بھی نہیں ہے اور اگر نہیں ہوا ہے تو پھر جو باقی ہو اس کو جلد از جلد ادا کردے اور اگر زیادہ دے دیا ہو تو پھر اس زیادہ دیا ہوا مال کو آئندہ سال میں شامل کرلے اس طرح زکوٰۃ کی ادائیگی کرنا بالکل جائز و درست ہے۔

*واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب* 
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضــرت مــولانا محمــد مکّــی رضـا خـان قادری نظامی  صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنــورانــی مہسوتھوی سیتامڑھی بہار۔*
*(مــــــورخــــــہ:👈 29/05/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*📲+91 9135171974*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
رابطہ نمبر 👇
*https://wa.me/+917860124553*

*ماشاء اللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجواب ، ھو الجواب واللہ  ھوالمجیب المصیب المثاب*۔
*محمد مشاہدرضاقادری رضو* *دارالعلوم شہید اعظم دولہاپور* 
*پہاڑی انٹیاتھوک ضلع گونڈہ*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد رضــا بـرکاتـی مقـام جـئےنـگـرضـلـع روتـہـٹ(نیپــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*

No comments:

Post a Comment