Friday, May 15, 2020

عورت کے انتقال کے بعد؛ شوہر؛ تین بیٹے دو بیٹیاں ہیں وراثت میں کس کو کتناحصہ ملےگا

*💚عورت کے انتقال کے بعد؛ شوہر؛ تین بیٹے دو بیٹیاں ہیں وراثت میں کس کو کتناحصہ ملےگا؟💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام علیکم ورحمةاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماءکرام ومفتیان عظام اس مسلے کے بارے میں کہ
بیوی کا انتقال ہوگیا اور شوہر ابتک مہر ادا نہیں کیا تھا  اب ادا کرنا چاہتا ہے انتقال کے بعد  تو   اب کیا کرے 
جواب عطا فرما کر شکریہ کا موقع عطا کریں کرم ہوگا حضور 
وارث میں فی الوقت ایک شوہر تین بیٹے اور دوبیٹیاں ہی ہیں
 ماباپ نہیں ہیں. 
ا_________(💜)__________
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ* 
*الشروع فی الجواب بعون الملک الوہاب*
صورت مسئولہ میں بر صدق مستفتی جبکہ شوہر نے دین مہر کی رقم زندگی میں ادا نہیں کی تھی تو اب یہ مال متروکہ میں شامل ہوگا اور وارثین پر بعد حق تقدیم ماتقدم تقسیم ہوگا یعنی  عورت کاکل مال مع دین مہر 32حصوں میں منقسم ہوکر  8 حصے شوہر کو
*لقولہ تعالٰی*
*فَإِنْ کَانَ لَہُنَّ وَلَدٌ فَلَکُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْنَ،،*
*(📗اور فتاوی ھندیہ 6ص 450میں ہے)* 
*ﻓﻠﻠﺰﻭﺝ اﻟﻨﺼﻒ ﻋﻨﺪ ﻋﺪﻡ اﻟﻮﻟﺪ ﻭﻭﻟﺪ اﻻﺑﻦ، ﻭاﻟﺮﺑﻊ ﻣﻊ اﻟﻮﻟﺪ ﺃﻭ ﻭﻟﺪ اﻻﺑﻦ،،)*
 اور 6،6 حصے ہر ایک لڑکا کو اور 3،3 حصہ ہر ایل لڑکی کو ملیں گے
*(لقولہ تعالٰی*
*یوصیکم اللہ فی اولادکم للذکر مثل حظ الانثیین،،*
*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب*
ا_________(❣️)_________
*کتبــہ؛*
*محمد شہروز عالم رضوی اکرمی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم  قادریہ حبیبیہ  فیل خانہ  ہوڑہ  کلکتہ  بنگال؛*
*مورخہ؛15/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9883016746)*
ا_________(🖊)___________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)___________
743

No comments:

Post a Comment