Tuesday, May 12, 2020

مسجد کی رقم عند الضرورت قرض لیناکیسا؟

*💚مسجد کی رقم عند الضرورت قرض لیناکیسا؟💚*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


 السلام علیکم ۔۔مفتیان کرام کی بارگاہ میں ایک سوال۔۔مسجد کا کچھ روپے ایک شخص کے پاس موجود ہے۔۔ ابھی انکے پاس کاروبار کرنے کیلے اسکے علاوه کوی روپے انکے پاس نہیں ہے ابھی حالات ایسے ہیں کہ کوی ادھار دینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ایسی صورت مسجد روپیہ استعمال کر سکتا ہے کہ نہیں ۔مفتیان کرام جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی
نیر رضا
ا_________(🔇)___________
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
*اللھم ھدایۃ الحق والصواب؛*
صورت مسئولہ میں مسجد کی جمع شدہ رقم امانت ہے،اسے مسجد کے مصارف میں ہی استعمال کرنا چاہیے ، اسے اپنے ذاتی مصرف میں لانا یا کسی ضرورت مند کو بطور قرض حسنہ دینا جائز نہیں ہےالبتہ کسی ایسے حادثات جس میں اس کے علاوہ اور کوئی سبیل نہ ہو  تو مسلمان بطور قرض اسے استعمال کرسکتا ہے مگر یہاں ایسے حالات نہیں خازن اپنے کاروبار بڑھانے کے لئے ایسا کرنا چاہتا ہے اور یہ جائز نہیں. 
*(📘جیسا کہ بہارشریعت حصہ دہم مسجد کے بیان سے مستفادہے.)*

،، مسلمانوں  پر کوئی حادثہ آپڑا جس میں   روپیہ خرچ کرنے کی  ضرورت ہے اور اس وقت روپیہ کی  کوئی سبیل نہیں  ہے مگر اوقاف مسجد کی  آمدنی جمع ہے او ر مسجد کو اس وقت حاجت بھی نہیں  تو بطور قرض مسجد سے رقم لی جاسکتی ہے،، 
اور ایسا ہی 

*(📕فتاوی ھندیہ جلد دوم ص٤٦٤ میں ہے )*

*(ﺃﻣﺎ اﻟﻤﺎﻝ اﻟﻤﻮﻗﻮﻑ ﻋﻠﻰ اﻟﻤﺴﺠﺪ اﻟﺠﺎﻣﻊ ﺇﻥ ﻟﻢ ﺗﻜﻦ ﻟﻠﻤﺴﺠﺪ ﺣﺎﺟﺔ ﻟﻠﺤﺎﻝ ﻓﻠﻠﻘﺎﺿﻲ ﺃﻥ ﻳﺼﺮﻑ ﻓﻲ ﺫﻟﻚ ﻟﻜﻦ ﻋﻠﻰ ﻭﺟﻪ اﻟﻘﺮﺽ... ،،)*

،،مع أن القیم لیس لہ إقراض مال المسجد، قال في جامع الفصولین: لیس للمتولي إیداع مال الوقف والمسجد إلا ممن في عیالہ ولا إقراضہ، فلو أقرضہ ضمن، وکذا المستقرض،،
(البحر الرائق / کتاب الوقف ۵؍۴۰۱
فتاوی رضویہ جدید ج١٦ص ٥٧٤ میں فرماتے ہیں کہ ایسا کرنے والے کو تاوان دینا ہوگا 

*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب؛* ا________(🖊)________
*کتبــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہروزعالم رضوی اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال؛*
*مورخہ؛16/4/2020)*
*🖊گروپ سیمانچل🖊*
*رابطہ؛📞9883016746)*
ا_________(🖊)___________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین سیمانچل گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)___________
718

No comments:

Post a Comment