Saturday, May 23, 2020

موبائل فون کے ذریعے نومولود بچے کے کان میں اذان پڑھنا عندالشرع کیسا ہے

*🌹📲📞موبائل فون کے ذریعے نومولود بچے کے کان میں اذان پڑھنا عندالشرع کیسا ہے؟🌹*

*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*ٹیلیـــــگرام پر محفــــــل غلامان مصــــطفیٰﷺ گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــئے👇نیــــچے دئے گــــئے لنـــک پر کلــــک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*

  ☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆

   _📜🌺 الســـــــــوال🌺_
*آپ علمائے اہلسنت کی مقدس بارگاہ میں ایک سوال عرض ہیکہ زید کے یہاں بچّہ پیدا ہوا اور بکر ممبئ میں ہے اب زید نے بکر کو فون کیا اور کہتا یے کہ وہیں سے آذان دو فون پر ہم بچے کے کان میں لگاتے ہیں کیا؟ بچے کے کان میں آذان دینے کے لئے حاضر ہونا ضروری ہے؟ ایسی صورت میں آذان ہوگی یا نہیی"*

*🍎سائل---- شفاءالدین احمد قادری رضوی*
*بمقام----پالاجوری دیوگھر جھارکھنڈ🍎*
*_◆ـــــــــــــــــــــ🔸🍬🔸ــــــــــــــــــــــ◆_*  *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*   

    _*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
   *✍ بچے کی پیداٸش کے بعد  ان کے داٸیں کان میں اذان اور باٸیں کان میں اقامت پڑھی جاتی ہے اور یہ مستحب ہے اور اس کی من جملہ حکمتوں سے یہ ہے  کہ کلمات اذان سے شیطان بھاگ جاتا ہے تو گویا بچے کو شیطان کے اثر سے بچانا مقصود ہے اور اسی طرح کلمات اذان و اقامت  توحید خالص اور ایمانیت  اقرار کے  ساتھ ساتھ اسلام کے اہم رکن  نماز کی دعوت پر مشتمل ہے تو بچہ دنیا میں آنے کے بعد اس کے پردہ سماعت سے ان کلمات کا گزارنا دراصل  ان کے دل کی گہراٸیوں میں ایمان و عمل کی جاگزیں کرنے میں بہت مٶثر ہے اور یہ فضیلت و حکمت رکاڑڈینگ اذان سے حاصل نہیں ہوگی اس وجہ سے کہ کسی نو مولود کے کان میں اذان واقامت خود دے نی چاہۓ یا کسی نیک شخص سے دلوانی چاہیۓ  اور اسکا طریقہ یہ ہے کہ جب بچہ پیدا ہو نہلانے کے بعد بچہ ہاتھ میں اٹھاۓ  قبلہ رخ ہو کر پہلے داٸیں کان میں اذان اور پھر باٸیں کان میں اقامت کہتے ہوۓ حی علی الصلوۃ حی علی الفلاح کہتے ہو ۓ چہرے کو داٸیں باٸیں گھوماٸیں* 
*👈البتہ دوران اذان کان میں انگلی ڈال نے کی ضرورت نہیں۔*
*بچے کے کان میں اذان دینے کی اور متورث طریقہ یہی ہے اور عبادت کے باب میں احتیاط کا تقاضہ یہی ہے حتی الامکان اسکی اصل شکل کو باقی رکھا جاۓ چنانچہ موباٸل فون کے ذریعہ اذان دینے سے یہ سنت طریقہ جو نسل درنسل چلا آرہا ہے فوت ہو جاۓ گا اس لۓ اسکی اجازت نہیں دی جا سکتی اگر کسی شدید عزر کی وجہ سے بچے کے کان میں براہ راست فوری طور پر اذان نہ دی جا سکتی ہو  تو موبائل کال کے ذریعہ اذان دینے کے بجاۓ  عزر کے زاٸل ہونے کا انتظار کر لیا جاۓ اور عزر کےزاٸل ہوتے ہی  براہ راست بچے کے کان میں اذان دے دی جاۓ ۔*
*♦اس لۓ کہ جو برکات اور اثرات  براہ راست بچے کے کان میں اذان دینے میں ہے وہ موباٸل فون کے ذریعہ میں نہیں ہے* 
 *باقی کوٸ شخص اگر  یہ مثال دے کہ👇*
*📲موباٸل فون کال کے ذریعہ آیت سجدہ سننے کی صورت سجدہ واجب ہونے کی مثال دے تو اسکی علت یہ ہے کہ فون کال کی آواز اصل آواز ہوتی ہے نہ کہ صداۓ باز گشت اس لۓ اسے سننے کے سبب سجدۂ  تلاوت واجب ہو جاتا ہے*  
*📜لیکن اس مسئلہ پر اذان کو قیاس کرنا درست نہیں اس لۓ موباٸل کال کے ذریعہ بچے کے کان میں اذان دینا منع نہیں کیا جارہا ہے کہ یہ اصل اواز نہیں بلکہ اسکی وجہ یہ ہے عبادت کا طریقہ متورثہ میں تغیر و تبدیل نہ آجاۓ۔*

*📕(الدرالمختار  حاشیہ ابن عابدین ردالمختار ۔۔۔١۔۔٣٧٥)*

_*🌹 والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب🌹*_
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*✍کتبــــــــــــــــــــــہ*👇 
*حضرت علامہ و مولانا محمد انور رضا اشرفی صاحب قبلہ غفرلہ,*
*(مد ظلہ العالی والنورانی)*
*مقام اسلامپور بنگال*
         *رابطہ نمبر 👇*
*📲+91  8 1 7 2 0 9 1 9 9 2*

 _*ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ جواب*_ 
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
🔸🗓تاريخ قمری  10/02/1441ھ👉
🔸🗓تاريخ شمسی  08/11/2019ء👉
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
    *🔹🖥المرتب🔹*
*🌹رضی احمد قادری سیتا مڑھی بہار🌹*
*رابطہ نمبر👈8 1 1 5 1 7 1 9 9 6📲*
*•─────────────────────•*
*💙(محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ)💙*
*•─────────────────────*

No comments:

Post a Comment