Friday, May 29, 2020

ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

*🌹ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟🌹*

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام مسںٔلہ ذیل کے بارے۔میں  اگر ٹوپی نہیں پہنی تو نماز کے دوران تو کیا حکم نافز ہوگا جواب عنایت فرماۓ 

سائل ــ افضل انصاری بریلی شریف

ـــــــــــــــــــــــــــــــ🔮ـــــــــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ* 
*✍الجواب" فتاوی رضویہ شریف میں ھے" فقہاء کرام نے ننگے سر نماز پڑھنے کو تین قسم کیا ہے اگر بہ نیت تواضع وعاجزی ہو تو جائز اور بوجہ کسل ہو تومکروہ، اور معاذﷲ نماز کو بے قدر اور ہلکا سمجھ کر ہوتو کفر، اور ایسی وضع جس پر انگلیاں اُٹھیں شرعًا مکروہ، مجمع البحار وغیرہ میں ہے: الخروج عن عادۃ البلد شھرۃ ومکروہ" اہل شہر کے معمول سے نکلنا شہرت اور مکروہ ہے ــ*

*(جلد 7 صفحہ 389 )*

🏷️بہار شریعت میں ھے سُستی سے ننگے سر نماز پڑھنا یعنی ٹوپی پہننا بوجھ معلوم ہوتا ہو یا گرمی معلوم ہوتی ہو، مکروہ تنزیہی ہے اور اگر تحقیر نماز مقصود ہے، مثلاً نماز کوئی ایسی مہتم بالشان  چیز نہیں جس کے لیے ٹوپی، عمامہ پہنا جائے تو یہ کفر ہے اور خشوع خضوع کے لیے سر برہنہ پڑھی، تو مستحب ہے ــ

( جلد 1حصہ 3 صفحہ633 )


واللہ اعلم ورسولہ
ــــــــــــــــــــــ

No comments:

Post a Comment