Showing posts with label حج ‏کا ‏بیان. Show all posts
Showing posts with label حج ‏کا ‏بیان. Show all posts

Wednesday, July 29, 2020

حالت حیض میں طواف و سعی کا کیاحکم یے؟

*❣️حالت حیض میں طواف و سعی کا کیاحکم یے؟❣️*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

حالت حیض میں طواف اور سعی کرنے کا کیا حکم ہے 
کیا فرماتے علما ٕ کرام و مفتیان عظام مساٸل ذیل میں
١  ایک عورت نے اعتکاف کی نیت کی اور اعتکاف میں نہیں بیٹھ سکی تو اب کیا کرے ؟
٢  حالت حیض میں طواف اور سعی کرنے کا کیا حکم ہے ؟
٣  نفاس ہر روز رات ہی میں آتاہے ایک قطرہ یا دوقطرہ آتاہے تو کیا دن میں غسل کرکے نماز وغیرہ پڑھ سکتی ہے  ؟
ساٸل 
محمد رضوان عالم دیوریا؛
ا________(🍅)_________
*الجواب بعون الملک الوھاب* 
سوال نمبر ایک کا جواب 
یہ عورت اعتکاف کی قضا کرے اگر اعتکاف رمضان المبارک کے عشرہ اخیرہ کا تھا تو روزے رکھے اور دس دن اور رات اپنے گھر میں ہی کوٸی کمرہ عبادت کیلٸے خاص کرکے اس میں بیٹھے اور بلا ضرورت اس کمرے سے باہر نہ نکلے 
حوالہ 
*(📙فتاوی عالمگیری)* 
جلد اول 
صفحہ  ٢١١
کتاب الصوم 
الباب السامع فی الاعتکاف 
واللہ تعالی اعلم 
سوال نمبر دو کا جواب 
حالت حیض میں طواف بیت اللہ حرام ہے اور گناہ ہے اس لٸے اس سے بچے 
ہاں اگر پاکی کی حالت میں طواف کرچکی ہو اور صفا کے پاس سعی کیلٸے پہونچی تھی کہ حیض آگیا تو وہ چاہے تو سعی کرسکتی ہے اور بہتر ہیکہ پاک ہونے تک انتظار کرے جب پاک ہوجاٸے تب سعی کرے لیکن اگر اسے اندیشہ ہوکہ احرام کی پابندیاں وہ لمبے عرصے تک نہ نبھا سکے گی تو سعی کرکے احرام سے باہر ہوسکتی ہے 
حوالہ 
*(📗فتاوی عالمگیری)* 
جلد اول 
صفحہ  ٣٨
کتاب الطھارت 
الباب السادس فی الدما ٕ المختصة بالنسا ٕ 
جلد اول صفحہ  ٢٣٧ کتاب المناسک الباب الثامن الجنایات 
واللہ تعالی اعلم 
سوال نمبر تین کا جواب 
لا جب تک مکمل طور پر نفاس کا خون آنا بند نہ ہوجاٸے وہ نماز سے رکی رہے مگر یہ کہ سلسلہ دارز ہوکر چالیس دن سے زیادہ ہوجاٸے تو اب وہ نفاس کا نہیں استحاضہ یعنی بیماری کا خون مانا جاٸیگا اور استحاضہ کے خون کا حکم یہ ہیکہ ہروقت تازہ وضو کرکے نماز پڑھے 
حوالہ 
*(📕فتاوی عالمگیری)*
جلد اول 
صفحہ   ٣٨ ٣٧
کتاب الطھارت الباب السادس فی الدما ٕ المختصة بالنسا ٕ
*(📘شرح وقایہ)* 
جلد اول 
صفحہ   ١٣٧ 
کتاب الطھارت 
باب الحیض 
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم* ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛ بائسی پورنیہ بہار انڈیا*
*مورخہ؛7/6/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
793

Saturday, May 16, 2020

حج مقبول ہونے کی کچھ نشانیاں ہیں ؟

*🔸حج مقبول ہونے کی کچھ نشانیاں ہیں ؟🔸*

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
مفتیان کرام کے بارگاہ میں عرض ہیکہ بکر حج کرنے کے لئے گیا اور جب حج کرکے واپس آئے تو اسکے دل میں ایک خیال آیا کہ اللہ رب العزت نے میرے حج کو قبول فرمایا یانہیں حضور سے گزارش ہے کے بتائیں کیا شریعت کوئی ایسا طریقہ عمل جس سے انسان یہ سمجھ کی اللہ نے انکے حج کو قبول کرلیا
*فـخـرازھـرچینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد رحمت شاہدی کٹیہار🔸*
اــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب :*
حج مقبول ہونے کی تین نشانیاں ہیں ۔
اول یہ کہ آدمی حج کے بعد ہمیشہ کےلۓ نرم دل ہوجاۓ ۔
دوسرے یہ کہ کناہوں سے نفرت کرنے لگے ۔
تیسرے یہ کہ نیک اعمال کی طرف رغبت ہوجاۓ ۔

📑جیساکہ شیخ محقق حضرت علامہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی بخاری علیہ الرحمةوالرضوان تحریر فرماتےہیں *،، گفتہ اند نشان حج مبرو آنست کہ بہتراز انکہ رفتہ است برگردد ۔ وبیایدراغب درآخرت و زاہد در دنیا و بمعاصی عود نہ کند ،،*
یعنی بزرگوں نے فرمایاہے حج کی پہچان یہ ہے کہ حاجی پہلے سے اچھا ہوکر واپس ہو اور آخرت کی رغبت رکھے اوردنیا والوں سے بچے اور گناہوں میں دوبارہ ملوث نہ ہو ۔اھ
*(📕اشعة اللمعات جلددوم صفحہ ٣٠٢)*
*(📘فتاوی فقیہ ملت جلداول صفحہ ٣٥١)*

📌لہٰذا جس حاجی میں مذکورہ باتیں پائ جائیں تو سمجھ لیجیۓ کہ اللہ تعالی نے ان کے حج کو قبول کرلیا ہے ۔ویسے تو ہر حاجی کےلۓ حسن ظن رکھنا چاہیے ۔کیونکہ بندے کے اعمال کوقبول کرنا نہ کرنا سب اللہ تعالی کے ذمہ کرم پر ہے ۔ جو شخص حرمین طیبین جیسی سر زمیں سے بحالت ایمان لوٹتا ہے وہ متبرک ہوتا ہے ۔یہ اور بات ہے کہ یہاں آکر پھر اپنے حال پر ہوجاتا ہے ۔مگر امید قوی ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں پر رحم وکرم کرنے والا ہے ۔

*🔹وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی*
*🗓 ۱۸ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۱۲ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+917081618182
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ