Friday, May 15, 2020

کسی مسلمان کا نکاح غیر مسلمہ سے جائز نہیں ہے؛

*🎶کسی مسلمان کا نکاح غیر مسلمہ سے جائز نہیں ہے؛🎶*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
زید نے ایک غیر مسلم عورت سے شادی کی اسکے بچے بھی ہے اور وہ بھی  ہندو ہے۔ اس نے اسلام قبول نہیں کیا پھر بھی اس کے ساتھ رہنا کیسا ؟ 
تفصیلی جواب ارسال فرمائیں؛
ا_________(🎶)__________
*الجواب بعون الملک الوہاب؛*
*اللھم ھدایۃ الحق والصواب؛*
کسی مسلمان کا نکاح کسی غیر مسلمہ سے مثلاً ہندو، سکھ، دھرئیے، بدھ مت وغیرہ  سے ہرگز  جائز نہیں، اور نہ ہی ان کے مردوں سے ہماری عورتوں کا نکاح جائز ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
*لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْکٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآء مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ*
*(📗آل عمران، 3: 27)*
’’مسلمانوں کو چاہیے کہ اہلِ ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائیں ۔‘‘
*وَلاَ تَنْکِحُوا الْمُشْرِکٰتِ حَتّٰی یُؤْمِنَّ*
*(📙البقره، 2: 221)*
’’اور تم مشرک عورتوں کے ساتھ نکاح مت کرو جب تک وہ مسلمان نہ ہو جائیں۔‘‘
لھذا جب تک دونوں ساتھ میں ہین زنائے خالص ہے اور جو بچہ پیدا ہوا وہ ولد الزنا ہے.
*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب*
 ا________(🖊)________
*کتبــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہروزعالم رضوی اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال؛*
*مورخہ؛4/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9883016746)*
ا_________(🖊)___________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)___________
697

No comments:

Post a Comment