Friday, May 22, 2020

ایک شخص کی دو بیویاں ہیں دونوں سے مخاطب ہو کرکہاتم دونوں کوتین طلاق تو کیاحکم ہے؟

*💚ایک شخص کی دو بیویاں ہیں دونوں سے مخاطب ہو کرکہاتم دونوں کوتین طلاق تو کیاحکم ہے؟💚*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

ایک شخص کے پاس دو بیویاں ہیں دونوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ تم دونوں کو تین طلاق تو کیا دونوں بیوی پر طلاق ہوجائے گی ؟؟
 سائل( مولانا )محمود شمسی؛
ا________(⏳ )___________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
 اگر واقعی میں بیویاں کی طرف  مخاطب ہوکر کہا اور ساتھ ہی دونوں کو تین تین طلاق دینے کی نیت سے کہا تو طلاق  واقع ہوجائے گی -  فتاویٰ امجدیہ میں ہے اگر عورت غیر مدخولہ ہے تو ایک طلاق بائن واقع ہوئی اور مدخولہ ہے تو تین طلاق پڑیں - اسی میں ہے جب دونوں کو معین کردیا تو طلاق واقع ہوگئی - 
*(📘ج : 2 ، ص 260/180)*
*(📙قدیم فتاویٰ رضویہ میں ہے)*
 دونوں عورتیں مدخولہ ہونگی یا دونوں غیر مدخولہ یا ایک مدخولہ ایک غیر مدخولہ اور ہر صورت میں یا تو ایک کی تخصیص کرے گا کہ میں نے اسی کو طلاق دی تھی یا دونوں کو دینا بتائےگا - جس کے پاس دو زوجہ ہوں اور بلا تعین اپنی عورت کو طلاق دے تو اسے اختیار ہے کہ وہ ‌طلاق ان میں سے جس کی طرف چاہے پھیرے  تعین مطلقہ میں اس کا بیان معتبر ہوگا  الی آخری - 
*(📙ج :5،ص : 661)* 
*واللہ تعالیٰ اعلم* 
 ٢٥، رمضان المبارک ١٤٤١ھ کلکتہ
 ا_________(🖊)__________
*کتبہ؛*
*عبدالستاررضوی فیضی ارشدی  خادم التدریس  والافتاء دارالعلوم ارشدالعلوم عالم بازار کلکتہ بنگال؛*
*مورخہ؛19/5/2020)*
*رابطہ📞9007644990)*
ا_________(📍)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________

No comments:

Post a Comment