Tuesday, May 19, 2020

وتر کی نماز میں تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ جہر سے پڑھنا بھول گئے مقتدی نے لقمہ بھی دیا پھر بھی سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🖌️ بعد سلام کہ عرض ہےکہ امام صاحب  نے بھول کر وتر نماز میں تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ  جہر سے پڑھنا بھول گئے مقتدی نے لقمہ بھی دیا پھر بھی سجدہ  سہو نہیں کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟*
 *جواب عنایت فرمائیں*

*سائل مولنا عبدالرشید اکبری راجھستان*
    🔹🔹🔹💫🔹🔹🔹
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*

*✍🏻الجواب:بعون المک الوہاب*

*امام پر نماز کا اعادہ واجب ہے ۔*
*بہار شریعت میں ہے:*
*اگر امام نے جہری نماز میں بقدر جواز نماز یعنی ایک آیت آہستہ پڑھی تو سجدۂ سہو واجب ہے*
*(بہار شریعت، ج1ص717)*

*کیونکہ رمضان المبارک میں وتر باجماعت کی ہر رکعت میں امام پر واجب ہے کہ الحمد اور سورہ کو جہر کے ساتھ (یعنی بلند آواز سے) پڑھے۔*

ایضا
*رمضان المبارک میں باجماعت وتر میں یا تراویح کی نماز میں امام نے آہستہ قرآت کی تو سجدہ سہو واجب ہے۔*
*(مسائل سجدہ سہو، پوائنٹ 67،72 اینڈرائڈ)*📘

*لہزا جب امام نے سجدہ سہو نہیں کیا تو اس پر نماز کا اعادہ واجب ہے۔*

*واللہ تعالی اعلم بالصواب*
     ♦️♦️♦️💫♦️♦️♦️
*🖊️کتبہ : سید فیضان القادری صاحب قبلہ بنارس الھند*
    *📲7408251621📲*
*🖌️✅الجواب صحیح والمجیب  محمد ھاشم رضا مصباحی خادم الافتاء والقضا دارالعلوم جامعہ رضویہ شاہ علیم دیوان شیموگہ کرناٹکا؛*

*🖋️المشتھر➖محمد حسین نعمانی حقانی گجرات الھند*

✏المشتھر ۔2..محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری ممبٸ


No comments:

Post a Comment