Saturday, May 16, 2020

کیا نومولود کو تحنیک کرنا سنت ہے؟ کیا اس کا طریقہ وہی ہے جو حضور اکرم علیہ السلام نے جس طرح کیا تھا؟ یا یہ طریقہ حضور کے ساتھ خاص ہے؟

*💚تحنیک کرناسنت یے💚*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


 السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
کیا نومولود کو تحنیک کرنا سنت ہے؟ کیا اس کا طریقہ وہی ہے جو حضور اکرم علیہ السلام نے جس طرح کیا تھا؟ یا یہ طریقہ حضور کے ساتھ خاص ہے؟
ا_________(💚)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
 تحنیک کاعمل باجماع سنت ہے،اورکھجورکے ساتھ مستحب وافضل ہے،اگرکھجورکے علاوہ کسی اورچیزکے ساتھ تحنیک کروائی جائے تب بھی درست ہے،اورتحنیک کاعمل کسی نیک صالح شخص سے کرواناچاہیے۔

تحنیک بھی سنت طریقہ ہے،یہ لفظ ''حنک ''سے لیاگیاہے،حنک عربی میں''تالو''کوکہتے ہیں،جب کوئی بچہ پیداہوتواسے کسی نیک آدمی کے پاس لے جائے،تاکہ چھوارہ وغیرہ کوئی چیزمنہ میں لے کربچہ کے منہ میں ڈال دے،اوراس کے تالوسے مل دے،جب حضرت عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہ کوآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے توآپ نے یہی عمل فرمایا۔اس میں اول توصالحین سے تعلق رکھنے اوران کے پاس آنے جانے کی تعلیم ہے،اوریہ حکمت بھی پوشیدہ ہے کہ بچے کوآج ہی سے صالحین کی گودمیں دیں گےاوران کالعاب اس کے منہ میں ڈلوائیں گےتوبچے کاتعلق اللہ کے نیک بندوں سے رہے گا۔آج کل ماں باپ خودہی نیک آدمیوں سے دوربھاگتے ہیں اوربچہ کوبھی صالحین سے دوررکھتے ہیں کہ خدانخواستہ ہمارابچہ ملانہ بن جائے ،اب توسب سے پہلے بچے کے لیے یورپین ڈریس تیارکرنے کی کوشش رہتی ہے،نیک بنانے کاارادہ ہوتونیک بندوں کی تلاش ہو،نیک آدمیوں کے پاس لے جاکرتحنیک کروائیں اوربرکت کی دعالیں''
*فقط واللہ اعلم؛*
 ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد امین صدیقی صاحب قبلہ صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مرادآبادی یوپی الھند؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎️7505031575)*
*مورخہ؛5/4/2020)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
485

No comments:

Post a Comment