السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلئہ کے بارے نماز کے علاوہ درود ابراھیم پڑنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں
سائل عبد الحکیم رضوی اتردیناز پور بنگال
_____
الجواب:جائز و مستحسن ہے، بلکہ سب درودوں سے افضل درود یہی ہے۔
سیدی اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
*سب درودوں سے افضل درود وہ ہے جو سب اعمال سے افضل یعنی نماز میں مقرر کیا گیا ہے درود شریف راہ چلتے بھی پڑھنے کی اجازت ہے*
(فتاویٰ رضویہ،ج:٦.ص:١٨٣)
کتبہ:اشرف نہال المصباحی
________
اس کی وضاحت میں عرض ہےکہ درود وسلام کا ایک ساتھ ہونا شرط نہیں... جیساکہ درود ابراہیم درود ہے اور التحیات میں سلام.
اور بعد کے درود کے کثیرصیغےایسےہیں جن میں جامعیت ہے، یعنی درود وسلام ایک ساتھ ہے، جیسے"صلی اللہ علیہ وسلم".
... سلام رضا کے متعلق کوئی کلام نہیں؛ کیونکہ یہ کلام صرف سلام پر نہیں درود پر بھی مشتمل ہے، لہذا یہ محل اعتراض میں نہیں. چناں چہ مطلعہ کےدونوں مصرعوں میں سلا مقدم ہے، اوراس کے بعد کئی اشعار تک شروع کے مصرعوں میں آپ کو لفظ " درود" ملتاجائےگا. تفصیل کےلیے سلام رضا دیکھیں.
واللہ تعالی اعلم
کتبہ: عدیل احمد قادری
No comments:
Post a Comment