Tuesday, May 19, 2020

جس کے ذِمّہ قَضا نمازیں ہوں کیا اُس کے نوافِل مقبول ہیں ؟

*بسم الله الرحمن الرحيم*
*الصــلوة والسلام عليك يا رسول اللهﷺ*
⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘
*الســوالـــــــــــــ*
*🔰✍🏻جس کے ذِمّہ قَضا نمازیں ہوں کیا اُس کے نوافِل مقبول ہیں ؟*

*ا♦️♦️♦️♦️♦️♦️*

*الجــوابـــــــــــــ*
*✍🏻جب تک کسی شخص کے ذمہ فرض باقی رہتا ہے اس کا کوئی نفل قبول نہیں کیا جاتا ۔*

💫💫 *فتاوی رضویہ شریف میں ہے :*
*جب خلیفہ رسول ﷲ صلی ﷲتعالٰی علیہ وسلم سیّد ناصدیقِ اکبر رضی ﷲتعالیٰ عنہ کی نزع کا وقت ہوا امیر المومنین فاروق اعظم رضی ﷲ تعالےٰ عنہ کو بلا کر فرمایا : اے عمر ! ﷲ سے ڈرنا اور جان لو کہ کے اللہﷻ کے کچھ کام دن میں ہیں کہ انھیں رات میں کرو تو قبول نہ فرمائے گا اور کچھ کام رات میں کہ انھیں دن میں کرو تو مقبول نہ ہوں گے، اور خبردار رہو کہ کوئی نفل قبول نہیں ہوتا جب تک فرض ادا نہ کرلیا جائے۔* 

💫 💫 *حضور پُر نور سیّد نا غوث اعظم مولائے اکرم حضرت شیخ محی الملّۃ والدّین ابو محمد عبد القادر جیلانی رضی ﷲ تعالٰی عنہ نے اپنی کتاب مستطاب فتوح الغیب شریف میں کیا کیا جگر شگاف مثالیں ایسے شخص کے لیے ارشاد فرمائی ہیں جو فرض چھوڑ کر نفل بجالائے۔ فرماتے ہیں : اس کی کہاوت ایسی ہے جیسے کسی شخص کو بادشاہ اپنی خدمت کے لیے بلائے ، یہ وہاں تو حاضر نہ   ہُوا اور اس کے غلام کی خدمتگاری میں موجود رہے۔*

*✍🏻مزید ارشاد فرماتے ہیں : فرض چھوڑ کر سنّت و نفل میں مشغول ہوگا یہ قبول نہ ہوں گے اور خوار کیا جائے گا۔*

💫💫 *حضرت شیخ الشیوخ امام شہاب الملّۃ والدّین سُہروردی قدس سرہ العزیز عوارف شریف کے باب الثامن والثلثین میں حضرت خواص رضی ﷲتعالیٰ عنہ سے نقل فرماتے ہیں : ہمیں خبر پہنچی کہ *ﷲعزّوجل کوئی نفل قبول نہیں فرماتا یہاں تک کہ فرض ادا کیا جائے، ﷲتعالیٰ ایسے لوگوں سے فرماتاہے کہاوت تمہاری بد بندہ (اس برے شخص) کی مانند ہے جو قرض ادا کرنے سے پہلے تحفہ پیش کرے۔*
📙 *فتاوی رضویہ، ج10ص183*
*رضا فاؤنڈیشن، جامعہ نظامیہ رضویہ*

💫💫 *سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
*جب تک فَرض ذِمَّہ پر باقی رہتاہے کوئی نَفْل قَبول نہیں کیاجاتا۔*
📙 *ملفوظات اعلیٰ حضرت ح1ص126، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ*

*البتہ جب وہ بندہ اپنے ذِمّہ باقی تمام فرائض سے بَری ہوجاتاہے تو *بارگاہِ ربُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ سے اُمّید ہے کہ اس کے نوافل بھی مَقْبول ہو جائیں گے کہ قبولیّتِ نوافل میں جو چیز رُکاوٹ تھی، زائل ہوگئی ۔*

💫💫 *جیسا کہ سرکارِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
*اِن سب کی بھی مَقْبولی کی اُمید ہوگی کہ جس جُرْم کے باعِث یہ قابلِ قَبول نہ تھے ، جب وہ زائل ہوگیا اِنہیں بھی *باذنِ اللہ تعالیٰ* شرفِ قَبول حاصل ہوگیا۔
📙 *فتاوٰی رَضَوِیّہ، ج10ص186*
*رضا فاؤنڈیشن، جامعہ نظامیہ رضویہ*

💫💫 *حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
*قضا نمازیں نوافل سے اہم ہیں یعنی جس وقت نفل پڑھتا ہے انھیں چھوڑ کر ان کے بدلے قضائیں پڑھے کہ بری الذمہ ہو جائے البتہ تراویح اور بارہ رکعتیں (فجر کی 2 سنتیں، ظہر کی 6 سنتیں، مغرب کی 2 سنتیں، عشاء کی 2 سنتیں) سُنَّتِ مُوکِّدَہ نہ چھوڑے ۔*
📙 *بہار شریعت، ج1ص709*
*مطبوعہ مکتبۃ المدینہ*

💫💫 *حضور خلیلِ ملّت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد خلیل خان قادری برکاتی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
*اور لَو لگائے رکھے کہ *مولا عزوجل اپنے کرمِ خاص سے قضا نمازوں کے ضمن میں ان نوافل کا ثواب خزائنِ غیب سے عطا فرمادے، جن کے اوقات میں یہ قضا نمازیں پڑھی گئیں ۔*
 *واللہ ذوالفضل العظیم*
📙 *سُنّی بہشتی زیور، ح2ص104، نفل نمازوں کا بیان*

*بلا عذرِ شرعی نماز قضا کر دینا بہت سخت گناہ ہے، اُس پر فرض ہے کہ اُس کی قضا پڑھے اور سچے دل سے توبہ کرے، توبہ یا حج مقبول سے گناہِ تاخیر معاف ہو جائے گا۔*
📙 *بہار شریعت، ج1ص703*
*مطبوعہ مکتبۃ المدینہ*

💫💫 *سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
*جس نے قصداً ایک وقت کی نماز چھوڑی ہزاروں برس جہنم میں رہنے کا مستحق ہوا جب تک توبہ نہ کرے اور اس کی قضا نہ کرلے۔*
📙 *فتاوی رضویہ، ج9ص159*
*رضافاؤنڈیشن، جامعہ نظامیہ رضویہ*
*جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں اگرچہ ان کا پڑھنا جلد سے جلد واجب ہے مگر بال بچوں کی خورد و نوش اور اپنی ضروریات کی فراہمی کے سبب تاخیر جائز ہے۔*
*قضا کے لیے کوئی وقت معین نہیں عمر میں جب پڑھے گا بریٔ الذّمہ ہو جائے گا مگر طلوع و غروب اور زوال کے وقت کہ ان وقتوں میں نماز جائز نہیں۔*
*جو نماز جیسی فوت ہوئی اس کی قضا ویسی ہی پڑھی جائے گی، مثلاً سفر میں  نماز قضا ہوئی تو چار رکعت والی دو ہی پڑھی جائے گی اگرچہ اقامت کی حالت میں  پڑھے اور حالت اقامت میں  فوت ہوئی تو چار رکعت والی کی قضا چار رکعت ہے اگرچہ سفر میں  پڑھے۔*
📙 *بہار شریعت، ج1ص705،706،709*
*مطبوعہ مکتبۃ المدینہ*
      🔘➖➖➖➖➖🔘
✅ *الجواب صحیح* 
*حضرت علامہ مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی شیخ الحدیث دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ؛*

█▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒█
✍🏻 *از قلــــــم*
 *ســـید فیضــان الـقـادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بنارس الھند*
    *📲7408251621📲*
   
*📜المشتھر محمد حسین نعمانی حقانی گجرات الھند*
     *📲9979796138📲*


No comments:

Post a Comment