*🌹قربانی کے مسائل اور ان کا حل🌹*
🌺قسط اول (1)- سوال 1 تا 10🌺
*سوال 1:*
قربانی کسے کہتے ہیں ؟
*جواب:*
مخصوص جانور کو مخصوص دن میں اللہ پاک کی بارگاہ میں قُرب حاصل کرنے کے لیے یا نیکی کی نیت سے ذبح کرنا قربانی کہلاتا ہے.
*(ردالمحتار علی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 519 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 2:*
قربانی کا شرعی حکم کیا ہے ؟
*جواب:*
قربانی کبھی واجب ہوتی ہے اور کبھی صرف سنت و نفل ہوتی ہے.
*(عیدِقربان صفحہ 11 مکتبہ اعلیٰ حضرت بحوالہ فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 291 مکتبۃ الفرقان کراچی)*
*سوال 3:*
قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟
*جواب:*
ہر مسلمان مرد و عورت جو بالغ ہو، مقیم ہو (یعنی مسافر نہ ہو)، مالکِ نصاب ہو اور آزاد ہو تو اس پر قربانی واجب ہوتی ہے.
*(الھدایہ جلد 4 صفحہ 443 مکتبہ رحمانیہ لاہور، ردالمحتار علی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 521 تا 524 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*نوٹ:* اس سے معلوم ہوا کہ قربانی اس پر واجب ہوتی ہے جس کے اندر درج ذیل پانچ شرائط پائی جائیں :
1- مسلمان ہونا
2- مقیم ہونا (یعنی مسافر نہ ہونا)
3- آزاد ہونا (یعنی غلام نہ ہونا)
4- بالغ ہونا
5- مالکِ نصاب ہونا۔
*سوال 4:*
اگر نابالغ مالدار ہو تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی ؟
*جواب:*
نابالغ اگرچہ مالدار ہو، اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔
*(ردالمحتار علی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 525 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 369 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*سوال 5:*
کیا عورت پر قربانی واجب ہوگی ؟
*جواب:*
اگر عورت مسلمان، بالغ، مقیم، آزاد اور مالکِ نصاب ہو تو مرد کی طرح اس پر بھی قربانی واجب ہوگی.
*(ماخوذ از ردالمحتار علی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 524 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، قربانی کے احکام صفحہ 72 والضحی پبلی کیشنز)*
*سوال 6:*
قربانی والے مسئلہ میں مالکِ نصاب ہونے کا کیا مطلب ہے ؟
*جواب:*
قربانی والے مسئلہ میں مالکِ نصاب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ قربانی کے دنوں میں اس شخص کے پاس ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی یا اتنی چاندی کی مالیت کے برابر رقم یا اتنی چاندی کی مالیت کے برابر مالِ تجارت یا اتنی چاندی کی مالیت کے برابر حاجتِ اصلیہ سے زائد سامان ہو اور اس پر اتنا قرضہ نہ ہو کہ جس کو ادا کرنے کے بعد (اوپر بیان کردہ) نصاب باقی نہ رہے.
*(بہارشریعت حصہ 15 صفحہ 333 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 7:*
حاجتِ اصلیہ سے کیا مراد ہے ؟
*جواب :*
حاجتِ اصلیہ سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کی عموماً انسان کو ضرورت ہوتی ہے اور ان کے بغیر گزر اوقات میں شدید تنگی اور دشواری ہوتی ہے جیسے رہنے کا مکان، پہننے کے کپڑے، سواری (موٹر سائیکل، گاڑی وغیرہ)، علمِ دین سے متعلق کتابیں، پیشے سے متعلق اوزار، خانہ داری کا ضروری سامان وغیرہ.
*(ماخوذ از بہارشریعت حصہ 15 صفحہ 333 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*نوٹ:*
حاجتِ اصلیہ کی تعریف پر غور کرنے سے معلوم ہوگا کہ درج ذیل چیزیں حاجتِ اصلیہ میں داخل نہیں ہوں گی اور اگر ان کی قیمت دیگر نصاب کی چیزوں کے ساتھ مل کر ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت کے برابر ہوگئی تو قربانی واجب ہو جائے گی جیسے :
1- ڈیکوریشن پیسز
2- سینریز
3- سال بھر بالکل استعمال نہ ہونے والے برتن
4- سال بھر بالکل استعمال نہ ہونے والے کپڑے
5- ضرورت سے زیادہ بالکل استعمال نہ ہونے والا مکان
وغیرہ وغیرہ.
*سوال 8:*
کیا مقروض پر قربانی واجب ہوتی ہے ؟
*جواب :*
اگر مقروض (یعنی جس کے ذمے لوگوں کا قرضہ ہو،اس) کے پاس موجود کُل نصاب میں سے قرض کو نکال کر اتنا مال باقی بچے جو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت کے برابر ہو تو قربانی واجب ہوگی اور اگر قرض کو نکالنے کے بعد اتنا مال باقی نہ بچے تو قربانی واجب نہ ہو گی.
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 292 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بدائع الصنائع جلد 4 صفحہ 196 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 9:*
اگر کوئی شخص صاحبِ نصاب ہو لیکن اس نے سابقہ کسی سال میں زکوۃ نہ دی ہو یا سابقہ کسی سال قربانی نہ کی ہو تو اگر اس کی سابقہ سال کی زکوۃ کو یا سابقہ سال کی قربانی کے جانور کی قیمت کو اس کے موجودہ نصاب میں سے نکالا جائے تو اب نصاب باقی نہیں بچتا تو کیا ایسے شخص پر قربانی واجب ہوگی یا واجب نہیں ہوگی؟
*جواب:*
ایسے شخص پر قربانی واجب نہ ہو گی لہذا یہ پہلے سابقہ سال کی زکوۃ ادا کرے گا اور اگر قربانی نہیں کی تھی تو پہلے سابقہ سال کی قربانی کی طرف سے زندہ جانور، شرعی فقیر کو صدقہ کرے گا.
*(عیدِ قربان صفحہ 15 مکتبۃ الفرقان کراچی بحوالہ فتاوی رضویہ جلد 20)*
*سوال 10:*
کیا شرعی مسافر پر قربانی واجب ہوتی ہے ؟
*جواب :*
شرعی مسافر پر قربانی واجب نہیں ہوتی .
*(الہدایہ جلد 4 صفحہ 446 مکتبہ رحمانیہ لاہور)*
*نوٹ:*
شرعی مسافر وہ شخص ہے جو ساڑھے 57 میل (یعنی تقریباً 92 کلومیٹر) دور جانے کے ارادے سے اپنے شہر کی حدود سے باہر نکل گیا ہو یا اتنے فاصلے پر کسی جگہ پہنچ کر پندرہ دنوں سے کم ٹھہرنے کی نیت کی ہو.
*(ماخوذ از فتاوی رضویہ جلد 8 صفحہ 270 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواُسَیْدعبیدرضامدنی*
08/07/2020
03068209672
*👈🤳🏻خود بھی پڑھیں اور بہ نیت ثواب دوسروں تک بھی پہنچائیں🤳🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAFG2o0-ENW8I0CZsOQ
*🤲دعا کیجیئے🤲دعا دیجیئے🤲دعا لیجیئے🤲علم دین حاصل کریں اور دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں🌹🤲🌳🤲❤🤲💚🤲🌳*
*بیان سننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں اور چینل بھی سبسکرائب* 👇👇👇
https://www.youtube.com/channel/UCozd6j_NckxZnJcYJe0N6wQ
*نوٹ دینی مسائل سیکھنے کیلئے اس گروپ میں شامل ہو جائیں*
*🌸فیضان حضور صدر الشریعہ🌸*
*گروپ میں شامل ہو نے کیلئے نیچے دی آئی ڈیوں پر رابطہ کریں*
*اور اپنے اچھے مشورے بھی دے سکتے ہیں اور کچھ کمی نظر آئے وہ بھی بتائیں*
http://Wa.me/919326049045
http://Wa.me/919897759577
http://Wa.me/919027270234
http://Wa.me/917026351713
http://Wa.me/919838291162
✍🏻مولانا محمد رضا نوری
✍مولانا عبد الوارث رضوی
✍مولانا شاہ رخ مصباحی
✍مولانا غلام حسین رضوی
✍🏻حافظ محمد عاقب رضا
No comments:
Post a Comment