*💎کیامعتکف آنے والےکو تجارت کےسامان کی قیمت بتاسکتاہے؟💎*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک سوال ہے کے ایک شخص کپڑے کا کاروباری کرتاہے لیکن وہ اعتکاف میں بیٹھا ہے اور اس کے پاس ایک لڑکا اتا ہے کپڑے کا دام پوچھتا ہے اور جس کو دینا ہے اس کو جا کے دےدتا ہے کیاایسا کرنا صحیح ہے
سائل ۔۔۔۔ محمدشریف الرحمن صاحب
ا________(🔘)__________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ برکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
ناجائزہے کہ یہ بھی یک گونہ تجارت کرنا ہی ہے
*(✒️علامہ علاؤالدین حصکفی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*”وخص المعتکف باکل وشرب وعقد احتاج الیہ او عیالہ فلو لتجارة کرہ “*
*{📕الدرالمختار ص١٥٣ ، دارالکتب العلمیۃ}*
*(🖋️علامہ سیداحمد طحطاوی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” وان لم یحضرالسلعۃ واختارہ قاضی خان ورجحہ الزیلعی لانہ منقطع الی اللہ تعالی فلاینبغی لہ ان یشتغل بامورالدنیا “*
*{📓حاشیۃالطحطاوی علی الدر ج٣ ص٤٦١ ، دارالکتب العلمیۃ}*
کہ مسجدمیں کھانا پینا اور اپنی اوراپنےبال بچوں کی ضرورت کیلئے خریدوفروخت معتکف کےساتھ مخصوص ہے لہذا اگر یہ بیع وشراء بطورتجارت ہوتو معتکف کیلئے بھی مکروہ ، اگرچہ سامان تجارت مسجدمیں نہ لایا ہو، کیونکہ اس نےخود کو اللہ تعالی کی طرف منقطع کرلیاہے لہذا امور دنیا میں مشغول ہونا مناسب نہیں “
*(وھکذا قال الشامی رحمہ اللہ فی المجلدالثانی من ردالمحتار ص٤٤٨ ، دارالکتب العلمیۃ)*
*(🖋️سرکار اعلیحضرت محقق بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتےہیں)*
*” مسجد میں کسی چیز کامول لینا بیچنا خرید وفروخت کی گفتگو کرنا ناجائزہے مگر معتکف کو اپنی ضرورت کی چیز مول لینی وہ بھی جبکہ مبیع مسجد سےباہرہی رہے مگرایسی خفیف ونظیف وقلیل شئے جس کےسبب نہ مسجدمیں جگہ رکے نہ اس کےادب کےخلاف ہو اوراسی وقت اسےاپنےافطار یاسحری کیلئے درکارہو ۔۔۔ اورتجارت کیلئے بیع وشراء کی معتکف کوبھی اجازت نہیں “*
*{📘فتاوی رضویہ مترجم ج١٦ ص٣١٤ ، رضافاؤنڈیشن}*
*واللہ تعالی اعلم بالصواب؛*
٢٢ رمضان المبارک۱۴۴۱ھ ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد شکیل اختر قادری برکاتی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت قربان شاہ ولی نگر صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ16/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
746
No comments:
Post a Comment