Friday, May 15, 2020

کیامنفرد کےلئے اقامت ضروری ‏ہے ‏یا ‏نہیں

*💚کیامنفرد کےلئے اقامت ضروری ہے؟💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔۔۔۔۔
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ منفرد نمازی کے لیے فرض نمازوں میں اقامت کہنا درست ہے کہ نہیں؟ اگر درست ہے تو یہ عمل سنن میں آتا ہے کہ مستحبات میں مع حوالہ رہنمائی فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔

سائل ۔۔۔۔۔محمد عمران دھار ایم پی؛
ا________(💚)__________

*الجواب بعون المک الوھاب؛*
مسافر چاہے اکیلے ہوں یا اپنے ساتھیوں کے ساتھ 
فرض نماز کیلٸے اذان و اقامت دونوں کہے گا 
اور اگر صرف اقامت پر اکتفا کرے تو بھی جاٸز ہے 
مگر یہ حکم مسجد محلہ کے علاوہ کیلٸے ہے 
اور مسجد محلہ میں نماز ہوجانے کے بعد اگر وہ اکیلا نماز پڑھتا ہے تو اسے اذان واقامت کہنا مکروہ 
اور مقیم اگر شہر یا دیہات یا اپنے گھر میں نماز ادا کرے 
تو اذان و اقامت دونوں چھوڑنا جاٸز ہے کہ مسجد محلہ کی اذان واقامت اسکے لٸے کافی ہے 
مگر یہ حکم اس جگہ کے لٸے ہے جہاں محلہ کی مسجد میں اذان و اقامت ہوتی ہو اور جہاں مسجد ہی نہ ہو یا مسجد تو ہو مگر اس میں اذان اور اقامت نہ ہوتی ہو تو اس جگہ اپنے گھر میں نماز پڑھنے والے کو اذان واقامت دونوں چھوڑنا یا صرف اذان پر اکتفا کرنا مکروہ ہے 
البتہ صرف اقامت پر اکتفا کرنا جاٸز ہے 
*(📘ھکذا فی شرح وقایہ)* 
جلد اول 
صفحہ   ٣٦
*(📕وکذالک عمدة الرعایہ)*
حوالہ 
*(📔فتاوی فقیہ ملت)* 
جلد اول 
باب الاذان و الاقامة 
صفحہ     ٩٣         ٩٤
*واللہ اعلم بالصواب؛*
[ ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مورخہ؛15/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
738

No comments:

Post a Comment