Friday, May 22, 2020

سالی وساس کو زکوٰة دیناجائز ہے؛

*💙سالی وساس کو زکوٰة دیناجائز ہے؛💙*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

سوال:زید اپنی ساس کو زکوۃ دیسکتا ہے کہ نہیں، جب کہ زید کی ساس کو لڑکا نہیں ہے، صرف تین، لڑکی ہی ہے، دو لڑکی کی شادی ہوچکی ہے، اور ایک ابھی چھوٹی ہے، اور زید کے ساس کو دس رمضان المبارک کو فالج ماردیا ہے۔ اور اس کا اب کوئی سہرا بھی نہیں ہے، اور زید کا سسر پہلے ہی سے بیمار رھتا ھے ،دوا کے، ہی سھارے وہ زندہ ہے، جبکہ زید کے سسر کے پہلی والی بیوی سے تین لڑکا اور دو لڑکی ہے، اور سب الگ ہوچکے، ہیں،جواب عنایت فرمائیں آمین ،
المستفتی محمداقبال مقام ناگدہ تھانہ اریڑمدھوبنی بہار؛
ا_______(💙)__________
*الجواب بتوفیق اللہ التواب؛* اپنی ساس وسالی کومال زکاةدیناجاٸزہےبلکہ سسرکوبھی دیناجاٸزہے
اپنےاصول وفروع مثلاماں باپ دادادادی نانانانی بیٹابیٹی پوتاپوتی وغیرہ کو چھوڑکرباقی اقارب کودینابہترہےکہ اس میں صلہ وصدقہ دونوں کاثواب ہے
*(📗ردالمحتارمیں ہے”)*
*وقیدبالولادلجوازہ لبقیةالاقارب کلاخوةوالاعمام والاخوال الفقراءبل ھم اولی لانہ صلةوصدقة“ج٣ص٢٩٣باب المصرف)*
اوراسی میں ہے”ویجوزدفعھالزوجةابیہ وابنہ وزوج ابنتہ“المرجع السابق،
*(📕ایساہی فتاوی رضویہ ج١٠ص١١٥پراوربہارشریعت ح٥ص٩٢٨پرہے)*
*واللہ تعالی اعلم*
٢٦رمضان المبارک ١٤٤١ھ
 ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛*
*محمد عثمان غنی مصباحی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞8578878441)*
*مورخہ؛21/5/2020)*
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
766

No comments:

Post a Comment