Wednesday, May 13, 2020

کروناکے جراثیم سے بچنے کےلئے الکوحل والے اسپرے کا استعمال جائز ہے؛

*❣️کروناکے جراثیم سے بچنے کےلئے الکوحل والے اسپرے کا استعمال جائز ہے؛❣️*



الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ 
ہاتھ میں جو الکوہل لگا رہے ہیں کہیں جانے پر وہ سوکھنے کے بعد کیا حکم ہے ؟
کیا ناپاک رہے گا ہاتھ ؟
سوکھنے کے بعد ہاتھ محض پانی سے دھو لینے سے پاک ہو جاۓ گا ؟
الکوہل سوکھنے کے بعد ہاتھ سے کپڑا ٹچ ہوجائے تو کپڑے کا کیا حکم ہے ؟؟
ا_________(❤️)_________
*الجواب بعون الملک الوھاب:* کرونا کے جراثیم سے بچنے کے لیے الکوحل آمیز اسپرے کا استعمال دفع حرج کے لیے جائز ہے اور بوجہ دفع حرج پاک ہے لھذا الکوحل آمیز دوائیں کپڑے وغیرہ پر لگ جائیں تو کپڑا ناپاک نہیں ہوگا ۔
اعلی حضرت فرماتے ہیں :

 میز کرسی دیوار وغیرہ میں جو رنگ استعمال ہوتے ہیں اگر بطریق شرعی یہ ثابت بھی ہو کہ ان میں اسپرٹ کی آمیزش ہے تو بھی اب بوجہ عموم بلوی و دفع حرج حکم طہارت ہے 

*(📘مجلس شرعی کے فیصلے صفحہ ۱۲۱)*

*واللہ اعلم بالصواب؛*

 ا______(🖌)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد ھاشم رضا مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم جامعہ رضویہ شاہ علیم دیوان شیموگہ کرناٹکا؛*
*مورخہ؛31/3/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7760517611)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتـــہر فضل کبیر 🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________

No comments:

Post a Comment