*🌹ہاتھ پاؤں میں کالا دھاگہ باندھنا کیسا ہے؟🌹*
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ کیا کالا دھاگہ ہاتھ یا پیر میں باندھنا صحیح ہے
جواب حوالے کے ساتھ عنایت فرماٸیں
مہربانی ہوگی
*🌹سائل محمد ایوب رضا قادری🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*📝الجواب بعون الوہاب :*
ہاتھ میں دھاگہ باندھنا اگر کسی نفع کی امید یا نقصان سے بچاؤ کی نیت وعقیدہ سے ہو تو اس عقیدہ کے ساتھ ہاتھوں میں دھاگہ یا زنجیر کا باندھنا درست نہیں ؛
اس لیے کہ نفع ونقصان پہنچانے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے ، اللہ ہی بھلائیاں عطا کرتاہے اور مصیبتوں سے بچاتا ہے
*🎗 ،بلکہ بعض فقہاء نے تو اسے افعالِ کفر میں شمار کیا ہے ، زمانہ جاہلیت میں لوگ گردن میں یا ہاتھ میں اپنے عقیدہ کے مطابق خود کو مصیبت سے بچانے کے لیے دھاگے باندھا کرتے تھے ،*
🔖 ان دھاگوں کو ''رتیمہ'' کہا جاتا ہے ، فقہاء نے لکھا ہے کہ: یہ ممنوع ہے، اور بعض فقہاء نے تو اسے کفریہ کاموں میں شمار کیا ہے :
*🎗'' ثم رتیمۃ... ھی خیط کان یربط فی العنق أو فی الید فی الجاہلیۃ لدفع المضرة عن أنفسہم علی زعمہم ہو منہ عنہ وذکر فی حدود الیمان أنہ کفر*
''
*(📚رد المحتار ، ج:۶، ص: ۳۶۳*
*🌹واللہ اعلم باالصواب🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*✍🏻از قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*🗓 ۱۲ بروز جمعہ ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطه* https://wa.me/+918051028089
ا___________💠⚜💠___________
*🔸امام اعظم گروپ ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠___________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین امــام اعــظــم گـروپ؛ مـحمـد ایـوب خان علوی بہرائچ*
ا__________💠⚜💠____________
No comments:
Post a Comment