Tuesday, May 19, 2020

تدفین کے بعد قبر پر فاتحہ اور قرآن پڑھنا کیسا ہے

🌷🌸🌷🌸🌷🌸🌷🌸
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🌻🌹🌻🌹🌻🌹🌻🌹

تدفین کے بعد قبر پر فاتحہ اور قرآن پڑھنا کیسا ہے

💫⭐💫⭐💫⭐💫⭐

علماۓ کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ تدفین کے بعد قبر پر فاتحہ اور قرآن شریف کی تلاوت کرنا کیسا ہے

🔹 ساٸل۔۔ محمد شمیم اختر صاحب۔ بنارس یوپی الھند

🥀🍂🥀🍂🥀🍂🥀🍂

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

📚الجواب بعون الملک الوھاب 


کلام الٰہی کی بڑی فضیلت اور شان ہے۔ تلاوت قرآن مجید سے قاری کو ایک ایک حرف کے بدلے دس دس نیکیاں مل جاتی ہیں۔ تو جو شخص تلاوت کا ثواب کسی دوسرے کو پہنچاتا ہے، اﷲ رب العزت اس کا ثواب دوسروں کو دیتا ہے اور پڑھنے والے کو بھی پورا پورا ثواب ملتا ہے

📚 عن عبد اﷲ بن عمر رضي اﷲ عنهما يقول سمعت النبي يقول اِذا مات احدکم فلا تحبسوه واسرعوا به اِلی قبره واليقرأُ عند راسه بفاتحه الکتاب وعند رجليه بخاتمة البقرة في قبره

حضرت عبد اﷲ بن عمر رضي اﷲ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے روک نہ رکھو بلکہ اسے قبر کی طرف جلدی لے جاؤ اور اس کی قبر پر اس کے سر کی جانب سورہ فاتحہ اور اس کے پاؤں کی جانب سورہ بقرہ کی آخری آیات پڑھی جائیں۔

📚 بیهقي، شعب الایمان، 7: 16، رقم: 9294، دارالکتب العلمیة، بیروت


📚 حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمة تحریر فرماتے ہیں کہ مستحب یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر پر سورۂ بقر کا اوّل و آخر پڑھیں  سرہانے المٓ سے مُفْلِحُوْنَ تک اور پائنتی اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے ختم سورت تک پڑھیں ۔  (جوہرہ)

         دفن کے بعد قبر کے پاس اتنی دیر تک ٹھہرنا مستحب ہے جتنی دیر میں  اونٹ ذبح کر کے گوشت تقسیم کر دیا جائے، کہ ان کے رہنے سے میّت کو انس ہو گا اور نکیرین کا جواب دینے میں  وحشت نہ ہوگی اور اتنی دیر تک تلاوتِ قرآن اور میّت کے لیے دُعا و استغفار کریں  اور یہ دُعا کریں  کہ سوال نکیرین کے جواب میں  ثابت قدم رہے۔ (جوہرہ وغیرہا)


📚 بہارشریعت حصہ 4۔۔ موباٸل ایپ

📚 بحوالہ۔۔’’الجوہرۃ النیرۃ‘‘، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز،
 ص۱۴۱، وغیرہ۔

📚 لہٰذا مرنے والے کے لیے تلاوت قرآنِ مجید باعثِ اجر و ثواب ہے، خواہ ایک سورہ ہو یا زیادہ، قبر کے قریب کھڑے ہوکر تلاوت کی جائے یا فاصلے پر۔ اورفاتحہ بھی اسی ضمن میں ہے۔

✍ کتبہ۔۔حضرت مولانا محمد  عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب
📲9773617995📱


🖊✅ 📚 الجوب صحیح والمجیب نجیح ۔حضرت علامہ و مولانا حافظ و قاری محمد شعیب احمد نوری صاحب ناٸب صدرالمدرسین  مدرسہ دارالعلوم غوثیہ بوٸیسر مہاراشتر الھند

📚 المشتھر۔۔📚فلاح دارین گروپ 📚 شامل ہونے کیلۓ رابطہ کریں👇
📲9773617995📱

🌹🔹🌹🔹🌹🔹🌹🔹

No comments:

Post a Comment