*🌹ایک ہی جگہ نماز عید کی متعدد جماعت قائم کرنا کیسا ہے؟🌹*
*_☆☆☆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆☆☆_*
*🔹اَلسَّـلَامُ عٙلَـیْـکُمْ وٙرٙحـْمٙـةُاللّٰـهِ وٙبٙـرٙکٙاتُه🔹*
*📝 سوال ؛___________↓↓↓*
حضور یہ ارشاد فرمائیں کہ جمعہ اور عیدین کی جماعت کے احکام ایک ہی ہیں سوائے خطبہ کے مگر جمعہ کی جماعت ایک مسجد میں ایک ہی بار قائم کی جاتی ہے __ اور عید کی ایک جگہ کئی جماعت قائم ہوتی ہے
اسکی طرف بھی رہمنائی فرمادیں نوازش ہوگی
*_📍سائل؛ محمدمشرف رضا مصباحی📍_*
☆ـ▬▬▬▬ஜ۩🕋۩ஜ▬▬▬▬ـ☆
*_🔻وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ🔻_*
( بسم اللہ الرحمن الرحیم وبہ نستعین ونحمدہ ونصلی ونسلم علی حبیبہ سیدنا ومولانا محمد المصطفے الاشرف )
*✒️الجواب بعون اللہ الملک الوھاب ؛↓↓↓*
*جمعہ و عیدین کی نماز مساجد وعیدگاہ میں ایک ھی جماعت مشروع ھے. اس سے شوکت اسلام کا اظھار ہوتا ہے مگر جگہ کی قلت وکثرت اژدھام اور کچھ وجوہات کے سبب فقھاء کرام نے ایک ہی مسجد میں جمعہ وعیدین کی متعدد جماعت کی اجازت دی ہے کہ معمولی وقفہ سے قائم کی جائیں ؛*
*🖌️مگر ضرورت ہو تو ؛____↓↓↓*
اس شہر یاعلاقے کے بڑے عالم دین مفتی اسلام سے اجازت لی جائے اور وہی دوسری وتیسری جماعت کا امام مخصوص ومقررکریں. ٹرسٹیان وعوام کو تعدد جماعت جمعہ و عیدین اور تقرر امام کا حق نہیں
*🌾خبریں ملتی ہیں کہ ؛______↓↓↓*
*جمعہ و عیدین کی تعدد جماعت کی ضرورت پر مؤذن یا معمولی آدمی کو کھڑا کردیا جاتا ہے یہ ہرگز جائز نہیں. ان کے پیچھے نمازجمعہ و عیدین ادا ہی نہ ہوگی ۔*
*🖌️ٹرسٹیان و ممبران مساجد وعیدگاہ ؛↓↓*
کا کام ہے لائٹ پنکھا جائے نماز کا انتظام اور وضو خانہ واستنجاخانہ کی دیکھ ریکھ کے ساتھ آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا اور اس کی دیانت کے ساتھ حفاظت کرنا. اماموں کا تقرر و معزول کرنے کا شرعا اختیار حاکم اسلام اور یہاں اس کے نہ ہونے کے سبب شہر و علاقے کے ذمہ دار علماء دین و مفتیان کرام کو ہے ۔
*(( ھذا ما ظھر لی والعلم بالحق عند اللہ الکریم العظيم سبحنہ وتعالی وھو اعلم بالصواب وھو المستعان وعلیہ التکلان وھو علی کل شئی قدیر ))*
☆ـ▬▬▬▬ஜ۩🕋۩ஜ▬▬▬▬ـ☆
*_✍️ راقم الحروف ؛_ حضرت علامہ و مولانا مفتی اشرف رضا قادری صاحب قبلہ زیدمجدہ*
*مفتی وقاضی؛ ادارہ شرعیہ مھاراشٹرممبئی ٨*
*رابطہ نمبر ؛_________📞 9870896492*
*مورخہ؛ ٢٦/ ٩ / ١٤٤١ھ بدھ 20/05/2020*
*_💞 سنی رضوی فقھی گروپ 💞_*
https://wa.me/+918651378657
☆ـ▬▬▬▬ஜ۩🕋۩ஜ▬▬▬▬ـ☆
*🖥 الـمــــــــــــرتـــــــبـــــــ ؛*
*محمد محبوب رضا صمدانی*
*مقیم حال ؛ پٹنہ سیٹی بہار*
*رابطہ ؛ 📞8651378657*
☆ـ▬▬▬▬ஜ۩🕋۩ஜ▬▬▬▬ـ☆
No comments:
Post a Comment