*🕳👈اسکول اور اس کی زمین, اور بیمہ کے پیسوں, نیز خالی پلاٹوں پر زکوٰۃ ہے یا نہیں؟👉🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اسکول اور اسکول کی زمین پر اور بیمہ کے پیسوں پر اور گھر کے علاوہ خالی پلاٹ ہیں ان سب پر زکوٰۃ واجب ہے؟ علمائے کرام و مفتیانِ عظام قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین و نوازش ہوگی -
*اسائل--- محمد اسلام الدین برکاتی گھاٹمپور کانپور نگر*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*گوگل پرپڑھنے کےلئےاِس لنک پر کلک کریں👇*
*https://ajharigroup.blogspot.com*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*
ذاتی استعمال کا مکان زکوٰة سے مستشنٰی ہے اسی طرح ذاتی مکان کے لئے خرید ہوا پلاٹ بھی زکوٰة سے مستشنٰی ہے ـ وہ مکان یا پلاٹ یا دکانیں فلیٹس جو کرائے پر چڑھے ہوئے ہیں ـ ان کی سالانہ آمدنی وضع مصارف کے بعد مالک جائیداد کی مجموعی سالانہ آمدنی میں جمع ہوگی اور تمام ذرائع آمدن سے سال کے اختتام پر جو رقم پس انداز ہوگی ـ اس سب پر زکوٰة ہے اسے مکانات پلاٹیں دکانیں یا فلیٹس جو کاروباری اور تجارتی مقاصد کے لئے ہیں ـ یعنی نفع کمانے کی غرض سے اس سب کی مالیت پر زکوٰة ہے اور اس میں قیمت خرید کا اعتبار نہیں ہے بلکہ موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا بطور انویسٹمنٹ پلاٹیں اور جائیدادیں خریدنے والوں کے لئے یہ سب سے زیادہ قابل توجہ مسئلہ ہے کرائے پر دیئے ہوئے مکان ـ دکان فلیٹس وغیرہ کے ڈیپازٹ کی جو رقم جائیداد کے مالک کے پاس بطور زر ضمانت جمع ہے ـ اس کی زکوٰة رقم کا اصل مالک( کرایہ دار ) ادا کرے گا اسی طرح تاجر حضرات اور ایجنسی ہولڈرز کی جو رقم بطور ضمانت / *security* *deposits* کسی ادارے یا فرم کے پاس جمع ہیں اور قابل واپسی ہیں اس رقم کی زکوٰة بھی اصل مالک یعنی . *Depositer* کو ادا کرنی ہوگی اگر صاحب نصاب کے قرض کی رقم پھنسی ہوئ ہے اور مقروض نادہندہ ہے لیکن اس کی واپسی کی آس قائم ہے تو اس کی زکوٰة دے دینی چاہئے اگر نہ دی تو ملنے پر گزشتہ ساری مدت کی زکوٰة واجب الادا ہوگی ـ البتہ قرض کی ڈوبی رقم کی زکوٰة اگر نہیں تو وہ جواب دہ نہیں ہوگا -
*📓(( بحوالہ تفہیم المسائل جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 170))*
*واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*سگ بارگاہ غوث اعظم بندۂ احقر فقیر صفی اللہ رضوی خان صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مقام سسواں پٹھان پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگر خطیب وامام گوبندہ پور پوسٹ بہادر پور* *ضلع بستی*
*(مــــــورخــــــہ:👈 27/04/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*📲+91 7800208868*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد رضــا بـرکاتـی مقـام جـئےنـگـرضـلـع روتـہـٹ(نیپــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
No comments:
Post a Comment