*🔸نمازِچاشت کی کتنی رکعتیں ہیں اور اس کا وقت کیاہے؟🔸*
السلام علیکم ورحمت اللہ
علماءحضرات سےگزارش ہےکی چاشت کی نمازکتنی رکعت پڑھی جاتی ہےاورکب اورکون کون سی سورۃ ملایاجاتامہربانی کرکےجواب عنایت فرمائں
*فخرازھرچینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸ساںٔل علاؤالدین رضا🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ*
*الجواب :* نماز چاشت مستحب ہے کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ چاشت کی بارہ رکعتیں ہیں اور افضل بارہ ہیں کہ حدیث میں ہے جس نے چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھیں اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل بناۓگا اس حدیث کو ترمذی و ابن ماجہ نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ۔
صحیح مسلم شریف میں ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ فرماتے ہیں ﷺ آدمی پر اس کے ہر جوڑ کے بدلے صدقہ ہے ( اور کل تین سو ساٹھ جوڑ ہیں) ہر تسبیح صدقہ ہے اور ہر حمد صدقہ ہے اور لاالہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے اور اللہ اکبر کہنا صدقہ ہےاور اچھی بات کا حکم کرنا صدقہ ہے اور بری بات سے منع کرنا صدقہ ہے اور ان سب کی طرف سے دو رکعتیں چاشت کی کفایت کرتی ہیں
ترمذی ابوداٶد وابوذر سے اور ابودردا و دارمی نعیم بن ہماّر سےاور احمد ان سب سے راوی رضی اللہ تعالیٰ عنہم کہ فرماتے ﷺ اللہ عزوجل فرماتا ہے اے ابن آدم !شروع دن میں میرے لیے چار رکعتیں پڑھ لے آخر دن تک میں تیری کفایت فرماٶنگا ۔طبرانی ابودردإ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی فرماتے ہیں ﷺجس نے دورکعتیں چاشت کی پڑھیں غافلین میں نہیں لکھا جاۓ گا اور جو چار پڑھے عابدین میں لکھا جاۓگا اور جو چھ پڑھے اس دن اسکی کفایت کی گٸ اور جو آٹھ پڑھے اللہ تعالیٰ اسے قانتین میں لکھے گا اور جو بارہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک محل بناۓگااور کوٸ دن یا رات نہیں جس میں اللہ تعالیٰ بندوں احسان و صدقہ نہ کرے اور اس بندہ سے بڑھ کر کسی پر احسان نہ کیا جسے اپنا ذکر الہام کیا ۔
احمد وترمذی وابن ماجہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی کہ فرماتے ہیں ﷺ جو چاشت کی دورکعتوں پر محافظت کرے اسکے گناہ بخش دیے جاٸیں گے اگرچہ سمندر کے جھاگ برابر ہوں۔اس کا وقت آفتاب بلند ہونے سے زوال یعنی نصف النہار شرعی تک ہے اور بہتر یہ ہیکہ چوتھائی دن چڑھے پڑھے۔
رہی بات سورت کی تو کوئی بھی سورت پڑھے
*(📚بحوالہ بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ١٥ ناشر اسلامک پبلشر )*
*🔸واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ*
*محمد مشرف اعظم صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی اعظم گریڈیہ*
*🗓️ ۵ شوال المکرم ۱۴۴۱ھ مطابق ۲۹ مئی ٠٢٠٢ء مطابق بروز جمعہ* https://wa.me/+918240046434
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح وصواب حضرت مولانا محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
No comments:
Post a Comment