Monday, May 25, 2020

عورت کا غیرضروری بال صاف کرنے کے لئے اُسترا وغیرہ استعمال کرنا کیسا؟

*عورت کا  غیرضروری بال صاف کرنے کے لئے اُسترا وغیرہ استعمال کرنا کیسا؟*

*سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورتیں اپنے غیر ضروری بال استرے یا اس کے علاوہ لوہے کی کسی اور چیزسے صاف کرسکتی ہیں یانہیں؟ بعض عورتیں اس بارے میں سخت وعیدیں سناتی ہیں کہ اس طرح کرنے والی کاجنازہ نہیں اُٹھے گا۔کیایہ درست ہے؟*

*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*

*اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ*

عورت کے لئے بھی اپنے غیرضروری بال استرے یااس کے علاوہ لوہے وغیرہ کی کسی چیزسے صاف کرناجائزہے ۔ شریعتِ مطہرہ کومقصودیہاں کی صفائی ہے وہ کسی بھی چیزسے حاصل ہوجائے ۔

اوربعض عورتیں اس پرجو وعیدیں سناتی ہیں کہ استرہ اور لوہے کی چیزسے بال کٹوانے والی کاجنازہ نہیں اٹھتامحض بے اصل اوراحمقانہ بات ہے ایسی باتوں سے احتراز چاہئے ۔

*وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ  رَسُوْلُہ صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم*

*کتبــــــــــــــــــــــہ*

*محمد ہاشم خان العطاری المدنی*

No comments:

Post a Comment