Friday, May 22, 2020

جو کھانے پینے میں مشغول ہو اس کو سلام کرناکیسا؟

*💙جو کھانے پینے میں مشغول  ہو اس کو سلام کرناکیسا؟💙*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

سوال 
کیا فرماتے ہیں علما ٕ کرام و مفتیان عظام مسٸلہ ذیل میں 
جو شخص کھا پی رہا ہو اسے سلام کرنا کیسا 
اگر کوٸی سلام کرلیا تو وہ فورا جواب دے یا کھانے کے بعد 
مع حوالہ جواب عنایت فرماٸیں 
ساٸل 
روح الامین پورنیہ ؛
ا________(💙)____________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
جو شخص کھانا فروٹ بسکٹ وغیرہ کھارہا ہو تو اگر ابھی اسکے منھ میں لقمہ ہے تو سلام نہ کرے 
اور اگر ایسے کو کسی شخص نے سلام کرلیا تو اسے اختیار ہے چاہے تو فورا جواب دے یابعد میں 
اور جو چاٸے اور پانی وغیرہ پی رہاہو اسے سلام کرنے میں حرج نہیں کہ وہ جواب دینے سے عاجز نہیں 
*(📕درمختار میں ہے )*
یکرہ علی عاجز عن الرد حقیقة کا کل ولو سلم لایستحق الثواب 
حوالہ 
*(📗فتاوی درمختار )*
جلد  ٩ 
صفحہ    ٥٩٥  ملخصا 
اس عبارت سے معلوم ہوا کہ جو جواب دینے سے عاجز نہیں اسے سلام کرنے میں حرج نہیں لیکن اگر کھانے والے کے منھ میں لقمہ ہے اور وہ چبارہا ہے 
تو جواب دینے سے عاجز ہے ایسے شخص کو سلام کرنا مکروہ ہے اور ثواب بھی نہیں ملےگا 
*(📘جیساکہ ردالمحتار میں ہے)*
*قولھم کاکل ظاہرة آن ذالک مخصوص بحال وضع اللقمہ فی الفم والمضغ و آما قبل و بعد فلا یکرہ لعدم العجز “)*
*(📙ھکذا فی ردالمحتار)*
جلد      ٩ 
صفحہ   ٥٩٥
مزید بہار شریعت میں ہے 
لوگ کھانا کھا رہے ہوں اس وقت کوٸی آیا تو سلام نہ کرے ہاں اگر یہ بھوکا ہے اور جانتا ہے کہ اسے وہ لوگ کھانے میں شریک کرینگے تو سلام کرلے یہ اس وقت ہے کہ کھانے والے کے منھ میں لقمہ ہے اور وہ چبارہا ہے کہ اس وقت وہ جواب دینے سے عاجز ہے 
*(📗وکذالک فی بہار شریعت)* 
جلد     تین 
صفحہ  ٤٦١
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم*
 ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛ بائسی پورنیہ بہار انڈیا*
*مورخہ؛20/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
764

No comments:

Post a Comment