*🔸اندھے شخص کو امام بنانا عندالشرع کیسا ہے🔸*
کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسلۂ ذیل میں__ کہ خالد نابینہ ہے اور اسے بس اتنا نظر آتا ہے کہ صرف راستہ چل سکتا ہے وہ بھی اس راستے میں کہ جس راستے میں ایک یا دو بار گزر ہوا ہو اب سوال یہ ہے کہ نماز کا وقت ہو جاۓ اور کوئی پڑھانے والا موجود نہیں ہے تو کیا اس صورت میں خالد نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں ؟ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا__________
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد زبیر عالم قادری لاتیہار جھارکھنڈ🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب :* سیدی اعلی حضرت رحمہ الله تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اندھا اگر تمام موجودین میں سب سے زیادہ مسائل کا جاننے والا نہ ہو اور اس کے سوا دوسرا صحیح القرأت صحیح العقیدہ غیرفاسق معلن حاضر جماعت ہے تو اندھے کی امامت مکروہ تنزیہی ہے اور اگر وہی سب سے زیادہ علم نماز رکھتا ہے تو اسی کی امامت افضل ہے،اگر حاضرین میں دوسراصحیح خواں بدمذہب یافاسق ملعن ہے اور اندھا ان سب عیبوں سے پاک ہے تو اسی کی امامت ضرور ہے، اور اگر صحیح خواں صرف وہی ہے جب تواصلاً دوسرا قابلِ امامت ہی نہیں۔
📜دُرمختار میں ہے :
*" یکرہ تنزیھا امامۃ اعمی الا ان یکون اعلم القوم فھواولٰی اھ*
نابینے شخص کی امامت مکروہ تنزیہی ہے البتہ اس صورت میں اس کی امامت اولٰی ہوگی جب وہ دوسروں سے زیادہ صاحب علم ہو
*(📚 فتاوٰی رضویہ جلد 6 ص 556 ،مکتبۃ المدینۃ)*
*🔸واللہ تعالٰی اعلم بالصواب🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبه"فخرِ جامعہ امام احمد رضا رتناگیری حضرت علامہ مفتی الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کرناٹک الہند*
*🗓 ۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ مطابق ۳۹ اپریل ٠٢٠٢ء بروز جمعرات* https://wa.me/+918105093839
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
No comments:
Post a Comment