Showing posts with label امامت ‏کا ‏بیان. Show all posts
Showing posts with label امامت ‏کا ‏بیان. Show all posts

Wednesday, December 30, 2020

زنا اگر ثابت ہوجائے تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے🌹*


*🌹زنا اگر ثابت ہوجائے تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے🌹*



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  ہمارے گاؤں میں ایک امام صاحب  ہے جو علاج کرتے ہیں  علاج کے ذریعے ایک لڑکی سے زنا کرتے ہیں ایسے شخص کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا اور جو لوگ یہ بات جانتے ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہےاور جو نماز پڑھی گئی ہے اس کے بارے میں کیا ہے  برائے کرم جواب حوالے کے ساتھ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

*🔸سائل عبداللہ 🔸*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*📝الجواب بعون الملک الوھاب*

*امام پر اگر صرف زنا کی تہمت ہے مگر ثابت نہیں تو اس پر تہمت لگانے والے سخت گہنگار حق العبد میں گرفتار اور مستحق عذاب نار ہیں ان پر توبہ واستغفار اور امام مذکور سے معافی طلب کرنا لازم ہے اگر حکمومت اسلامیہ ہوتی تو زنا کی تہمت لگانے والے اگر چار گواہوں سے زنا ثابت نہ کر پاتے تو اسی ۸۰ کوڑے مارے جاتے جیساکہ خداے تعالی کا ارشاد ہے*

والذین یرمون المحصنت ثم لم یاتوا باربعة شھداء فاجلدوھم ثمنین جلدہ
(📖پ ۱۸ سورہ نور آیت ۴) 

*📜اور امام مذکور کا زنا کرنا یا اس کا کسی اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی میں رہنا اگر ثابت ہو اور اس نے توبہ کرلی تو ان دونوں صورتوں میں اس سے بیزار رہنے والے غلطی پر ہیں ان کی اور ان سب کی نماز اس کے پیچھے ہوجاے گی بشرطیکہ اور کوئی مانع امامت نہ ہو*

🏷اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل توبہ قبول فرماتا ہے
ھو الذی یقبل التوبة من عبادہ
اور سچی توبہ کے بعد گناہ بلکل باقی نہیں رہتے حدیث شریف میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں


♦التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ
گناہ سے توبہ کرنے والا بے گناہ کے مثل ہے توبہ کے بعد اس کی امامت میں اصلا حرج نہیں بعد توبہ اس پر گناہ کا اعتراض جائز نہیں حدیث میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

*"" "" عیر اخاہ بذنب لم یمت حتی یعملہ وفی روایة بذنب تاب منہ وبہ فسر ابن منیع"“"* 

🗒جو کسی اپنے بھائی کو ایسے گناہ سے عیب لگاے جس سے توبہ کرچکا ہے تو یہ عیب لگانے والا نہ مرے گا جب تک خود اس گناہ میں مبتلا نہ ہوجائے 

رواہ الترمذی وحسنہ عن معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ

*(📓فتاوی رضویہ جلد سوم ص225)*

*🗞اور اگر امام نے جرم ثابت ہونے کے بعد اگر توبہ نہیں کی ہے تو جو لوگ یہ جانتے ہوے اس کے پیچھے جتنی نمازیں پڑھے ہوں سب دوبارہ پڑھیں اور توبہ کریں امام پر اس صورت میں لازم ہے کہ اب توبہ کرلے پھر سب لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھیں اور توبہ کے بعد بھی جو لوگ الگ نماز پڑھیں گے وہ تفریق المسلمین کے مجرم ہوں گے*

📿اگر بیزار شدہ لوگ مسجد اور اس کی جماعت چھوڑ کر بلاوجہ شرعی گھر پر نماز پڑھتے ہیں اگر چہ ان کی نماز ہوجاتی ہے مگر وہ گنہگار ہوتے ہیں رہی جمعہ کی نماز تو اسے قائم کرنے کے لئے سلطان اسلام یا اس کا نائب یا اس کا ماذون شرط ہے اور جہاں سلطان اسلام نہ ہو وہاں ضلع کے سب سے بڑے سنی صحیح العقیدہ عالم کے اذان سے امام جمعہ و عیدین مقرر ہوسکتا ہے اور جہاں یہ بھی نہ ہو تو بمجبوری جسے وہاں کے عامہ مسلمین انتخاب کرلیں وہ جمعہ قائم کرکے اس کی امامت کرسکتا ہے ہر شخص کو اختیار نہیں کہ وہ بطور خود یا دس بیس یاسو پچاس آدمی کے کہنے سے جمعہ کا امام بن جاے گا ایساشخص اگر چہ اس کا عقیدہ صحیح ہو اور عمل میں بھی فسق وفجور نہ ہو جب بھی جمعہ کی امامت نہیں کرسکتا اگر کرے گا نماز اس کے پیچھے باطل محض ہوگی

*(📘فتاوی رضویہ جلد سوم ص275)*

*اگر بیزار شدہ لوگ اگر نئی مسجد اس لئے بنانا چاہتے ہیں کہ پرانی مسجد میں آنے سے فتنہ کا اندیشہ ہے تو ان کا یہ اقدام درست ہوگا*

🍁اور اگر ان کا مقصود پرانی مسجد کو ضرر دینا ہے اور جماعت مسلمین میں تفرقہ ڈالنا ہے تو ہر گز درست نہیں

(📕 فتاوی رضویہ جلد ششم ص425) 

*(📙فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص237)*

*🔹واللہ اعلم ورسولہ🔹*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*✍کتبــــــــــــــہ :-*
*حضرت علامہ و مولانا محمداسماعیل خاں امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی دولہا پور گونڈہ یوپی*
*🗳آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 🗳*
رابطــہ ؛📞9918562794
*تاریخ؛ 25/جولائی 2019 ء*

Friday, May 29, 2020

مسجــد کــے پیسـے سـے امــام کـو تنخـواہ دیـنا عنـد الشــرع کیـسا ھـے؟

_*•─────────────────────•*_
*((👈مسجــد کــے پیسـے سـے امــام کـو تنخـواہ دیـنا عنـد الشــرع کیـسا ھـے؟👉))*
 _*•─────────────────────•*_
_*📡ٹیلیــــگرام پر سنـی مسائل شـرعیـہ گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــیے👇نیــــچے دیـے گــــئے لنـــک پر کلــــک کریں*_
 *https://t.me/Groupsr*
   _*✧✧✧ـــــــــــــــــ{🌻}ــــــــــــــــــ✧✧✧*_
_*☆اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ☆‎*_
*_📜السوال__________↓↓↓*  
 *کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کی ایک مسجد کے امام صاحب کو ہر ماہ 5 ہزار دیا جاتا ہے اور وہ پیسہ گاؤں کے ہر گھر پے باندھا ہوا ہے۔۔۔ لیکن اس لاک ڈاؤن میں لوگ پیسہ نہیں دے رہے ہیں تو کیا مسجد کا پیسہ جو چندہ ہوا تھا مسجد کے تعمیر کے لیے اس میں سے امام صاحب کو 5 ہزار نکال کر دے سکتے ہیں جواب عنایت فرمائے۔*
*🖊السـائـل:★👈حیدر علی سیتامڑھی بہار* 
 *_◆ـــــــــــــــــــــــ🌀💠🌀ــــــــــــــــــــــــ◆_*
_*☆وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ☆‎*_
 *📝الجــــواب بعون الملک الوھاب((👇))*     
 *📌چندہ جس کام کےلئے کیا گیا ہے اس کے غیر میں خرچ کرنا جائز نہیں ۔*

*((🥀))جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ۔*

*🎗️چندہ دینے والے جس مقصد کےلئے چندہ دیں اس مقصد میں وہ رقم صرف کی جاسکتی ہے دوسرے میں صرف کرنا جائز نہیں ۔*

*((📕فتاوی امجدیہ جلد سوم صفحہ ۴۲))*

*(( لہذا )):👈اگر خاص تعمیر مسجد کےلئے چندہ ہوا ہے تو اس چندہ کی رقم سے امام ومؤذن کو تنخواہ دینا جائز نہیں ۔*

*((📗فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ۱۶۶))*

  *🌸واللہ ورسولہ اعلم بالصواب🌸*
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌀💠🌀ــــــــــــــــــــــــ◆_*
_*✍کـتـــــــــــــــبہ(👇)*_
   *حـضـرت عــــلامـہ و مـــولانا محـمـــد مـشـــاہــــدرضــــا قــــادری رضــــوی صــاحـب قــبلہ مــدظـلہ الـعالـی والــــنورانـی* *دارالعــــلوم شــــہید اعــــظم دولــــھا پــــور پــــہاڑی انٹــــیا تھــــوک ضــــلع گــــونــــڈہ*
 *مـــــوبائل نمـــــبر _______(👇)*
_*📲+9 1 7 3 1 1 1 7 2 6 9 6 👈(🪀)*_ 
  _*✧✧✧ـــــــــــــــــ{🌹}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*_
_*🗂 مؤرخہ:👈( ۰۴) شوال المکرم ۱۴۴۱؁ھ*_   
 _*((📘سـنی مسائل شـرعـیہ گـروپ📘))*_
*_گـــروپ ھــذا مــیں شــامـل ہـونـے کیـلئـے رابــطـہ کــریں_____________(👇)*
_*📲+9 1 9 7 4 9 0 1 2 7 5 2 👈(🪀)*_ 
 _*📲9 1 7 2 3 7 8 0 5 0 3 2 👈(🪀)*_ 
_*✧✧✧ـــــــــــــــــ{🌹}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*_
_*🖥 المشـــتہـــــــــــر (👇)*_
_*المنتظمین!!سـنی مسـائل شـرعیـہ گــروپ محمـــد نــورجمـــال رضـــوی دیــناجپــوری*_
_*متـــعلم:الجـــامـــعتہ الرضـــویہ مــــناظر العـــلوم کانـــپور یــوپـی اتــرپـــردیش الہـند*_
*_رابـــطہ نمـبر _______(👇)*
_*📲+9 1 9 7 4 9 0 1 2 7 5 2 👈(🪀)*_ 
_*✧✧✧ــــــــــــــــــ{📚}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*_
_*{{👈🏻 سـنی مسـائل شرعـیہ گـروپ👉🏻}}*_
_*✧✧✧ــــــــــــــــــ{📚}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*_

Monday, May 18, 2020

جنکی داڑھی سنت کے مطابق نہ ہو اس کو امام بناناکیسا؟

*💚جنکی داڑھی سنت کے مطابق نہ ہو اس کو امام بناناکیسا؟💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

سوال
مسجد میں کچھ حضرات موجود ہوں
اور جماعت کا وقت ہو جائے
اور امام نہ ہو 
تو جو  حضرات موجود ہوں ان میں سے سنت کے مطابق داڑھی نہ ہو 
ایسی حالات میں ان حضرات میں جو جانکار ہو اسکو امام بنا سکتے ہیں؟
ساٸل 
غلام نبی قادری ؛
ا________(💚)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
*(📓بہار شریعت جلد ١٦ )*
صفحہ   ١٩٧ 
میں ہے 
داڑھی بڑھانا سنن انبیا ٕ سابقین میں سے ہے 
اور داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم رکھنا حرام ہے 
لہذا داڑھی منڈانے والا نماز نہیں پڑھا سکتا اگر کوٸی دوسرا باشرع نماز پڑھا نے والا نہ ملے تو ہر کوٸی تنہا تنہا نماز پڑھے 
نیز سیدی اعلحضرت فرماتے ہیں 
اگر اعلانیہ فسق و فجور کرتا ہے اور دوسرا نماز پڑھانے والا نہ ملے تو تنہا تنہا نماز پڑھے 
فان تقدیم الفاسق آثم 
والصلاة خلفہ مکروہة تحریما والجماعة واجبة فھما فی درجة واحدہ و در ٕ المفاسد اھم من جلب المصالح  اھ 
*(📙ھکذا فی فتاوی رضویہ* 
جلد سوم) 
صفحہ ٢٥٣
*(📕وکذالک فی فتاوی فیض الرسول )*
جلد اول 
صفحہ  ٢٩٦ 
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم*
 ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛ بائسی پورنیہ بہار انڈیا*
*مورخہ؛19/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________

Friday, May 15, 2020

امام کا وسط مسجد کھڑا ہوناسنت ہے؛

*امام کا وسط مسجد کھڑا ہوناسنت ہے؛*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
کیا جماعت اولی مسجد کے وسط سے ہٹ کر کہیں اور کر سکتے ہیں گرمی کی وجہ سےمثلاداٸیں یاباٸیں کھڑکی کی طرف؟
المستفتی ساحل ملک گجرات؛
ا________(💚)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
امام کاوسط صف یاوسط مسجدمیں کھڑاہونابھی سنت ہےمسجدکےوسط سےہٹ کرداٸیں یاباٸیں کھڑاہونامکروہ ہےکہ یہ خلاف  سنت ہے،
*(📕فتاوی ھندیہ میں ہے”)*
*وینبغی للامام أن یقف بأزإالوسط فان وقف فی میمنةالوسط اوفی میسرتہ فقدأسإلمخالفةالسنة“ج١ص٨٩الفصل الخامس)*
*(📗ایساہی بہارشریعت ح٣ص٥٨٦پرہے)*
*واللہ تعالی اعلم*
٢١رمضان المبارک ١٤٤١ھ
 ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد عثمان غنی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞8578878441)*
*مورخہ؛15/5/2020)*
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
746

Monday, May 11, 2020

کیا داڑھی منڈانے والا یا کترواکر ایک مشت سے کم کروانے والا نماز پڑھا سکتا ہے

*💚 کیا داڑھی منڈانے والا یا کترواکر ایک مشت سے کم کروانے والا نماز پڑھا سکتا ہے ؟ 💚*
*ا•─────────────────────•*
*حضرت میرا سوال یہ ہے* 
*کہ داڑھی مونڈنے والا یا کتروانے والا کیا نماز پڑھا سکتا ہے یعنی امام ہو سکتا ہے ؟*
*سائل۔محمد عثمان ۔اڈیشہ۔ سمردفہ* 

*ا♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️*

*الجواب بعون الملک الوھاب*

داڑھی منڈانے والا یا کتروا کر ایک مشت سے کم کرانے والا نماز نہیں پڑھا سکتا، کیونکہ ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے اور اس سے کمی ناجائز ہے ۔

جو امام ڈاڑھی منڈاتا ہو یا کتروا کر ایک مٹھی سے کم کرواتا ہو اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے یعنی پڑھنا گناہ اگر پڑھ لی تو اس نماز کا لوٹانا واجب ہے، کیونکہ داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز کا یہی حکم ہے۔

📝 *شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
داڑھی منڈانا حرام ہے، یہ افرنگیوں، ہندؤوں اور جوالقیوں کا طریقہ ہے جو قلندریہ بھی کہلاتے ہیں ۔ 
اور داڑھی بمقدار ایک مٹھی چھوڑنا واجب ہے۔
*(📓 اشعۃ اللمعات، کتاب الطہارۃ، باب السواک ج1ص606)*

📝 *سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
داڑھی کم از کم چار انگل چھوڑنا واجب ہے۔ اور اس سے کم رکھنا جائز نہیں حرام ہونے میں یہ بھی منڈانے کے مثل ہے اگر چہ منڈانا خبیث تر ہے۔
*(📓 فتاوی رضویہ، جلد 22 ص 689،572)*

*حدیث شریف میں ہے :*
📝 *رسول اللہ صلی الله تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :*

*لَا يَؤُمَّ فَاجِرٌ مُؤْمِنًا، إِلَّا أَنْ يَقْهَرَهُ بِسُلْطَانٍ، يَخَافُ سَيْفَهُ وَسَوْطَهُ*

کوئی فاسق کسی مسلمان کی امامت نہ کرے مگر اس حالت میں کہ وہ اپنی سلطنت کے زور سے اسے دبائے کہ یہ اس کی تلوار اور تازیانے کاخوف رکھتاہو۔
*(📓 سنن ابن ماجہ*
*كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ، بَابٌ فِي فَرْضِ الْجُمُعَةِ، حدیث1081)*

*سنن دارقطنی میں ہے :*
📝 *حضور سید عالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :*

*اجْعَلُوا أَئِمَّتَكُمْ خِيَارَكُمْ , فَإِنَّهُمْ وَفْدُكُمْ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ*

اپنے نیکوں کو امام کرو کہ وہ تمہارے وسائط ہیں درمیان تمہارے اور تمہارے رب عزّوجل کے۔
*(📓 سنن الدارقطنی*
*كِتَابُ الْجَنَائِزِ، بَابُ تَخْفِيفِ الْقِرَاءَةِ لِحَاجَةٍ ، حدیث 1881)*

💫 *فتاوی رضویہ میں ہے :*
*لوقد موا فاسقا یاثمون، بناء علی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم*

اگر فاسق کوامام بنایا تو وہ گناہ گار ہوں گے اس بنا پر کہ فاسق کو امام بنانے کی کراہت، کراہت تحریمی ہے۔
*(📓 فتاوی رضویہ، ج11ص241)*

*ھذا ما عندی والعلم بالحق عنداللہ تعالیٰ ورسولہ جل جلاہ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم*

🌹 *الجواب حق وصواب* 
*حضرت علامہ مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی (شیخ الحدیث دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ)*

█▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒█
✍🏻 *کتــــــبہ*
 *ســـید فیضــان القادری*
                       *7408251621*📲

اندھے شخص کو امام بنانا عندالشرع کیسا ہے🔸*

*🔸اندھے شخص کو امام بنانا عندالشرع کیسا ہے🔸*

کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسلۂ ذیل میں__ کہ خالد نابینہ ہے اور اسے بس اتنا نظر آتا ہے کہ صرف راستہ چل سکتا ہے وہ بھی اس  راستے میں کہ جس راستے میں ایک یا دو بار گزر ہوا ہو اب سوال یہ ہے کہ نماز کا وقت ہو جاۓ اور کوئی پڑھانے والا موجود نہیں ہے تو کیا اس صورت میں خالد نماز پڑھا سکتا ہے  یا نہیں ؟ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا__________
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد زبیر عالم قادری لاتیہار جھارکھنڈ🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* سیدی اعلی حضرت رحمہ الله تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اندھا اگر تمام موجودین میں سب سے زیادہ مسائل کا جاننے والا نہ ہو اور اس کے سوا دوسرا صحیح القرأت صحیح العقیدہ غیرفاسق معلن حاضر جماعت ہے تو اندھے کی امامت مکروہ تنزیہی ہے اور اگر وہی سب سے زیادہ علم نماز رکھتا ہے تو اسی کی امامت افضل ہے،اگر حاضرین میں دوسراصحیح خواں بدمذہب یافاسق ملعن ہے اور اندھا ان سب عیبوں سے پاک ہے تو اسی کی امامت ضرور ہے، اور اگر صحیح خواں صرف وہی ہے جب تواصلاً دوسرا قابلِ امامت ہی نہیں۔

📜دُرمختار میں ہے :
*" یکرہ تنزیھا امامۃ اعمی الا ان یکون اعلم القوم فھواولٰی اھ*
نابینے شخص کی امامت مکروہ تنزیہی ہے البتہ اس صورت میں اس کی امامت اولٰی ہوگی جب وہ دوسروں سے زیادہ صاحب علم ہو
*(📚 فتاوٰی رضویہ جلد 6 ص 556 ،مکتبۃ المدینۃ)*

*🔸واللہ تعالٰی اعلم بالصواب🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبه"فخرِ جامعہ امام احمد رضا رتناگیری حضرت علامہ مفتی الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کرناٹک الہند*
*🗓 ۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۳۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز جمعرات* https://wa.me/+918105093839
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

Monday, October 21, 2019

امام صاحب کے گلے کا بٹن کھلا رہا تو نماز ہوگی یا نہیں

*🌹امام صاحب کے گلے کا بٹن کھلا رہا تو نماز ہوگی یا نہیں ؟؟؟🌹*


السلام علیکم
 ایک امام صاحب جب نماز پڑھاتے ہیں تو گلے کا بٹن کھلا رہتا ہے اگرچہ گلے کی ہڈی نظر نہیں آتی ہے بہتر تو یہ ہو کہ بٹن لگا لیں تاکہ مقتدیوں میں بٹن بند کرنے کا ایک رجحان پیدا ہو لیکن امام صاحب ماننے کو تیار نہیں ہیں آپ حضرات رہنمائی فرمائیں
*🌹سائل عقیل خان ممبئ🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*

*📝الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب ⇩*
صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ
حضور فقیہہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
قمیص یا کرتے کے بٹن لگالئے کہ
سینہ ڈھک گیا اور اوپر کا بٹن نہ لگانے کے سبب گلے کے پاس کا خفیف (ہلکا سا) حصہ کھلا رہا تو حرج نہیں
*(📙فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ نمبر 447)*

🚿اور اگر سینہ کھلا رہا تو مکروہ اور ظاہر کراہت تحریمی
*(📗بہار شریعت حصہ سوم صفحہ نمبر 166)*

🎁اور اس صورت میں امام ومقتدی اور منفرد سب پر نماز کا اعادہ واجب
*" لان کل صلاہ ادیت مع کرھیتہ التحریم تجب اعادتھا "*
*(درمختار)*

*(📚بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ نمبر 273)*

👌🏻لہذا ! معلوم ہوا کہ اگر قمیص یا کرتے کےاوپر کا بٹن نہ لگانے کے سبب گلے کے پاس کا ہلکا سا حصہ کھلا رہا تو حرج نہیں
اور اگر سینہ کھلا رہا تو مکروہ تحریمی ہے
تواس صورت میں
امام و مقتدی اور منفرد سب پر نماز کا اعادہ واجب
امام صاحب مذکور احتیاط رکھیں قبل تکبیر تحریمہ قمیص آستین اور پائجامہ شلوار کی مہڑی وغیرہ ٹھیک ٹھاک کرلیا کریں
تاکہ مقتدیوں کے درمیان کسی قسم کی بدگمانی پیدا نہ ہو  اور مقتدی حضرات بھی اپنے امام پر کسی قسم کی ریشہ دوانی نہ کریں علمائے کرام ائمہ کرام کا ادب واحترام کیا کریں


*🌹واللہ تعالی ورسولہ اعلم🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*حضرت علامہ مفتی ابو الاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی میرج شریف مہاراشٹر*
*🗓 ۱۸ اکتوبر بروز جمعہ ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+919838501782
ا___________❣⚜❣__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________❣⚜❣___________