*🕳حالت ناپاکی میں قرآنی آیات چھونا وذکر واذکار کرنا کیسا ہے؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ حالت حیض میں عورت کلمہ ودرود شریف اور اس کے علاوہ کیا کیا ذکر کرسکتی ہے مفصل جواب عنایت فرمائیں -
*السائل------ ابراہیم رامپوری*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*گوگل پرپڑھنے کےلئےاِس لنک پر کلک کریں👇https://nomani2.blogspot.com
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
جس کو نہانے کی ضرورت ہو اس کو مسجد میں جانا، طواف کرنا، قرآن مجید چھونا اگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یا جلد یا چَولی چُھوئے یا بے چُھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا یا کسی آیت کا لکھنا یا آیت کا تعویذ لکھنا یا ایسا تعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے مُقَطَّعات کی انگوٹھی حرام ہے۔ اگر قرانِ عظیم جُزدان میں ہو تو جزدان پر ہاتھ لگانے میں حَرَج نہیں ،یوہیں رومال وغیرہ کسی ایسے کپڑے سے پکڑنا جو نہ اپنا تابع ہو نہ قرآنِ مجید کا تو جائز ہے، کُرتے کی آستین، دُوپٹے کی آنچل سے یہاں تک کہ چادر کا ایک کونا اس کے مونڈھے پر ہے دوسرے کونے سے چھُونا حرام ہے کہ یہ سب اس کے تابع ہیں جیسے چَولی قرآن مجید کے تابع تھی ۔
اگر قرآن کی آیت دُعا کی نیت سے یا تبرک کے لیے جیسے
*(بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یا ادائے شکر کو یا چھینک کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ یا خبرِ پریشان پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کہا یا بہ نیتِ ثنا پوری سورۂ فاتحہ یا آیۃ الکرسی یا سورۂ حشر کی پچھلی تین آیتیں ھُوَاللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَسے آخر سورۃتک پڑھیں)*
اور ان سب صورتوں میں قرآن کی نیّت نہ ہو توکچھ حَرَج نہیں ۔ یوہیں تینوں قل بلا لفظ قل بہ نیتِ ثنا پڑھ سکتا ہے اور لفظِ قُل کے ساتھ نہیں پڑھ سکتا اگرچہ بہ نیّت ثنا ہی ہو کہ اس صورت میں ان کا قرآن ہونا متعین ہے نیّت کو کچھ دخل نہیں ۔ بے وُضو کو قرآنِ مجید یا اس کی کسی آیت کا چھونا حرام ہے۔ بے چھوئے زبانی یادیکھ کر پڑھے تو کوئی حَرَج نہیں -
رُوپیہ پر آیت لکھی ہو تو ان سب کو (یعنی بے وُضو اور جنب اور حَیض و نِفاس والی کو) اس کا چھونا حرام ہے ہاں اگر تھیلی میں ہوتو تھیلی اٹھانا جائز ہے۔یوہیں جس برتن یا گلاس پر سورہ یا آیت لکھی ہو اس کا چھونا بھی ان کو حرام ہے اور اس کا استعمال سب کو مکروہ مگر جبکہ خاص بہ نیتِ شفا ہو۔ قرآن کا ترجمہ فارسی یا اردو یا کسی اور زبان میں ہو اس کے بھی چھونے اور پڑھنے میں قرآنِ مجید ہی کا سا حکم ہے۔قرآنِ مجید دیکھنے میں ان سب پر کچھ حَرَج نہیں اگرچہ حروف پر نظر پڑے اور الفاظ سمجھ میں آئیں اور خیال میں پڑھتے جائیں ۔ان سب کو فقہ و تفسیر وحدیث کی کتابوں کا چھونا مکروہ ہے اور اگر ان کو کسی کپڑے سے چُھوا اگرچہ اس کو پہنے یا اوڑھے ہوئے ہو تو حَرَج نہیں مگر مَوضَعِ آیت پر ان کتابوں میں بھی ہاتھ رکھنا حرام ہے۔ان سب کو تورٰت، زبور، انجیل کو پڑھنا چھونا مکروہ ہے۔ درود شریف اور دعاؤں کے پڑھنے میں انھیں حَرَج نہیں مگر بہتر یہ ہے کہ وُضو یا کُلی کر کے پڑھیں ۔ ان سب کو اذان کا جواب دینا جائز ہے۔ مصحف شریف اگر ایسا ہو جائے کہ پڑھنے کے کام میں نہ آئے تو اسے کَفنا کر لحد کھود کر ایسی جگہ دفن کر دیں جہاں پاؤں پڑنے کا احتمال نہ ہو۔کافر کو مصحف چُھونے نہ دیا جائے بلکہ مطلقاً حروف اس سے بچائیں ۔
*📓((بہار شریعت حصہ ص328+329موبائل ایپ))*
*واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت حافظ و قاری محمد انور رضا صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الہنـــــد*
*(مــــــورخــــــہ:👈 6/05/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*📲+91 8355972177*
*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
رابطہ نمبر 👇
*https://wa.me/+917860124553*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد رضــا بـرکاتـی مقـام جـئےنـگـرضـلـع روتـہـٹ(نیپــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
No comments:
Post a Comment