Monday, May 11, 2020

جنم دن مناناکیساہے؟/بارہ ربیع الاول کوخوشی/جشن/چراغاں وغیرہ کرناکیسا؟؟🌹*

*🌹جنم دن مناناکیساہے؟/بارہ ربیع الاول کوخوشی/جشن/چراغاں وغیرہ کرناکیسا؟؟🌹*

*السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
سوال👇
*مسلمانو میں جنم دن منانا کیسا ہے اگر جائز ہے تو مسلمان کیوں نہیں مناتے اگر ناجائز ہے تو پہر مسلمان ربیع الاول کیوں مناتے ہیں* 
*مع حوالہ جواب دے*
سائل محمد عرفان رضاکانپور

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب وباللہ التوفیق:*
*اسلامی اقدار وروایات مباحات و مستحبات کومدنظر رکھتے ہوئے یوم پیدائش /جنم دن منانا، مثلا:*
*دعوت طعام کا اہتمام ، مٹھائی یاکیک پرفاتحہ پڑھ کر یابلافاتحه ایسے ہی تقسیم کرنا،متعلقین کا تحائف دینااوران تحائف کو قبول کرنا،رشتہ دارواحباب کابچے کی فلاح وبہبودی کےلیے دعاکرنااورمبارک بادی پیش کرنا۔وغیرہ وغیرہ جائزہیں،*
*ان کےکرنےمیں کوئی قباحت نہیں۔*
*جوانہیں ناجائزبتائےاس پرلازم ہےکہ دلائل شرعیہ سےناجائزثابت کرے۔*

*🏷اورمذکورہ بالانیک اعمال کسی بزرگ(جووصال کرچکےہوں) کےیوم پیدائش پرجائزہیں۔۔سوائےان افعال کےجوزندوں سے متعلق ہیں۔*

*📿مگرانہیں شرعی حدودمیں رہ کرمنایاجائےنہ کہ "مروجہ برتھ ڈےجوعموماجزئی طورکئی خرافات پرمشتمل ہوتےہیں،جومحض ایک رسم ہیں،اہل سنت کا ان سے کوئی تعلق نہیں،مثلا:کیک کاٹنا،موم بتی جلاکربجھانا،ہیپپی برتھ ڈے گانا،تالی بجانا،مردوعورت کا اختلاط اوربعض جگہوں پررقص وسرورغیرشرعی وغیرہ وغیرہ افعال قبیحہ شنیعہ ورذیلہ ہیں۔لہذاسال گرہ کا پروگرام اگرایسے افعال پرمشتمل ہوتواس کے ناجائزوقبیح ہونے میں کوئی کلام نہیں۔*
*نیزمنجملہ بالاقبیح چیزوں سےبھرپوربرتھ ڈےکاجشن کلی طورپرمغربی تہذیب بدکی دین ہے،توان سےتشابہ صاف ظاہرہے۔اورحدیث پاک میں فرمایا:"من تشبہ بقوم فہومنہم"لہذاس طورپربھی برتھ ڈےمنانےسےاحترازلازم وضروری ہے۔*

*✨ہاں! یہ کوئی فرض نہیں؛ اس لیے جواپنا جنم دن نہیں مناتےان پرملامت نہیں۔*

*اورحضوراکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی آمدکادن عام لوگوں کےجنم دن سے مختلف ہےکیوں کہ حضورکی ذات ہمارےلیےنعمت کبری ہےاوراس کاچرچاکرنے کوکہا گیاہے:*

*"وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ"*

*اس لیے سب سے پہلے حضورکی آمد کا چرچاکیاجائےگا۔*

*"ایام اللہ" کےذکرکاحکم ہے،قرآن پاک میں ہے:*

*وَذَكِّرْهُم بِأَيَّامِ اللَّهِ ۚ"*

*اورظاہرہےجس دن حضوراکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم تشریف لائےوہ "یوم اللہ" ہے تواس دن ذکر اورچرچاہوگا۔*

*فضل ورحمت پر خوشی کا حکم ہےکمافی القرآن:*

*"قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا۔۔"*

*اورظاہرہےحضورفضل ورحمت ہیں کمافیہ ایضا:*

*وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ"*

*اس لیے ہم سنی خوشی مناتےہیں اورمناناچاہیے۔*

*🌹واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔🌹*

    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*✍شرف قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد عدیل احمد قادری رضوی مد ظلہ العالی والنورانی مبارک پور*
 *۳ دسمبر بروز سوموار ۲۰۱۸ عیسوی*
*رابطہ👇*
*+919918691015*

*✍الجواب صحیح*
*حضرت علامہ و مولانا مفتی مشیر اسد صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی*
    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*🌹فـیضــان غــوث وخـواجـہ گــروپ ایــڈ کـے لئے🌹👇*
 *+917800878771*
    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*🖥المـرتـب گدائے غوث وخواجہ*
*محمــدایــوب رضــا خــان علوی*
    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

No comments:

Post a Comment