Showing posts with label روزہ ‏کا ‏بیان. Show all posts
Showing posts with label روزہ ‏کا ‏بیان. Show all posts

Monday, June 15, 2020

نفل کا ایک روزہ رکھناکیسا؟

*💚نفل کا ایک روزہ رکھناکیسا؟💚*



 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


 السلام علیکم و رحمت الله وبرکاته

*کیا فرماتے هیں علماۓ کرام و مفتیان عظام مسله ذیل کے بارے میں کے نفل ایک روزه رکھنا کیسا هے براۓ کرم مدلل جواب عنایت فرماں کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں* 

*سائل:محمد کونین رضا بنگال*
ا________(💚)__________
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوہاب؛*
نفلی روزہ تنہا رکھنے میں کوئی حرج نہیں مگر  تنہا سنیچر کے دن نفلی روزہ نہ رکھیں کیوں کہ یہود یوم السبت کی تعظیم کرتے ہیں تو ان کی مشابہت لازم آتی ہے اسی طرح خاص جمعہ کے دن روزہ نہ رکھیں اس سے پہلے یا بعد میں ایک روزہ اور ملا کر رکھ لیں تو اچھا ہے ۔
حدیث پاک میں آتا ہے
،، *(📕لایصوم أحدکم یوم الجمعة إلا أن یصوم قبلہ أو یصوم بعدہ - لاتصوموا یوم السبت إلا فیما افترض اللہ علیکم فإن لم یجد أحدکم إلا لحاء عنبة أو عود شجرة فلیمضغہ قال ابو عیسی:)*

 ہذا حدیث حسن، ومعنی کراہتہ فی ہذا أن یخص الرجل یوم السبت بصیام لأن الیہود تعظم یوم السبت،، (ترمذی شریف)
اور فقہاء احتیاطاً فرماتے ہیں کہ ایک روزہ اس سے اول یا اس کے بعد رکھ لے ، اگر تنہا رکھے تو کچھ حرج نہیں ۔ 

*(📘قال الشامی فی کتاب الصوم فکان الا حتیاط ان یضم الیہ یوما اخر (الی ان فال)لان فیہ وظائف فلعلہ اذا صام ضعف عن فعلھا۔)*
*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب؛* ا________(🖊)________
*کتبــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہروزعالم رضوی اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال؛*
*مورخہ؛9/4/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ🖊*
*رابطہ؛📞9883016746)*
ا_________(🖊)___________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین؛الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)___________
505

Friday, May 15, 2020

منہ سے پانی خطاًحلق سے اتر گیاتو روزہ کا کیاحکم ہے؟

*🖌️منہ سے پانی خطاًحلق سے اتر گیاتو روزہ کا کیاحکم ہے؟🖌️*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

*السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*_سوال_* 
*اگر کوئی شخص وضوء کر رہا ہوں اور اس کے منہ میں پانی ہو اور کوئی شخص اسے ہنسا دے یا مارے جس کی وجہ سے منہ کا‌  پانی پیٹ میں ‌چل جاۓ تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا یا نہیں*
*لیکن اُس شخص نے جان بوجھ کر پانی نہیں پیا‌ تو روزہ ٹوٹ گیا یا نہیں*

*جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی آپ کی*
عبدالقدوس
ا_________(🔘)__________
*وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بتوفیق اللہ التواب* صورت مسٶلہ میں روزہ ٹوٹ گیامگراس پرصرف قضالازم ہےکفارہ نہیں،
*(📕درمختارمع ردالمحتارمیں ہے)*
*کمسافراقام وحاٸض ونفسإطھرتاومجنون افاق ومریض صح* *ومفطرولومکرھااوخطأوصبی بلغ وکافراسلم وکلھم یقضون مافاتھم الاالاخیرین “ج٣ص٣٨٣تاص٣٨٤باب مایفسدالصوم ومالایفسدہ،*
*(📗ایساہی بہارشریعت ح٥ص٩٩٠پرہے)*
*واللہ تعالی اعلم*
٢١رمضان المبارک ١٤٤١ھ
ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد عثمان غنی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞8578878441)*
*مورخہ؛15/5/2020)*
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
739

Tuesday, May 12, 2020

وضو بناتے وقت غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر گیاتو روزے کا کیاحکم ہے؟

*💚وضو بناتے وقت غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر گیاتو روزے کا کیاحکم ہے؟💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
1 وضو کرتے وقت غلطی سے ناک میں پانی چڑھ گیا یا حلق سے اتر گیا 
یا پھر مسواک کرتے وقت 
 اس کا پانی نیچے اتر گیا   
 تو اس سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
 2  اس کی کیا صورت ہے کہ وضو میں سنت بھی ادا ہو جائے
 اور پانی جانے کا اندیشہ بھی نہ ہو؟
3 وضو کرتے وقت کان میں پانی چڑھ گیا مطلب داڑھی دھونے کے لئے نل کے قریب کیا چہرے کو تب پانی گیا تو روزہ ہوا؟
اور نہانے کے بعد کان صاف کرنے والے سے کان صاف کر سکتے ہیں؟
مدلل جواب عنایت فرمائے
ساٸل 
عبداللہ صاحب؛
ا________(💚 )__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛* 
صورت مسٶولہ میں 
سوال اول کا جواب 
کلی کر رہاتھا بلاقصد پانی حلق سے اتر گیا ناک میں پانی چڑھایا اور دماغ کو چڑھ گیا تو ایسی صورت میں روزہ ٹوٹ جاٸیگا 
ہاں اگر روزہ دار ہونا بھول گیا ہو تو نہ ٹوٹے گا اگر چہ قصدا ہو 

*(📔ھکذافی بہارشریعت)*
جلدپنجم صفحہ  ٩٨٧
*(📙وکذالک فی فتاوی عالمگیری)*
جلد اول  صفحہ  ٣٠٢
سوال نمبر دو کا جواب 
روزہ دار حالت روزہ میں کلی بھی کر سکتا ہے اور ناک میں پانی بھی ڈال سکتا ہے لیکن روزہ کی حالت پانی ڈالنے اور کلی کرنے میں مبالغہ کرنا مکروہ ہے 
جبکہ عام حالت میں مبالغہ کرنے کا حکم ہے 
کلی میں مبالغہ کرنے کا مطلب یہ ہیکہ منھ بھر کر پانی لیکر باربار غرغرہ کرے جس سے حلق میں پانی جانے کا اندیشہ ہو 
اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ یہ ہیکہ جہاں تک ناک کی نرم ہڈی ہو وہاں تک پانی کا باربار ڈالنا کہ پانی ناک کی جڑتک چلے جاٸے 
لیکن روزے کی حالت میں اس طرح مبالغہ کرنا درست نہیں ہے 
جیسا کہ حدیث پاک میں ہے اسبغ الوضو وخلل بین الاصابع و بالغ فی الاستنشاق الا ان تکون صاٸما 
کامل وضوکرو انگلیوں کا خلال کرو اور اگر روزہ نہ ہوتو ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرو 
تو حدیث پاک سے پتہ چلا عام عام حالت مبالغہ کرنا سنت ہے اور روزے کی حالت میں مبالغہ نہ کرنا سنت ہے تاکہ روزہ برقرار رہے 
حوالہ 
*(📓شرح ترمذی شریف)*
*باب ٥٣٣  حدیث نمبر ٧٦٧)*
سوال نمبر تین کا جواب 
اگر روزہ دار اپنے کان میں پانی ٹپکایا یا دونوں کانوں میں پانی خود داخل ہوگیا 
تو اسکا روزہ فاسد نہ ہوگا کیونکہ نہ تو معنی افطار ہوا نہ ہی صورتا برخلاف اس صورت جب اس نے تیل داخل کیا ہو 
جیسا کہ ھدایہ کی عبارت مندرجہ ذیل ہے 
*(ولواقطر فی اذنہ الما ٕ أودخلھما لایفسد صومہ لانعدام المعنی والصورة بخلاف مااذا ادخلہ الدھن)* 
حوالہ 
*(📗ھدایہ)*
جلد اول  صفحہ ۲۰۰)
*(📙ھکذا فی بہار شریعت)*
حصہ پنجم صفحہ ٩٨٢
صورت چہارم کا جواب 
تنکا یا کان صاف کرنے والی سلاٸی سے کان کی صفاٸی کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا 
البتہ دوا یا تیل کان کے اندر ڈالکر صفاٸی کرنے سے روزہ فاسد ہوجا تا ہے 
جیسا کہ فتاوی شامی میں ہے 
آو اقطر فی اذنہ دھنا افطر 
*(📕ھکذا  فی فتاوی شامی* 
جلد دوم  صفحہ  ٤٠٢) 
*(📘وکذالک فتاوی عالمگیری)* 
جلداول    صفحہ  ١٠٤)
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم؛* ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مورخہ؛/8/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
*الجواب صحیح(صدر شعبئہ افتاء حضرت علامہ مفتی) محمد شہروزعالم رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم قادریہ حبیبیہ کلکتہ بنگال*

*الجواب صحیح والمجیب مثاب ومصیب(استاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی) محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کلکتہ بنگال؛)*

*الجواب صحیح والمجیب مصیب و مثاب (حضرت علامہ مفتی) مجاھد رضا قادری مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی)*
ا________(💚)____________
721

شوگرکےمریض نےشدید تکلیف کےسبب روزہ توڑدیا اور آئندہ بھی نہ رکھاتو کیاگنہگار ہوگا

*💚شوگرکےمریض نےشدید تکلیف کےسبب روزہ توڑدیا اور آئندہ بھی نہ رکھاتو کیاگنہگار ہوگا؟💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ 
زید شوگر کا مریض ہے 
ڈاکٹر نے روزہ رکھنے منع کیا تھا یہ کہ کر کے شوگر کے مریض کو کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے 
پر زید روزہ رکھ رہا تھا 
ایک روز اسے پسینہ الجھن گھبراہٹ بدن میں طاقت نہ لگنا 
جیسی تکلیف ہوئی تو روزہ توڑ دیا اس کے بعد سے روزہ نہیں رکھتا کیا وہ گنہگار ہوگا ؟
مدلل جواب عنایت فرمائیں
سائل:قمرخان عالم بھیونڈی؛
ا________(🕹️)_________
*الجواب بعون الملک الوہاب؛*
اگرزیدکی مذکورہ حالت ناقابل برداشت تھی جس کےسبب روزہ توڑدیا تو وہ گنہگار نہیں اسی طرح آئندہ روزہ رکھنےکےسبب غالب گمان تھا ظاھری نشانی یاذاتی تجربہ سےیادیندار مسلمان ماہرڈاکٹرکےبتانےسے کہ روزہ رکھنےکی صورت میں مرض بڑھ جائےگا یا دیرسےاچھا ھوگا یاکسی عضوکاتلف ھوگا پھر روزہ نہ رکھا توبھی گنہگارنہیں اور اگر محض وہم تھا یا کم ہمتی کےسبب روزہ نہ رکھا توسخت فاسق وگنہگار ھےاور بعدقدرت وصحت  ان روزوں کی قضالازم ھے

*(📙فتاوی رضویہ شریف میں ھے:)*
جو ایسا مریض ہے کہ روزہ نہیں رکھ سکتا روزہ سے اسے ضرر ہوگا، مرض بڑھے گا یا دن کھینچیں گے، اور یہ بات تجربہ سے ثابت ہو یا مسلم طبیب حاذق کے بیان سے جو فاسق نہ ہوتو جتنے دنوں یہ حالت رہے اگر چہ پورا مہینہ وہ روزہ ناغہ کرسکتا ہے اور بعد صحت اس کی قضا رکھے، جتنے روزے چھوٹے ہوں ایک سے تیس تک۔

اسی میں ھے:اور اگر ویسا مریض نہیں اور کم ہمتی کے سبب روزے قضا کرتا ہے تو سخت فاسق ہے۰اھ
*(📗کتاب الصوم،ج10ص520۔521)*

*(📕حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی میں ھے:)*
*(📘لماکان افساد الصوم بغیرعذر یوجب اثما وبعذر لایوجبہ۰اھ)*
*(📙فصل فی العوارض،ص683)*
*(📗بحرالرائق شرح کنزالدقائق میں ھے:)*
*قوله:(لمن خاف زيادة المرض الفطر)؛ لقوله تعالى: {فمن كان منكم مريضاً أو على سفر فعدة من أيام أخر} [البقرة: 184] فإنه أباح الفطر لكل مريض لكن القطع بأن شرعية الفطر فيه إنما هو لدفع الحرج وتحقق الحرج منوط بزيادة المرض أو إبطاء البرء أو إفساد عضو، ثم معرفة ذلك باجتهاد المريض والاجتهاد غير مجرد الوهم، بل هو غلبة الظن عن أمارة أو تجربة أو بإخبار طبيب مسلم غير ظاهر الفسق، وقيل: عدالته شرط")*
*(📙فصل فی العوارض،ج2ص492)*
*واللہ تعالی اعلم بالصواب؛* ا________(🖊)___________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی عطامحمد مشاھدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم حشمت الرضا پیلی بھیت شریف یوپی الھند؛*
*مورخہ؛13/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎8787253829)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتـــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)__________
740

احتلام ہوا اور روزہ ٹوٹ گیا سمجھ کر کھا لیا تو شریعت کا کیا حکم ‏ہے

🌼احتلام ہوا اور روزہ ٹوٹ گیا سمجھ کر کھا لیا تو شریعت کا کیا حکم ہے🌼
===================

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

🖊 علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال ہیکہ 
ایک شخص کو احتلام ہوا اور اُس نے یہ سمجھ کر کے کہ میرا روزہ فاسد ہو گیا اُس نے کچھ کھا لیا، اب شریعت کا کیا حکم ہے۔

🤲 ساٸل۔۔محمد زبیر نوری۔اندور
⭐⭐⭐💫⭐⭐⭐

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🌿🌿🌿🍁🌿🌿🌿


📚الجواب بعون الملک الوھاب

✍ حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمة تحریر فرماتے ہیں کہ 
 بھول کر کھایا یا پیا یا جماع کیا تھا یا نظر کرنے سے انزال ہوا تھا یا احتلام ہوا یا قے ہوئی اور ان سب صورتوں  میں  یہ گمان کیا کہ روزہ جاتا رہا اب قصداً کھا لیا تو صرف قضا فرض ہے۔ 
💧💧💧💧💧💧💧💧

📚بحوالہ ۔درمختار
💐💐💐💐💐💐💐💐


📚بہار شریعت حصہ 5 ان صورتوں کا بیان جن میں صرف قضا لازم ہے 
☘️☘️☘️🌳☘️☘️☘️

✍کتبہ۔محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب
📲9773617995📱
<><><><><><><><><><><>

🌻المشتھر۔اصلاح معاشرہ گروپ
🌹🌹🌹🌻🌹🌹🌹
📚فلاح دارین گروپ۔۔صرف علماۓ اہلسنت کیلۓ جواٸن ہونے کیلۓ رابطہ کریں👇
📲9773617995📱

🔸دکھاوے کے لیے روزہ رکھنا کیسا؟

*🔸دکھاوے کے لیے روزہ رکھنا کیسا؟🔸*

https://nomani2.blogspot.com
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں آقا کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اس شخص کے بارے میں کیا فرمایا ہے جس نے دکھاوے کے لیے روزہ رکھا
*فخرازھرچینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد سلیم رضا راجستھان🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
بہت ساری باتیں اس تعلق سے لکھی جا سکتی ہے لیکن مختصر ہی ملاحظہ فرمائیں: اعمال کا دارومدار نیت پر ہے جو شخص دکھاوے کے لئے روزہ رکھے دراصل اللہ عزوجل کے لئے اسکا روزہ ہوا ہی نہیں، اس نے دنیا کے لئے یعنی لوگوں کو دکھانے کے لیے روزہ رکھا، 

📑صحیح بخاری شریف میں ہے : 
*عن أمير المؤمنين أبي حفص عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول: "إنما الأعمال بالنيات، وإنما لكل امرئ ما نوى، فمن كانت هجرته إلى الله ورسوله فهجرته إلى الله ورسوله، ومن كانت هجرته لدنيا يصيبها أو امرأة ينكحها فهجرته إلى ما هاجر إليه"*
*(📕المجلد الاول، کتاب بدء الوحی، الباب کیف کان بدء الوحی۔۔۔ الخ، رقم الحدیث ۱ ، ص ۵ ، للطباعة المکتبۃ المدینۃ)* 

📌جو کوئی عبادات لوگوں کے دکھلاوے سنانے کے لیے کرے گا تو اللہ تعالٰی دنیا میں یا آخرت میں اس کے عمل لوگوں میں مشہور کردے گا مگر عزت کے ساتھ نہیں بلکہ ذلت کے ساتھ کہ لوگ اس کی عمل سن کر اس پر پھٹکار ہی کریں گے

*وَعَنْ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّﷺ "مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ" مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ*
*(📘صحیح مسلم شریف)*

🔖حضرت جندب رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو سنانا چاہے گا ﷲ اسے سنا دے گا اور جو دکھانا چاہے گا اللہ اسے دکھا دے گا
*(📚مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح ، ج ۷ ، ص ۱۰۳ مطبوعہ المکتبۃ المدینۃ)*

*🔸واللّٰه تعالیٰ اعلم 🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۸ رمضان المبارک ۴۴۱؁ھ مطابق ۱۲ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وجواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

Monday, May 11, 2020

حالت روزہ میں تیل لگانا کیسا؟؟

*🔸حالت روزہ میں تیل لگانا کیسا؟؟ 🔸*


السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماء کرام اس بارے میں کہ حالت روزہ میں بال و داڑھی میں تیل لگانا کیسا ہے۔؟
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل محمد تنویر احمد قادری اسمٰعیلی۔بنارس🔹*
اــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* حالت روزہ میں تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا 

📃جیسا کہ حضور فقیہ اعظم ہند سرکار صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رضوی علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں 
بھری سنگی لگوائ یا تیل یا سرمہ لگایا تو روزہ نہ گیا اگر چہ تیل یا سرمہ کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو بلکہ تھوک. میں سرمہ کا رنگ بھی دکھائ دیتا ہو جب بھی نہیں ٹوٹا 

*(📕ماخوذ بہارشریعت جلد اول حصہ پنجم روزہ کا بیان صفحہ 982 مکتبہ دعوت اسلامی)*
*(📚ایسا ہی فتاویٰ بریلی شریف  روزہ کا بیان صفحہ 359 پرہے)*


*🌹واللہ اعلم باالصواب 🌹*
اــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد ریحان رضا رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا*
*🗓 ۴ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+916287118487
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

حالت روزہ میں خون ٹیسٹ کروانے سے روزے کا کیاحکم🔸*

*🔸حالت روزہ میں خون ٹیسٹ کروانے سے روزے کا کیاحکم🔸*

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں حالت روزہ میں خون ٹیسٹ سےکرانے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
*فـخـر ازھـر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد ذوالنورین برہان پور🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ*

*الجواب بعونہ تعالیٰ*
ضرورت شرعی کے وقت خون ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے کیونکہ کہ اصل قاعدہ یہ ہے کھانے، پینے اور جماع کے علاوہ روزہ کو توڑنے والی صرف وہ دوا یا غذا ہےجو مسامات اور رگوں کے علاوہ کسی اور منفذ سے پیٹ یا دماغ میں پہنچے۔ اور اس پر بھی قیاس کرتے ہوئے کہ جس طرح فصد کھلوانے، پچھنے لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔

📑صحيح البخاري میں ہے : *وقال ابن عباس، وعكرمة: الصوم مما دخل وليس مما خرج۔*
ترجمہ:اور ابن عباس اور عکرمہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ روزہ ٹوٹتا ہے ان چیزوں سے جو اندر جاتی ہیں ان سے نہیں جو باہر آتی ہیں۔
*(📕ج 1كِتَاب الصَّوْمِ ،بَابُ الْحِجَامَةِ وَالْقَيْءِ لِلصَّائِم صفحہ 332 المکتبۃ العصریۃ، بیروت )*

📜ترمذی شریف میں ہے :  
*" عن ابي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ثلاث لا يفطرن : الصائم،الحجامة، والقيء، والاحتلام ".*
ترجمہ: ابوسعید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزیں  روزہ نہیں  توڑتیں ، پچھنا اور قے اوراحتلام"
*(📔 ج2 ابواب الصوم، باب ماجاء في  الصائم یذرعہ القیئ، صفحہ 172 بیروت )*

📃فتاویٰ ہندیہ میں ہے : 
*" ولا بأس بالحجامة أن أمن علي نفسه الضعف أما إذا خاف فانه يكره وينبغي له أن يؤخر الي وقت الغروب۔*
*(📘ج 1 کتاب الصوم، الباب الثالث فیما یکرہ للصائم وما لا یکرہ صفحہ 200/199 بیروت)*

📄فتاویٰ رضویہ میں ہے : فصد سے روزہ نہ جائے گا، ہاں ضعف کے خیال سے بچے تو مناسب ،
*(📚جلد 10 صفحہ 487 جدید رضا اکیڈمی)*
 
🔎لہٰذا مذکورہ بالا حوالہ سے واضح ہوا کہ خون ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔ لیکن حالت روزہ میں بچیں تو بہتر ہے

*🔹واللہ تعالیٰ اعلم🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم شمس العلماء دار الافتاء والقضاء، جامعہ اسلامیہ میرا روڈ ممبئی مقام ساکن نل باری سوناپوری اتردیناجپور بنگال*
*🗓 ۵ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ*
*رابطہ* https://wa.me/+918793969359
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بھار*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

روزہ کی حالت میں بلغم نگلنا کیسا ہے🔸*

*🔸روزہ کی حالت میں بلغم نگلنا کیسا ہے🔸*


السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ یہ ہیں کہ روزہ میں جو بلغم آتا اس کو نکلا جا سکتا ہے یا نہیں 

حوالے کے ساتھ جواب عطا فرماکر شکریہ کا موقع دیں جزاک اللہ خیر
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل سید محسین رفاقتی چشتی بھساول مہاراشٹرا🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* تھوک اور بلغم جب تک منہ میں ہے ان کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ہاں منہ سے باہَر مثلاً ہتھیلی پر تھوک کر پھر منہ میں دوبارہ ڈالا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتا۔
*(📚 بہار شریعت جلد 1 حصہ 5 روزہ کابیان)*


*🔸واللہ تعالٰی اعلم بالصواب🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبه"فخرِ جامعہ امام احمد رضا رتناگیری حضرت علامہ مفتی الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کرناٹک الہند*
*🗓 ۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۳۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز جمعرات* https://wa.me/+918105093839
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

Sunday, May 10, 2020

*🔸حالت روزہ میں دانتوں سے خون نکلا تو روزہ کا کیا حکم؟🔸*



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بحالت روزہ میں مسواک یا اور خون نکل آیا خون حلق سے نیچے اتر گیا تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
 *فـخـرازھـرچینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد سجاد رضا🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب اللّٰھم ہدایت الحق بالصواب*
دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خون تھوک سے زیادہ تھا یا کم تھا مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ ٹوٹ گیا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹا 
یہی حکم پائریا کی بیماری میں مسوڑوں سے نکلنے والے خون اور پیپ کا ہے 
*(📕درمختار ج2 ص367 کتاب الصوم )*
*(📚روزہ کے ضروری مسائل ص 46)*

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت قاری محمد انور رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی و النورانی پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الھند*
*🗓 ۱۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۱۰ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز اتوار* https://wa.me/+918355972177
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

اگر ‏کسی ‏نے ‏یہ ‏سمجھتے ‏ہوۓ ‏گل ‏منجن ‏کیا ‏کہ ‏روزہ ‏نہیں ‏ٹوٹتا ‏تو ‏کیاحکم ‏ہے

*🔸اگر کسی نے یہ سمجھتے ہوئے گل منجن کیا کہ روزہ نہیں ٹوٹتاتو کیاحکم؟🔸*

https://akbarashrafi.blogspot.com/2020/05/blog-post_1.html?m=1
السلام علیکم ورحمةاللہ 
ایک شخص نے یہ سوچتے ہوے منجن کر لیا کہ اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا تو کیا اس کا روزہ باقی رہا
*فخرازھرچینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد کامران🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
امام اہلسنت علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ "روزے میں منجن جو بادام، کوئلہ، سپاری و گل وغیرہ کا بنتا ہے اُس کا استعمال کرنا کیسا ہے"
جواباً ارشاد فرماتے ہیں: منجن ناجائز وحرام نہیں بلکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جز و حلق میں نہ جائے گا، مگر بے ضرورتِ صحیحہ کراہت ضرور ہے۔

📑 درمختار میں ہے:
*"کرہ لہ ذوق شئی"*
 روزہ دارکو شَے کا چکھنا مکروہ ہے۔
*(📕 الدرالمختار باب مایفسد الصوم مجتبائی دہلی ۱ /۱۵۲)*
*(📚العطایا النبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ، جلد دہم ص ۵۵۸ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)* 

📄مفتی عبدالمنان اعظمی علیہ الرحمہ گل کو مفسد صوم قرار دیتے ہیں , گل بھی تو منجن ہی ہے
*(📚فتاویٰ بحر العلوم جلد دوم)*

🔎البتہ گل ،منجن سے اسکا روز فاسد ہوگیا اسکی قضا کریں اگرچہ یہ سوچ کر کیا کہ "روزہ نہیں ٹوٹیگا"
-ہاں اگر بھول کر کیا یعنی روزہ ہونا یاد نہیں تھا تو روزہ فاسد نہیں ہوا

*🔸واللّٰه تعالیٰ اعلم 🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*ابو حنیفہ محمد اکبر انصاری مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۶ رمضان المبارک ۴۴۱؁ھ مطابق ۱۰ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز اتوار*
*رابطہ* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وجواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

آنکھ ‏میں ‏دوا ‏ڈالنے ‏سے ‏روزہ ‏کا ‏کیا ‏حکم ‏ہے

*🔸آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ کا کیاحکم؟🔸*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء و مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ آنکھ میں دوا ڈالنا مفسد صوم ہے یا نہیں؟
مدلل جواب عنایت فرمائیں
*فخرازھرچینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد سہیل اختر رضا قادری ثمری میواتی🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب بعون الملک الوہاب*
صورت مسئولہ میں روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے میں حرج نہیں ، کیوں کہ اس کے بارے میں ضابطہ کلیہ یہ ہے کہ جماع اور اسکے ملحقات کے علاوہ روزہ توڑنے والی صرف وہ دوا اور غذا ہے جو مسامات اور رگوں کے علاوہ کسی منفذ سے صرف دماغ یا پیٹ میں پہنچے۔ 

📑در مختار میں ہے 
*"الضابطۃ وصول ما فیہ صلاح بدنہ لجوف و فی رد المحتار الذی ذکرہ المحققون ان معنی المفطر وصول ما فیہ صلاح البدن الی الجوف اعم من کونہ غذاء او دواء "*
*( 📕در مختار جلد دوم ص ۴۰۱ )*
اور ظاہر ہے کہ وہ دوا جو آنکھ میں ڈالی جائے گی اس کا اثر مسام ہی کے ذریعہ ہوگا, اس لیے کہ آنکھ سے پیٹ یا دماغ تک کوئی دوسرا منفذ نہیں اور یہ مفسد صوم نہیں ,

📄تبین الحقائق میں ہے 
*و الداخل من المسام لا ینافیہ علی ما ذکرنا و لانہ ما یجدہ فی حلقہ اثر الکحل لا عینہ فلا یضرہ کمن ذاق الدواء و وجد طعمہ فی حلقہ و لا یمکن الامتناع عنہ فصار کالغبار و الدخان و فی فتاوی الھندیہ فی الجز الاول و ما یدخل من مسام البدن من الدھن لا یفطر ھکذا فی شرح المجمع '*
*( 📔تبین الحقائق جلد اول ص ۳۲۳ )*
اب اس سے روز روشن کی طرح واضح ہوگیا کہ روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے حرج نہیں ،

📃فتاویٰ عالمگیری میں ہے 
*ولو اقطر شیاء من الدواء فی عینہ لا یفطر صومہ عندنا و ان وجد طعمہ فی حلقہ و اذا بزق فرأی اثر الکحل و لونہ فی بزاقہ، عامۃ المشائخ علی انہ لا یفسد صومہ کذا فی الذخیرۃ و ھو الاصح ھکذا فی التبین '*
*( 📘فتاویٰ عالمگیری جلد اول ص ۲۰۳ )*

📜درمختار میں ہے 
*"لو ادھن او اکتحل او احتجم و ان وجد طعمہ فی حلقہ"*

📄 اور اسی کے تحت فتاویٰ شامی ہے کہ 
*ای طعم الکحل او الدھن کذا فی السراج و کذا لو بزق فوجد لونہ فی الاصح بحر قال فی النہر لان الموجود فی حلقہ اثر داخل من المسام الذی ھو خلل البدن، المفطر انما ھو الداخل من المنافذ*
*( 📚بحوالہ فتاویٰ بریلی شریف ص ۳۸۱ تا ۳۷۲ )**

🔎لھذا اوپر کی تمام عبارات سے معلوم ہوا کہ روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔

*🔸واللہ اعلم بالصواب🔸* 
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*غلام شمس ملت سلطان رضا شمسی بلہاوی خادم التدریس مدرسہ حنفیة البرکات پرکوٹ ضلع تنہو نیپال*
*🗓 ۱۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۱۰ مئی ٠٢٠٢؁ء مطابق بروز اتوار*
*رابطه* https://wa.me/+9779819877811
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

غیر ‏روزہ ‏دار ‏کو ‏مسجد ‏میں ‏افطاری ‏کھانا ‏کیسا ‏ہے

*غیر روزہ دار کو مسجد ميں افطارى کھانا کیسا ہے؟ــ*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماۓ ذوی الاحترام اس مسئلہ میں کہ مسجد میں افطاری غیرروزہ دارکوکھاناکیسا ہے جب کہ وہ سب کہانے پینے کی چیزیں مسجد میں روزداروں کے لۓ بھیجی جاتی ہے 

رہنمائ فرماۓ


وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

الـجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعـــــــــــون الـمــلــك الــــــوهـــــاب؛

جو افطاری روزہ داروں کے لیئے بھیجی جاتی ہے وہ غیر روزہ دار نہیں کھا سکتا -
سرکار اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :

افطاری میں غیر روزہ دار اگر روزہ دار بن کر شریک ہوتے ہیں متولیوں پر الزام نہیں۔ بہتیرے غنی فقیر بن کر بھیک مانگتے اور زکوٰۃ لیتے ہیں دینے والے کی زکوٰہ ادا ہوجائے گی کہ ظاہر پر حکم ہے اورلینے والے کو حرام قطعی ہے یونہی یہاں ان غیر روزہ داروں کو اس کاکھانا حرام ہے۔

وقف کا مال مثل مال یتیم ہے جسے ناحق کھانے پر فرمایا:

(اِنَّمَا یَاۡکُلُوۡنَ فِیۡ بُطُوۡنِہِمۡ نَارًا ؕ وَ سَیَصۡلَوۡنَ  سَعِیۡرًا)

اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں اور عنقریب جہنم میں جائیں گے ۔
 
(القرآن الکریم‚ پارہ 4‚ آیت 10)

ہاں متولی دانستہ غیر روزہ دارکو شریک کریں تو وہ بھی عاصی ومجرم وخائن ومستحق عزل ہیں۔ رہا اکثر یاکل مرفہ الحال ہونا اس میں کوئی حرج نہیں۔ افطاری مطلق روزہ دار کے لئے ہے اگرچہ غنی ہو جیسے سقایہ مسجد کاپانی ہر نمازی کے غسل ووضو کو ہے اگرچہ بادشاہ ہو۔

(فتاوٰی رضویہ، 16/487)

البتہ اگر کسی مسجد یا علاقے کا عرف یہی ہو کہ روزہ دار اور غیر روزہ دار دونوں کو افطاری کھلاتے ہیں تو وہاں غیر روزہ دار کو بھی اجازت ہوگی -

اور جہاں تک بچوں کے کھانے کا سوال ہے تو عمومی عرف یہں ہے کہ افطاری بھیجنے والوں کی طرف سے اس پرکوئ اعتراض نہیں کیا جاتا لہٰذا بچوں کا کھانا جائز ہے -

(چندے کے بارے میں سوال جواب‚ صفحہ نمبر 25)
(فیضان فرض علوم‚ 2/308)

نـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــوٹ:
لیکن غیر روزہ دار کو اس سے بچنا چاہیے -

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

Saturday, May 9, 2020

حالت ‏روزہ ‏میں ‏دانتوں ‏سے ‏خون ‏نکلا ‏تو ‏روزہ ‏کا ‏کیا ‏حکم ‏ہے

*🔸حالت روزہ میں دانتوں سے خون نکلا تو روزہ کا کیا حکم؟🔸*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بحالت روزہ میں مسواک یا اور خون نکل آیا خون حلق سے نیچے اتر گیا تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
 *فـخـرازھـرچینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد سجاد رضا🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب اللّٰھم ہدایت الحق بالصواب*
دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خون تھوک سے زیادہ تھا یا کم تھا مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ ٹوٹ گیا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹا 
یہی حکم پائریا کی بیماری میں مسوڑوں سے نکلنے والے خون اور پیپ کا ہے 
*(📕درمختار ج2 ص367 کتاب الصوم )*
*(📚روزہ کے ضروری مسائل ص 46)*

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت قاری محمد انور رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی و النورانی پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الھند*
*🗓 ۱۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۱۰ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز اتوار* https://wa.me/+918355972177
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

روزے ‏کی ‏حالت ‏میں ‏مشت ‏زنی ‏کی ‏اگر ‏انزال ‏ہوگیا ‏تو ‏روزہ ‏فاسد ‏ہوگا ‏یا ‏نہیں

*🍃 روزہ کی حالت میں  مشت زنی کی اگر انزال ہوگیا، تو روزہ فاسد ہو گیا 🍃*

☆🕋☆▬▬▬ஜ۩🏵۩ஜ▬▬▬☆🕋☆

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
 
*کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں،،*
*روزہ کی حالت میں گندی تصاویر یا ویڈیوز دیکھیں اور اس حالت میں مشت زنی کی*
*۲۔ یہ کہ مشت زنی تو نہیں کی لیکن پھر بھی کسی اور صورت سے احتلام کر لیا کیا حکم شرع ہوگا۔۔*

*🍃سائل:-*
 *📩 محــمد فــــیروز عـــالم رضــوی امـــروہــا یــوپــی الہــــند* 

*ٹیـــــلی گـــرام پــر تـــاج الــشريعـــه قــــادرى چینـــل مـــیں شــــامـــل هـــونــے کیــلئـے اس لــــنك پــر كلــــك کــــریــں ⇩⇩⇩* 

*https://t.me/joinchat/QLP0lhmoHcJXXdu8Lvqb-g*
*https://t.me/Tajusshariya29871*

☆🕋☆▬▬▬ஜ۩🏵۩ஜ▬▬▬☆🕋☆

*وعـــلَیـــکمُ السَّــــلام ورحمـــة اللّٰــــهِ وَبـَرَكاتــــه*
  *📝الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ  بعوان الملک الوھاب👇🏻* 

*🚫 گندی فلمیں دیکھنا حرام اشد حرام  بد انجام اور روزہ کی حالت میں زیادہ بد کام  روزہ کی حالت میں  مشت زنی کی اگر انزال ہوگیا تو روزہ فاسد ہو گیا،*
 *اس صورت میں روزہ کی قضاء ضروری ہے، کفارہ نہیں،،،*

*📝 چنانچہ علامہ علاٶ الدین حصکفی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ۔👇*
 *وکذالاستمنا ٕ و ان کرہ تحریما لحدیث ناکح الید ملعون*

*📓 الدر المختار کتاب الصوم الباب الاول باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ المجلد الثالث الصفحة 331 مطبوعہ دار الکتب د )*

*✒📑 فقیہ امت علامہ سید ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں،،،👇* 
 *قولہ و کذا الاستمنا ٕ بالکف ای فی کونہ لا یفسد لیکن ھذا اذا لم ینزل اما اذا انزل فعلیہ قضا ٕ* 

*📕 (الرد المحتار کتاب الصوم مطلب فی حکم الاستمنا ٕ بالکف المجلد الثالث الصفحة 331 مطبوعہ دار الکتب د )*

*✏📃 شیخ الاسلام ابوبکر بن علی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں،،،*
*وان استمنی بکفہ افطر* 

*📘 (الجوھرة النیرة کتاب الصوم المجلد الاول الصفحة 167 مطبوعہ دار الکتب د )*
 
*🚨 الحاصل مشت زنی کرنے والا ملعون ہے اگر ہاتھ سے منی نکال انزال ہو گیا تو روزہ ٹوٹ گیا اس کی قضا لازم صدق دل سے توبہ استغفار کرے* 

*🚫 (2) یہ عمل مطلقاً ناجائز ہے، اور روزے کا اجر وثواب ختم کرنے کا سبب  ہے، اس لیے اگر کسی شخص سے واقعۃً مذکورہ فعل سرزد ہوا ہے تو اسے سچی توبہ و استغفار کرے رہا  روزے کے فساد وعدمِ فساد کا سوال تو  اگر انزال ہونے کا  اپنے عمل کا دخل نہیں تھا صرف دیکھنے سے ہی انزال ہوگیا تو روزہ برقرار رہا فاسد نہیں ہوا۔*

*📖 در مختار میں ہے👇* 

*او قبل ولم ینزل او احتلم او انزل بنظر ولو الی فرجھا مرارا*

*📘 (کتاب الصوم الباب الاول ما یفسد الصوم وما لا یفسد المجلد الاول الصفحة 327 مطبوعہ دار الکتب د)*

*📖 الجوھرة النیرة ۔۔میں ۔۔۔ہے👇* 

*و ان  نظر إلى فرج امرأة فانزل لم یفطر*

*📙 (کتاب الصوم المجلد الاول الصفحة 167 مطبوعہ دار الکتب)*
*🚨 الحاصل اگر انزال صرف دیکھنے سے ہوا ہے اور اسمیں عمل کا بالکل دخل نہ ہو تو روزہ فاسد نہ ہوا اگر اس کے بر عکس ہے تو فاسد ہوگیا* 
 
*وَاللّٰـــهُ تَعـَــالـٰى اَعـــلَمُ بـــالصــــواب*
  
☆🕋☆▬▬▬ஜ۩🏵۩ஜ▬▬▬☆🕋☆
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
*حضــــــرت مــولانــا محــــــمد ذيشـــان رضـــا القــادرى الــرضــوى صـــاحــب قبلــہ مــدظــلہ الـعــالـــی والــنــــورانــــی*
*شـــاه پــوری ضــلع مــرادآبــاد یـــــوپــــی [انــــڈیـــــا]*

*🗓 مؤرخہ 14/ رمضـــــان المبــــــارك ١٤٤١؁ھ*
*🗓 08/ مئـــی ٠٢٠٢؁ء  بــــروز جمعــــه*
*📡 +919756629871*
*رابطہ؛📞............⇧¸⇧*

*✅ الجوابــــــــ صحیــــح* *والمجیبــــــــ نجیــــــــح* 
*حضرت علامہ ومولانا محمد نعیــم خـان القـادری صـاحـب قبلـہ مـدظلہ العـالـی والنـورانـی خطیـب و امـام کـولھـا پـور مہاراشٹـر*

*✅ الجوابــــــــ صحیــــح* *والمجیبــــــــ نجیــــــــح* 
*حضرت عــلامــہ ومــولانــا مفتــی  محمـــد اصـغــــر علی القـادری رضــوی  صـاحـب قبلـہ مـدظلہ العـالـی والنـورانــــی*

☆🕋☆▬▬▬ஜ۩🏵۩ஜ▬▬▬☆🕋☆
           ┌━──✥─۞─❖─✰─❖─۞─✥─━┐
     *📚 تـــاج الــشريعـــه فــــقهى گــــروپ📚*
 ▒ ─━✧ ❖ ▣┄━ ☆ ━┄▣ ❖ ✧━─ ▒

*گــــروپ هــــذا مـــیں شــــامــــل ھـــونــے کیــــلئـے رابــــطه نمــــبر📞............⇩⇩*
*📡 +919756629871*
*📡 +919149057348*
☆🕋☆▬▬▬ஜ۩🏵۩ஜ▬▬▬☆🕋☆
*🖥 الـمــــــــرتـــــــب ؛*
*عبـــــداللطیفــــــ قــــادری بَڑا رَھُــــــوَّا بــــائسی پـــورنــیہ بہـــــــار انــــڈیــا* 
*رابــطــہ نمـــبـر📞⇩⇩⇩ 8294938262*  
📼💳📼💳📼💳📼💳📼💳📼

Tuesday, May 5, 2020

روزہ صحت کا ضامن ہے

fasting-guarantee-health 70
روزہ صحت کا ضامن ہے
  admin مئ 2, 2020 0 تبصرے
🌹روزہ صحت کا ضامن ہے🌹
ازقلم: مفتی محمد عبدالمبین نعمانی قادری
محسن انسانیت تاجدار رسالت علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فرمان عالی شان ہے ؛’’صُوموا تَصِحُّوا‘‘۔(ترغیب وترہیب منذری۲/۸۳)
ترجمہ: روزہ رکھو صحت یاب رہوگے۔
اس سے صاف واضح ہے کہ روزہ صحت کاباعث ہے۔اطبا اور حکما بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ روزہ صحت جسمانی کا ضامن ہے۔روزے کاحکم دے کر رب کائنات عزوجل نے اپنے بندوں پر بڑا کرم فرمایا ہے۔سال بھر بندے خوب ڈٹ کر کھاتے پیتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کو دعوت دے لیتے ہیں۔سال میں ایک ماہ کا روزہ ان بیماریوں کا بہترین علاج ہو جاتا ہے۔ معدے کی خوب اچھی طرح صفائی ہو جاتی ہے۔بہت سے مضر اور زہریلے مادے بدن سے خارج ہو جاتے ہیں۔
آج کل ڈپریشن اور ٹینشن کا مرض بھی عام ہے۔ روزے میں ان امراض کا بھی علاج ہے۔روزہ آدمی کو پرسکون بناتاہے۔صبح سویرے اٹھنے کا عادی بناتا ہے۔غروب آفتاب کے وقت روزے داردنیا و مافیہا کو بھول کو اپنے رب عزوجل کی طرف متوجہ ہو کر افطار کی تیاری میں لگ جاتا ہے۔اور صحیح وقت ِافطار پر اس کی توجہ پورے طورپرمرکوز ہوجاتی ہے اور اس وقت جو خوشی حاصل ہوتی ہے، وہ دل کی بیماریوں کا علاج ہے۔حدیث میں بھی آیا ہے کہ روزے داربندے کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں ایک افطار کے وقت ،دوسری لقاے رحمٰن کے وقت اور خوش رہنے والا آدمی کبھی دل کی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوتا۔
ہمدرد دواخانے کے بانی حکیم عبدالحمید دہلوی کے برادرِ خرد جناب حکیم محمد سعید صاحب جو پاکستان کے ہمدرد فاؤنڈیشن کے بانی ہیں۔وہ روزے کے طبی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے رقم طراز ہیں ؛
’’وہی قادر مطلق جس کے حکم کی آپ تعمیل کرتے ہیںاور روزہ رکھتے ہیں، آپ کو کھانے پینے کی پوری آزادی دیتا ہے مگر ایک حد کے ساتھ کہ اسراف نہ کرو اس کا مفہوم یہ ہے کہ ہم اتنا نہ کھائیں کہ وہ ایک طرف اسراف کی تعریف میں آجائے اور دوسری طرف ہمارے جسم اور ہماری روح کے لیے سبب علالت بن جائے۔ہم جب بھی ضرورت سے زیادہ کھائیں گے ہمارا جسم اور اس کا نظام اسے قبول نہیں کرے گا اور وہ ضائع ہوگا۔
رمضان میںقدرت کی نعمتوں سے بے حساب متمتع(یعنی نفع اندوز)ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہو سکتا ہے ہم صرف اپنے اقتصادی نظام کو متاثر کر لیں۔بلکہ اپنے لیے اکل وشرب کا زائداز ضرورت و حیثیت سامان مہیا کر کے اپنے لیے نئے مسائل پیدا کر لیں۔وہ لوگ جو بے حساب نعمتوں سے بے حساب متمتع ہونے کے اہل ہیں ان کو اپنے پڑوس اپنے معاشرے کو ضرورد یکھنا چاہیے کہ کوئی فاقہ تو نہیں کر رہا ہے۔
میری راے میں رمضان شریف میں افطار و سحر کے جو اہتمام و انتظامات لوگ کرتے ہیں وہ اس ماہ مبارک کی روح اور اسپرٹ کے خلاف ہے۔کھانے پینے میں تنوعات کثیرہ ( قسم قسم کی چیزیں ) نقصان دہ ہیں۔
افطار میں ہم عموماً جتنا کھالیتے ہیں اور رات کے کھانے سے جو شکم پری کر لیتے ہیں اور پھر صبح سحری میں جو لوازمات ہم کرتے ہیں وہ کھانے پرکھانے کی تعریف میں آتے ہیں اورقطعی طور پرہماری جسمانی ضرورت وحاجت سے زیادہ ہیں۔ہمیں اس کاحساب کرناچاہیے۔‘‘(ماہنامہ ضیاے حرم لاہور،ص۴۱،۴۲ مئی۱۹۸۶ء)
کتنی سچی اور سیدھی باتیں حکیم صاحب نے فرمائی ہیں، جو دلوں میں بھی اترتی جاتی ہیں اور عمل کی بھی دعوت دیتی ہیں۔واقعی قسم قسم کے کھانوں اور طرح طرح کی افطاریوں نے ہمیں اپنا گرویدہ بنا لیا ہے یا ہم خود ان کے دلدادہ ہوگئے ہیں۔ہم نے سوچ لیا ہے کہ دن بھر تو بھوکے رہتے ہی ہیں ،اب رات میں جتنا ہوسکے کھا لیں،جو جو ہو سکے استعمال کر لیں ہمیں صرف کھانے کی فکر ہوتی ہے،پیٹ خراب رہے یا ٹھیک ،اس کی طرف ذرا توجہ نہیںکرتے۔افسوس ہے ہم انسان اور اشرف المخلوقات ہوکر بھی جانوروں سے سبق نہیں لیتے کیوں کہ چوپاے اور دوسرے جانوروں کا حال یہ ہے کہ جب ان کا پیٹ بھر جاتا ہے توکھانے سے منہ موڑ لیتے ہیں اور ہم ہیں کہ کھانے پر کھانے میں کوئی تکلف نہیں کرتے۔یقیناً جولوگ ماہ رمضان میں بھی بیمار اورپیٹ کے طرح طرح کے عوارض کے شکار ہو جاتے ہیں اس میں ضرور ہماری بے اعتدالیوں کو دخل ہے۔حکیم محمد سعید صاحب رمضان شریف میں اپنی غذا اور احتیاط کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں اور ہمیں دعوت عمل دیتے ہیں۔
’’میں ذاتی طور پررمضان المبارک میں گزشتہ ۳۶ سال سے افطار کے وقت مروجہ افطاری یعنی دہی بڑے ،دال سموسے،پھلکیاں ،چٹنیاں ،قلمی بڑے ،آلو کچالو وغیرہ کچھ نہیں کھاتا ہوں۔ میرا معمول یہ ہے کہ میں کھجور سے روزہ افطار کرتاہوںاور اگر ممکن ہوتاہے تو لیموں یا کسی پھل کا ذرا رس پی لیتاہوںیا کوئی اچھا شربت پی لیتا ہوں۔نماز مغرب سے فارغ ہوکرناشتہ کر لیتا ہوں یعنی ایک گلاس دودھ،ذرا سی ڈبل روٹی بغیر مکھن کے ،گاہے انڈااور بس۔
سحری میں معمولی سادا کھاناکھاتا ہوں۔ گھی کی روٹی اور چاول رمضان المبارک میں، میں ترک کر دیتا ہوں۔ میں اس معمول پر۳۵،۳۶سال سے کاربند ہوں اور مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔
شاید میںغلطی نہیں کروں گا اگرسب کو ایسا ہی کرنے کا مشورہ دوں۔یقین کرنا چاہیے کہ ایسا کرنے سے صحت کو کو ئی نقصان نہیں پہنچے گا اس کے بر عکس اس میں جسم اور روح دونوں کا فائدہ ہے۔پھر دیکھیے کہ تراویح اور تہجد میںکیامزہ آتا ہے۔یہ نماز ہوئی کہ رکوع کرتے ہیں توحلق میں پانی اچھل کر آرہاہے۔اور سجود میں غذا جیسے باہر نکلنی چاہتی ہو۔
آج جدید سائنس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ روزہ کولیسٹرول کوضائع کرتا ہے۔یہ وہی خون کا کولیسٹرول ہے جو دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے۔ آج کی دنیا میں اس سائنسی انکشاف کے لحاظ سے روزہ ایک برکت ہے۔ جو بات آج سائنس کو معلوم ہوتی ہے اس کا ادراک ذات ختم الرسل فداہ ابی وامی وروحی کو تھااور ضرور تھا اس لیے حضور نے روزے کو جسم اور روح کے لیے باعث خیر وبرکت قرار دیا ہے اورمسلمانوں کو اعتدال اورمیانہ روی کی تلقین فرمائی ہے۔‘‘(ایضاً)
بعض ڈاکٹر لوگ شوگر کے مریضوں کو روزہ ترک کردینے کا مشورہ دیتے ہیںجوصحیح نہیں۔ ہالینڈ کے ایک ڈاکٹر ایلف گال کا کہنا ہے’’میںنے شوگر،دل اور معدے کے مریضوں کو مسلسل تیس دن روزے رکھوائے تو شوگر کنٹرول ہوگئی۔دل کی گھبراہٹ میں افاقہ ہو گیا اور معدے کے مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔(فیضان رمضان،ص ۱۰۷)
شوگر والوں کوکچھ زیادہ ہی اعتدا ل سے کھانے پینے پر عمل کرنا چاہیے۔چھنی تلی اور ثقیل غذاوں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے پھر بھی تھوڑی تکلیف ہو تو اس کو برداشت کرنیکی کوشش کرنی چاہیے۔آخر روزہ بھوکوں پیاسوں کی تکالیف کا احساس دلانے کے لیے ہی تو فرض کیا گیا ہے۔تاکہ غربا و مساکین اور مشکلات میںگھرے اللہ کے ان بندوں کی بھوک پیاس اور مشکل یاد آجائے جو مجبوراً بھوکے پیاسے رہتے ہیں۔
یہی بھوک پیاس کی تکلیف برداشت کرنا باعثِ صحت ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔گویاروزہ روحانی وجسمانی دونوں طرح کے فوائد وبرکات کا جامع ہے۔اور کھانے مین اعتدال کا درس تو قرآن نے دیا ہے۔ باری تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔
’’اور کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ بڑھو،بے شک حد سے بڑھے اسے پسند نہیں۔(سورہ اعراف :۷/۳۱)
مفسر قرآن حضرت صدرالافاضل مرادآبادی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ؛
’’اورا سراف یہ ہے کہ سیر (آسودہ) ہو چکنے کے بعد بھی کھاتے رہو۔‘‘(خزائن العرفان)
اس آیت پر ہمیں رمضان اور غیررمضان ہمیشہ عمل کرنا چاہیے اگر ایسا کریں توہم بیماریوں سے کوسوں دور ہو جائیں گے لیکن افسوس کہ ہم رمضان المبارک میں دن بھر تو خوب صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن افطار کے بعد ہم اعتدال و میانہ روی کی ساری حدوں کو پار کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھا نا پڑجا تا ہے اور روزوں کی برکت اور صحت کے بجاے بیماری مول لیتے ہیں۔مولیٰ تعالیٰ ہمیں کھانے پینے میں اعتدال و میانہ روی کی روش پرچلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

مفتی محمد عبدالمبین نعمانی قادری
چریاکوٹ ضلع مئو،یوپی
9838189592

Sunday, April 12, 2020

روزے میں فلمیں۔ڈرامے دیکھنا اور گانے ناجے سننا کیسا ہے?

روزے میں فلمیں، ڈرامے دیکھنا اور گانے باجے سننا کیسا؟
سوال:کیا روزے کی حالت میں فلمیں، ڈرامے دیکھنے یا گانے وغیرہ سننے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:روزے کی حالت میں فلمیں، ڈرامے دیکھنے یا گانے وغیرہ سننے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ روزے میں اس طرح کے افعال کرنا مکروہ و سخت گناہ ہیں اور ان کی وجہ سے روزے کی نورانیت بھی جاتی رہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہم پر رمضان المبارک کے روزے صرف بھوکا، پیاسا رہنے کیلئے فرض نہیں فرمائے بلکہ اس لئے فرض فرمائے ہیں تاکہ ہمیں تقویٰ و پرہیزگاری ملے۔ جیسا کہ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) ( ترجمۂ کنز الایمان:”اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔“ (پ 2، البقرۃ:183)(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)یہ کیسا روزہ دار ہے جو فلمیں، ڈرامے دیکھے، گانے باجے سنے اور گناہوں کی حالت میں اپنا وقت پاس کرتے ہوئے خود ہی اپنی آخرت برباد کرے؟ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ماہِ مبارک اپنی برکتیں لٹا رہا ہے فوراً سے پیشتر اپنے تمام گناہوں سے ہمیشہ کے لئے سچی توبہ کر کے ایسا تقویٰ حاصل کیجئے کہ پھر کبھی گناہ سرزد ہی نہ ہوں۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ رمضان میں گناہوں سے بچیں اور اس کے بعد مَعَاذَ اللہعَزَّوَجَلَّ دوبارہ گناہوں میں پڑ جائیں۔ گناہ تو کسی صورت کرنے ہی نہیں، گناہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی کا باعث اور جہنم میں جانے کا سبب ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہردم گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّ
📝 حوالہ۔ماہنامہ فیضان مدینہ 2017