*🔷عورت کا عورت کے ساتھ برہنہ سوناکیسا؟🔷*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
سوال
کیا ایک عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک رضاٸی میں ننگا بدن سوسکتی اگر نہیں تو مع حوالہ جواب عنایت فرماٸیں
عین کرم ہوگا
ساٸل
رجب القادری
دیوریا
ا__________(➗)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
عورت کا عورت کے ساتھ یونہی مرد کو مرد کے ساتھ برہنہ نیم عریاں ننگا سونا حرام و ناجاٸز ہے
جیساکہ حدیث شریف میں ہے
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہیکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
ولا یفضی الرجل الی الرجل فی ثوب واحد ولا تفضی المراة الی المراة فی ثوب واحد
یعنی نہ مرد دوسرے مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں برہنہ سوٸے اور نہ ایک عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک لحاف یا چادر میں برہنہ سوٸے
حوالہ
ھکذا فی
*(📙مسلم شریف)*؛
کتاب الحیض
باب تحریم النظر الی العوراة
جلد اول
صفحہ ١٥٤
وکذالک
*(📘فی بہارشریعت)*
صفحہ ٤٣٦ ٤٤١
دعوت اسلامی
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم؛*
ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مورخہ؛/10/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
730
No comments:
Post a Comment