Tuesday, May 12, 2020

روزہ توڑنے والی چیزیں کیا کیا ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

روزہ توڑنے والی چیزیں کیا کیا ہے

علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ روزہ توڑنے والی چیزیں تفصیل کے ساتھ بتاٸیں

ساٸل۔محمد اسیر الدین رضوی ممبٸ

📚 الجوب بعون الملک الوھاب

        کھانے پینے سے یا جماع کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جب کہ روزہ دار ہونا یاد ہو اور اگر روزہ دار ہونا یاد نہ رہا اور بھول کر کھا پی لیا یا جماع کر لیا تو روزہ نہیں ٹوٹا ۔

(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد۔۔۔الخ ، النوع الاول، ج۱، ص۲۰۲)

   

مسئلہ : ۔حقہ‘ بیڑی‘ سگریٹ‘ چرٹ‘ سگار پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔     (بہار شریعت، ج۱، ح۵، ص۱۱۷)

مسئلہ : ۔دانتوں میں کوئی چیز رکی ہوئی تھی چنے برابر یا اس سے زیادہ تھی اسے کھا لیا یا چنے سے کم ہی تھی مگر اس کو منہ سے نکال کر پھر کھا گیا تو روزہ ٹوٹ گیا۔    

  (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد۔۔۔الخ ، ج۱، ص۲۰۲)

مسئلہ : ۔نتھنوں میں دوا چڑھائی یا کان میں تیل ڈالا یا تیل چلا گیا تو روزہ ٹوٹ گیا    اور اگر پانی کان میں ڈالا یا چلا گیاتو روزہ نہیں ٹوٹا۔جدید تحقیق کے مطابق کان میں منفذنہ ہونے کی بناء پر روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

  (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد۔۔۔الخ ، ج۱، ص۲۰۴)

مسئلہ : ۔کلی کرنے میں بلا قصد پانی حلق سے نیچے چلا گیا یا ناک میں پانی چڑھا رہاتھا بلا قصد پانی دماغ میں چڑھ گیا تو روزہ ٹوٹ گیا۔

           (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد۔۔۔الخ ، ج۱، ص۲۰۲)

مسئلہ : ۔دوسرے کا تھوک نگل گیا یا اپنا ہی تھوک ہاتھ پر رکھ کر نگل گیا تو روزہ جاتا رہا۔

       (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد۔۔۔الخ ، ج۱، ص۲۰۳)

مسئلہ : ۔قصداً منہ بھر کر قے کی اور روزہ دار ہونا یاد ہے تو روزہ ٹوٹ گیا اور اگر منہ بھر سے کم کی تو روزہ نہیں ٹوٹا۔

          (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد۔۔۔الخ ، ج۱، ص۲۰۴)

مسئلہ : ۔بلا قصد اور بے اختیار قے ہوگئی تو روزہ نہیں ٹوٹا تھوڑی قے ہو یا زیادہ روزہ دار ہونا یاد ہو یا نہ ہو بہر حال روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

          (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد۔۔۔الخ ، ج۱، ص۲۰۴)

مسئلہ : ۔منہ میں رنگین دھاگہ یا کوئی رنگین چیز رکھی جس سے تھوک رنگین ہوگیا پھر اس رنگین تھوک کو نگل لیا تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔

       (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد۔۔۔الخ ، ج۱، ص۲۰۳

📚 حوالہ۔جنتی زیور

المشتھر ۔محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری
📲9773617995📱

No comments:

Post a Comment