فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
🖊مسئلہ یہ معلوم کرنا ھے کے فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو ایسا شخص کیا کرے
براۓ مہربانی جلد از جلد جواب دیں
🔹 ساٸل محمد زبیر ۔اندور
📚الجواب بعون الملک الوھاب
حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ
چار رکعتی فرض کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورت بھول گیا تو پچھلی رکعتوں میں پڑھنا واجب ہے اور ایک میں بھول گیا ہے، تو تیسری یا چوتھی میں پڑھے اور مغرب کی پہلی دونوں میں بھول گیا تو تیسری میں پڑھے اور ایک رکعت کی قراء ت سورت جاتی رہی اور ان سب صورتوں میں فاتحہ کے ساتھ پڑھے، جہری نماز ہو تو فاتحہ و سورت جہراً پڑھے، ورنہ آہستہ اور سب صورتوں میں سجدۂ سہو کرے اور قصداً چھوڑی تو اعادہ کرے۔
واللہ اعلم باالصواب
📚 بحوالہ۔۔درمختار، ردالمحتار)
📚بہار شریعت حصہ 3 مطبوعہ دعوت اسلامی 📚
✍ شرف قلم محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب
9773617995
🌻 المشتھر۔اصلاح معاشرہ گروپ۔ایڈمین ۔محمد تعلیم رضا نوری۔احمد نگر۔ پونہ
📲9011608786📱
No comments:
Post a Comment