Saturday, July 25, 2020

مرغی کا گلہا کھانا کیسا ہے

*❣مرغی کا گلہا کھانا کیسا ہے❣*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مرغی کا گِلہا کھانا کیسا ہے براے کرم قرآن وحدیث کی روشنی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 
*🌹المستفتی محمد توحید رضا اشرفی🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعونہ تعالیٰ ⇩*
 صورت مسئولہ میں اگر مرغی کے گلہا میں نجاست  نہ رہتی ہو تو اس کا کھانا جائز ہے اگر مرغی کے گلہا میں نجاست رہتی ہو تو مرغی کا گلہا کھانا جائز نہیں ہے اس لیے کہ اس میں نجاست رہتی ہے جس طرح کرش یعنی اوجھڑی کھانا جائز نہیں اور معزز لوگ اسے گھن سمجھتے ہیں اور اسے گندی سمجھتے ہیں

📃اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے
*" وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبٰئِثَ ۔ "*
ترجمہ اور ان پر گندی چیزیں حرام کردیگا 
*(📕پارہ 8 سورہ الاعراف آیت 157)*

📑فتاویٰ رضویہ میں ہے
 اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ سلیم الطبع لوگ ان سے گھن کرتے ہیں اور انھیں گندی سمجھتے ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان پر سب گندی چیزیں حرام فرمائیگا
*(📕 جلد 20 صفحہ 234 )*

💌نیز اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ حلال جانور کے سب اجزاء حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں 
*(📚جلد 20 صفحہ 240)*

*🌹واللہ اعلم سبحانہ وتعالی🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻کــتــبــہ*
*حضرت علامہ و مولانا محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی سونا پور اتر دیناجپور بنگال*
*🗓 ۲۱ ستمبر بروز سنیچر ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+918793969359
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________

No comments:

Post a Comment