*💚کیاقربانی کا گوشت کافر حربی کو دینے سے گنہگار ہوگا؟💚*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
قربانی کے گوشت دوست احباب کو دینامستحب ہے
تو کافر حربی کو دینا منع ہے؛
منع سے مراد ناجائز ہے یا مستحب کے درجے میں ہے؛
خاص بات اگر کسی نے دے دیاتو کیاگنہگار ہوگا؛
گنہگار ہوگایانہیں اس پر حوالہ جات مطلوب ہے
(تیمورلنگ)
ا________(💚)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
*منع یہاں پر عدم جواز کے معنی میں ہی ہے*
سرکاراعلیحضرت محقق بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتےہیں
*” یہاں کے کافروں کو گوشت دینا جائز نہیں وہ خاص مسلمانوں کا حق ہے “*
{فتاوی رضویہ ج٢٠ ص٤٥٧ ، رضافاؤنڈیشن}
*اور وہ جو فتاوی رضویہ شریف میں ہے کہ*
*” مستحب یہ ہےکہ اگر اسکے تین حصے کرلے ایک حصہ اپنےلئے ایک عزیزوں خویشوں کیلئے ایک تصدق کیلئے ، یہاں کے کفار کو دینا ان تینوں مدوں سے خارج ہے ، لہذا انہیں دینا خلاف مستحب ہے اوراپنے مسلمان بھائی کو چھوڑ کر دینا حماقت ہے “*
*{📙ایضا ج٢٠ ص٤٥٦}*
*اس سے مراد یہ ہےکہ تقسیم گوشت کیلئے تین حصے متعین ہیں چوتھا حصہ عام ازیں کہ وہ کافرکیلئے ہو یا کسی اورکیلئے ، خلاف مستحب ہے ، یعنی باعتبار قسمت خلاف مستحب ہے نہ کہ دینےکے اعتبارسے*
خلاصہ یہ کہ حربی کفار کےساتھ کسی بھی قسم کا احسان روا نہیں کہ نص قرآنی میں منع وارد ہے ، قربانی کا گوشت دینا بھی ایک قسم کا احسان ہی ہے فلہذا یہ بھی ناجائز اوردینے والا گنہگار
سرکاراعلیحضرت فرماتےہیں
*” یہاں اگر مسلمان مسکین نہ ملے توکافر کواصلا نہ دے کہ یہ کفار ذمی نہیں توان کودینا خواہ قربانی ہو یاصدقہ اصلاکچھ ثواب نہیں رکھتا “*
{ایضا ص٢٥٥}
اس پر ”معراج الدرایۃ“ کےحوالے سےاستدلال فرماتےہیں
*” صلتہ لایکون برا شرعا ولذا لم یجز التطوع الیہ “*
{ایضا سوفٹوئر ج ١٤ ص٤٦١}
کہ حربی سے نیک سلوک شرعا کوئی نیکی نہیں اسلئے اسے نفل خیرات دینابھی حرام ہے
علامہ شرنبلالی علیہ الرحمہ کےحوالےسے فرماتےہیں
*” لایجوز للمسلم الصحیح برالحربی “*
{ایضا ، و غنیۃ ذوی الاحکام علی ھامش الدرر والغرر ج٢ ص٤٢٩، میرمحمدکتبخانہ کراچی ،}
کہ صحیح یہ ہےکہ مسلمان کیلئے حربی کیساتھ نیک سلوک حرام ہے“
ومرتکب الحرام آثم کماھوالظاھر
*واللہ اعلم بالصواب* ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد شکیل اختر قادری برکاتی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت قربان شاہ ولی نگر صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ10/6/2020)*
ا_________(💚)__________
*الجواب صحیح*
*عطامحمد مشاہدی*
*خادم التدریس والافتاء دارالعلوم حشمت الرضا پیلی بھیت شریف یوپی انڈیا*
*الجواب صحیح*
*محمد ھاشم رضامصباحی*
*خادم التدریس والافتاء جامعہ رضویہ علیم دیوان شیموگہ کرناٹک*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
801
No comments:
Post a Comment