*🌹قربانی کے مسائل اور ان کا حل🌹*
🌺قسط سوم (3)- سوال 21 تا 30🌺
https://chat.whatsapp.com/FfX6PtkpycFLvof7qH5PPz
*سوال 21:*
کیا سیلاب زدگان پر قربانی واجب ہوگی جبکہ ان کے پاس اس وقت سوائے زمین کے کچھ نہیں اور نہ وہ قرض لے سکتے ہیں ؟
*جواب:*
جو لوگ ایسے مفلوک الحال ہو گئے ہوں کہ ان کے پاس روپے پیسے نہ ہوں, صرف پانی میں ڈوبی ہوئی زمینیں ہوں اور کچھ نہ ہو تو ان پر قربانی واجب نہ ہو گی.
*(ماہنامہ اشرفیہ اگست 2018 صفحہ 17)*
*سوال 22:*
ایک ایسا شخص جو مالکِ نصاب نہ ہو بلکہ شرعی فقیر ہو، وہ قربانی کی نیت سے بکرا خریدے مگر قربانی کے دنوں کے آنے سے پہلے وہ بکرا اتنا سخت بیمار ہو جائے کہ ماہر ڈاکٹر کہہ دے کہ قربانی کے دنوں کے آنے سے پہلے مر جائے گا تو اس کے لیے کیا حکم ہو گا ؟
*جواب:*
اگر ماہر ڈاکٹر بتائے کہ یہ بکرا قربانی سے پہلے مر جائے گا اور اس کو اس بات کا ظنِ غالب ہو جائے تو وہ قربانی سے پہلے اس بکرے کو ذبح کر کے فقراء و مساکین میں اس کا گوشت تقسیم کر دے اور خود اس میں سے نہ کھائے اور اس کے بدلے اس پر دوسری قربانی واجب نہ ہو گی.
*(ماہنامہ اشرفیہ اگست 2018 صفحہ 20)*
*سوال 23:*
کیا ٹی وی، ڈش انٹینا، ایل سی ڈی، ٹیپ ریکارڈر اور یو ایس بی وغیرہ حاجت اصلیہ میں داخل ہیں ؟
*جواب :*
اگر ٹی وی ڈش انٹینا، ایل سی ڈی، ٹیپ ریکارڈر اور یو ایس بی وغیرہ صرف تفریح کی غرض کے لئے استعمال ہوں جیسے فلموں، ڈراموں اور گانوں باجوں کے لئے تو یہ حاجتِ اصلیہ میں داخل نہ ہوں گے اور اگر دینی معلومات کے حصول کے لیے استعمال ہوں جیسے مدنی چینل کے لیے تو یہ حاجتِ اصلیہ میں شامل ہوں گے اور ان کو نصاب کے اندر جمع نہیں کیا جائے گا.
*(ملخصاً و مُرَمَّما عید قربان صفحہ 16، 17 مکتبۃ الفرقان کراچی)*
*سوال 24:*
کیا والد اپنے نابالغ بچوں کی طرف سے قربانی کر سکتا ہے ؟
*جواب :*
نابالغ بچوں کی طرف سے قربانی کرنا والد پر واجب نہیں ہے لیکن نابالغ بچوں کی طرف سے اپنے مال سے قربانی کرنا مستحب عمل ہے لہذا اگر کرے گا تو ثواب پائے گا.
*(فتاویٰ عالمگیری جلد 5 صفحہ 293 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 454 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*سوال 25:*
کیا اپنے بالغ بچوں اور بیوی کی طرف سے قربانی کرنا درست ہے ؟
*جواب :*
اگر کوئی اپنے بالغ بچوں اور بیوی کی طرف سے قربانی کرنا چاہے تو ان کی اجازت کے ساتھ قربانی کر سکتا ہے اور بغیر اجازت کے نہیں کر سکتا.
*نوٹ:*
اجازت دو طرح کی ہوتی ہے :
*1- صراحۃً (یعنی واضح طور پر) اجازت :*
بالغ بچوں یا بیوی میں سے کوئی واضح طور پر کہہ دے کہ :
"میری طرف سے قربانی کر دیجیے."
*2- دلالۃً اجازت :*
مثلاً بیوی یا اُن بچوں کی طرف سے قربانی کرتا ہے جن کا کھانا پینا اس کے پاس ہوتا ہے تو واضح جازت کے بغیر بھی قربانی ہوجائے گی کیونکہ دلالۃً جازت پائی گئی.
*(فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 453 رضا فاؤنڈیشن لاہور، درمختار وغیرہ)*
*سوال 26:*
کیا حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے قربانی کی جا سکتی ہے ؟
*جواب :*
جی ہاں ! حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کی جا سکتی ہے بلکہ حضور علیہ الصلوۃ و السلام کے وصالِ ظاہری کے بعد حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ ہر سال ایک دنبے کی قربانی اپنی طرف سے کرتے اور ایک دنبے کی قربانی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کرتے تھے.
*(سنن ابو داؤد جلد 2 صفحہ 37 مکتبہ رحمانیہ لاہور)*
*سوال 27:*
قربانی کرنے والے بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ:
*"آج ہمارا روزہ ہے، ہم قربانی کے گوشت سے افطار کریں گے."*
تو شریعت میں کیا قربانی والے دن روزہ ہوتا ہے ؟
*جواب :*
عید کے دن اور اس کے بعد مزید تین دن کا روزہ رکھنا حرام ہے (یعنی 10 ,11 ,12 اور 13 ذی الحجہ کے روزے حرام ہیں)، البتہ پہلی سے نویں ذی الحجہ کے روزے بہت افضل ہیں، اس پر قربانی ہو یا نہ ہو اور سب نفلی روزوں میں بہتر روزِ عرفہ (یعنی 9 ذی الحجہ) کے دن کا روزہ ہے.
ہاں! قربانی کرنے والے کے لئے مستحب ہے کہ عید کے دن قربانی سے پہلے کچھ نہ کھائے، قربانی کا گوشت پہلے کھائے مگر یہ روزہ نہیں ہے اور نہ اس میں روزے کی نیت کرنا جائز ہے.
*(فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 444 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*نوٹ:* تو لوگوں کا اس طرح کہنا کہ "آج ہمارا روزہ ہے " سے مراد یہی ہوتا ہے کہ وہ قربانی سے پہلے کچھ نہیں کھائیں گے اور قربانی ہونے کے بعد سب سے پہلے اس کے گوشت میں سے کھائیں گے مگر اس کو روزہ نہیں کہنا چاہیے.
البتہ اگر کسی نے اس میں روزے کی نیت کی تو پھر وہ گناہگار ہوگا.
*سوال 28:*
اگر کوئی قربانی کر رہا ہوں تو عیدالاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد کیا اس کے لئے بال اور ناخن وغیرہ کاٹنا منع ہو جاتا ہے ؟
*جواب :*
اگر کوئی قربانی کا ارادہ رکھتا ہو چاہے وہ شرعی فقیر ہو یا مالکِ نصاب ہو، اس کے لیے بال اور ناخن وغیرہ کاٹنا منع نہیں ہے البتہ اس کے لئے افضل اور مستحب ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد بال، مردہ کھال اور ناخن نہ کاٹے اور نہ کٹوائے تاکہ حاجیوں سے مشابہت ہو جائے کہ وہ احرام کی حالت میں حجامت نہیں کروا سکتے تاکہ قربانی ہر بال اور ہر ناخن کا فدیہ بن جائے.
*(مراٰۃ المناجیح جلد 2 صفحہ 370 نعیمی کتب خانہ گجرات)*
*سوال 29:*
کیا کوئی ایسی صورت ہے کہ جس میں فقیرِ شرعی جو قربانی کی استطاعت نہ رکھتا ہو اس کو قربانی کا ثواب مل جائے؟
*جواب :*
جی ہاں ! اگر کوئی فقیرِ شرعی قربانی کی استطاعت نہ رکھتا ہو اور وہ ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں میں بال اور ناخن وغیرہ نہ ترشوائے اور نمازِ عید ادا کرنے کے بعد بال اور ناخن وغیرہ شوالے تو ان شاءاللہ تعالیٰ اسے قربانی کا ثواب ملے گا.
*(سننِ نسائی رقم الحدیث : 4365، مراٰۃ المناجیح جلد 2 صفحہ 370 نعیمی کتب خانہ گجرات)*
*سوال 30:*
اگر کسی شخص نے 31 دن سے کسی وجہ سے ناخن اور بال وغیرہ نہ کاٹے ہوں اور ذی الحجہ کا چاند نظر آجائے تو کیا وہ بال اور ناخن وغیرہ نہ کاٹنے والے فعلِ مستحب پر عمل کر سکتا ہے ؟
*جواب:*
اگر کسی شخص نے 31 دن سے کسی وجہ سے ناخن اور بال وغیرہ نہ کاٹے ہوں اور ذی الحجہ کا چاند نظر آجائے تو اگرچہ قربانی کا ارادہ رکھتا ہو وہ بال اور ناخن وغیرہ نہ کاٹنے والے فعلِ مستحب پر عمل نہیں کر سکتا کیونکہ اگر وہ اس فعلِ مستحب پر عمل کرے گا تو بال اور ناخن وغیرہ نہ کٹوائے ہوئے 41واں دن ہوجائے گا اور مسئلہ یہ ہے کہ 40 دن سے زیادہ بال اور ناخن وغیرہ نہ کٹوانا گناہ ہے تو فعلِ مستحب کے لئے وہ یہ گناہ نہیں کر سکتا.
*(فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 353 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواُسَیْدعبیدرضامدنی*
10/07/2020
03068209672
*👈🤳🏻خود بھی پڑھیں اور بہ نیت ثواب دوسروں تک بھی پہنچائیں🤳🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAFG2o0-ENW8I0CZsOQ
*🤲دعا کیجیئے🤲دعا دیجیئے🤲دعا لیجیئے🤲علم دین حاصل کریں اور دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں🌹🤲🌳🤲❤🤲💚🤲🌳*
*بیان سننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں اور چینل بھی سبسکرائب* 👇👇👇
https://www.youtube.com/channel/UCozd6j_NckxZnJcYJe0N6wQ
*نوٹ دینی مسائل سیکھنے کیلئے اس گروپ میں شامل ہو جائیں*
*🌸فیضان حضور صدر الشریعہ🌸*
*گروپ میں شامل ہو نے کیلئے نیچے دی آئی ڈیوں پر رابطہ کریں*
*اور اپنے اچھے مشورے بھی دے سکتے ہیں اور کچھ کمی نظر آئے وہ بھی بتائیں*
http://Wa.me/919326049045
http://Wa.me/919897759577
http://Wa.me/919027270234
http://Wa.me/917026351713
http://Wa.me/919838291162
✍🏻مولانا محمد رضا نوری
✍مولانا عبد الوارث رضوی
✍مولانا شاہ رخ مصباحی
✍مولانا غلام حسین رضوی
✍🏻حافظ محمد عاقب رضا
No comments:
Post a Comment