Wednesday, July 29, 2020

وہ کون سے صحابی ہیں جنکی نعش مبارک کی حفاظت اللہ تعالی نے شہد کی مکھیوں سے کرائ

*💚وہ کون سے صحابی ہیں جنکی نعش مبارک کی حفاظت اللہ تعالی نے شہد کی مکھیوں سے کرائ💚*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 *ایک سوال ابھی آیاہے* 
اگر کسی صاحب کےعلم مین ہوتو بتائیں 
وہ کو ن سےصحابی تھے جن کی نعش کی حفاظت  اللہ نےشہدکی مکھیوں سے کرائی؟ ؟
منتظر#
ا_________(💚)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
وہ حضرت سیدنا عاصم بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ ہیں
*(🖋️امام عزالدین ابن الاثیر جزری علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” وکان قتل عقبۃ بن ابی معیط الاموی یوم بدر وقتل مسافع بن طلحۃ واخاہ کلاب کلاھما اشعرہ سہما فیاتی امہ سلافۃ ویقول : سمعت رجلا حین رمانی یقول : خذ ھا وانا ابن الافلح ، فنذرت ان امکنہا اللہ تعالی من راس عاصم لتشربن فیہ الخمر ، فلما اصیب عاصم یوم الرجیع ارادوا ان یاخذوا راسہ لیبیعوہ من سلافۃ فبعث اللہ سبحانہ علیہ مثل الظلۃ من الدبر فحمتہ من رسلہم فلم یقدروا علی شئی منہ فلما اعجزھم قالوا : ان الدبر سیذھب اذا جآءاللیل فبعث اللہ مطرا فجآء سیل فحملہ فلم یوجد ، وکان قد عاھداللہ تعالی ان لا یمس مشرکا ولا یمسہ مشرک فحماہ اللہ تعالی بالدبر بعد وفاتہ فسمی حمی الدبر “*
*{📗اسدالغابۃ ج٣ ص١٠٨ ، دارالکتب العلمیۃ}*
یعنی حضرت عاصم رضی اللہ عنہ نے بدر کےدن عقبہ ابن ابی معیط کو قتل کیاتھا اور مسافع بن طلحہ اور اس کےبھائی کوبھی قتل کیاتھا ، اس کی ماں سلافہ نے نذر مان لی کہ اگر مجھے عاصم کا سر ملا تو میں اس میں شراب پیونگی ، جب حضرت عاصم شہید ہوئے تو کچھ لوگ ان کا سر لینے کاارادہ کیا تاکہ سلافہ کےہاتھ بیچ دیں ، تواللہ تعالی نے شہد کی مکھیوں کو بادل کی طرح بھیج دیا جو ان پر چھاگئیں اور یہ لوگ کامیاب نہ ہوسکے ، کہنےلگے رات جب آئےگی تو مکھیاں چلی جائینگی اس وقت ہم ان کا سر لے لیں گے ، تو رات میں اللہ سبحانہ وتعالی نے بارش بھیج دی اور سیلاب حضرت عاصم کی نعش مبارک کو بہا لےگیا اور مشرکین کو نہ ملے ، حضرت عاصم نے اللہ تعالی سے عہدکیاتھاکہ وہ کسی مشرک کو نہیں چھوئیں گے اور نہ کوئی مشرک انہیں چھو سکےگا ، تواللہ تعالی نے ان کی شہادت کےبعد شہد کی مکھیوں کے ذریعہ ان کی حفاظت فرمائی اور ” حمی الدبر “ ان کا نام پڑگیا “
*واللہ تعالی اعلم بالصواب؛*
 ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد  شکیل  اختر  قادری برکاتی  شیخ الحدیث  بمدرسةالبنات  مسلک اعلی حضرت  قربان  شاہ  ولی  نگر صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ7/6/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
*الجواب صحیح والمجیب نجیح؛محمد شرف الدین رضوی ہوڑہ کلکتہ بنگال؛*
ا________(💚)___________
796

No comments:

Post a Comment